Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیسکو کی جانب سے واسا کی اچانک بجلی کاٹنے کا عمل غیر منطقی ہے فی الفور نوٹس لیا جائے، حق پرست اراکین


حیسکو کی جانب سے واسا کی اچانک بجلی کاٹنے کا عمل غیر منطقی ہے فی الفور نوٹس لیا جائے، حق پرست اراکین
 Posted on: 9/19/2013
حیسکو کی جانب سے واسا کی اچانک بجلی کاٹنے کا عمل غیر منطقی ہے فی الفور نوٹس لیا جائے، حق پرست اراکین
حیسکو کے واسا پر واجبات ہیں تو اس کیلئے قانونی طریقہ استعمال کیا جائے، حیدر آباد کے شہریوں کو پریشان نہ کیا جائے
کراچی:۔۔۔19، ستمبر2013ء
ایم کیوایم کے حق پرست اراکین سندھ نے حسیکوکی جانب سے واساکی بجلی کاٹنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بجلی کاٹے جانے کے عمل کوحیدرآبادکے عوام کے ساتھ زیادتی قراردیاہے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں حق پرست اراکین نے کہاکہ حیسکو کی جانب سے اچانک واساکی بجلی کاٹنے کے غیرمنطقی عمل سے پمپنگ اسٹیشن بندہیں جس کے باعث حیدر آبادمیں پانی کی سپلائی شدیدمتاثرہے جبکہ بجلی کاٹنے سے دیگرتمام ادارے اورحیدآبادکے عوام براہ راست متاثرہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شدیدگرمی میں واسا کی اچانک بجلی کاٹے جانے سے شہرمیں فراہمی ونکاسی آب مکمل طورپربند ہوگئی ہے جس کے باعث شہریوں کوشدیدمشکلات وپریشانیوں کاسامناکرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ حسیکوکے واساپرکسی قسم کے واجبات ہیں تو اس کیلئے قانونی طریقے استعمال کرتے ہوئے پہلے نوٹس دیاجاتااور پھر بجلی کاٹی جاتی لیکن بغیراطلاع بجلی کاٹناسراسرزیادتی ہے ناکہ بجلی کاٹ کرشہریوں کوپریشان کیاجائے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں اداروں کے درمیان کوئی بھی تنازعات ہیں تووہ اس کوبیٹھ کرحل کریں اورشہریوں کوپریشان کرنے کاعمل بند کریں ۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے مطالبہ کیاکہ وہ حیسکوکی جانب سے واساکی بجلی منقطع کرنے کانوٹس لیاجائے اورجولوگ بھی بجلی کاٹنے کے عمل میں ملوث ہیں ان سے بازپرس کرکے بجلی کی فراہمی بحال کروائی جائے اور شہریوں کی مشکلات کاازالہ کیاجائے۔

9/28/2024 2:26:06 AM