Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ جناح گراؤنڈ میں ایم کیوایم کے تحت رنگا رنگ ورائٹی پروگرام کا انعقاد


جناب الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ جناح گراؤنڈ میں ایم کیوایم کے تحت رنگا رنگ ورائٹی پروگرام کا انعقاد
 Posted on: 9/18/2013
جناب الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ جناح گراؤنڈ میں ایم کیوایم کے تحت رنگا رنگ ورائٹی پروگرام کا انعقاد
ورائٹی پروگرام میں ٹی وی، اسٹیج اور فلم کی دنیا سے وابستہ ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا
فنکاروں میں مراد علی مراد، خالد عمر، رحیم شاہ، محمد علی شہکی، منور فرحان، رینا عرفان، محمد رافع اور عظیم نے ایم کیوایم کے ترانے اور فلمی گیت گائے
سالگرہ کے حوالے سے گیتوں، تحریکی ترانوں اور فلمی گانوں پرمنچلے نوجوانوں، بزرگ اور بچے بچیوں کا والہانہ انداز جھومتے رہے
کراچی ۔۔۔18، ستمبر2013ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے موقع پرایم کیوایم کے زیراہتمام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں رنگارنگ ورائٹی پروگرام کاانعقادکیاگیا جس میں ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکاروں اورگلوکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کرکے حاضرین کومحظوظ کیااورایم کیوایم کے ترانے اوراپنے تازہ گیت گاکرحاضرین کی جانب سے بھرپوردادوصول کی۔فنکاروں میں مرادعلی مراد،خالدعمر،سلیم جاوید،رحیم شاہ،محمد علی شہکی،منور فرحان ،محترمہ رینا عرفان اورمحمد رافع سمیت وہیل چیئر پر آئے ہوئے عظیم نے اپنا لکھا ہوا گانا گا کر جناب الطاف حسین سے اپنی محبت کا اظہار کیااورقائدتحریک جناب الطاف حسین،ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اور حق پرست عوام کوجناب الطاف حسین کی 60سالگرہ کی مبارکبادپیش کی ۔فنکاروں کے گیت پر بوڑھے ، منچلے نوجوان او ر معصوم بچے رقص کرتے دکھائی دئیے اور اپنے قائد جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے حوالے سے چلنے والے گیتوں پر جھومتے رہے۔اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ،شعبہ جات ونگزکے ارکان،سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران اورکارکنان کے علاوہ حق پرست ماؤں،بہنوں ،بزرگوں ،نوجوانوں، بچوں اوربچیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

12/21/2024 6:43:59 PM