Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اظہار یکجہتی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرنے والے وفود کے ارکان سے قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار تشکر


اظہار یکجہتی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرنے والے وفود کے ارکان سے قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار تشکر
 Posted on: 8/21/2016
اظہار یکجہتی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرنے والے وفود کے ارکان سے قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار تشکر
سیاسی، سماجی، مذہبی اور ادبی شخصیات کا اظہار یکجہتی، مظلوم مہاجروں کیلئے حوصلہ افزاء ہے، الطاف حسین
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور شہداء کی قربانیوں کی بدولت ایم کیوایم کی مقبولیت کئی گنا زیادہ بڑھ چکی ہے، الطاف حسین
تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے والے رہنماؤں، منتخب نمائندوں اور ذمہ داروں کو خراج تحسین
لندن۔۔۔21، اگست2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ریاستی مظالم کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے والے ایم کیوایم کے رہنماؤں ، منتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور مختلف شعبہ جات کے ارکان سے اظہاریکجہتی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ کادورہ کرنے والے وفود کے ارکان سے دلی تشکرکااظہارکیا ہے ۔ تادم مرگ بھوک ہڑتال کے پانچویں روز، بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج بھی مختلف سیاسی ،سماجی جماعتوں اور ادبی شخصیات کے علاوہ مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا جبکہ حیدرآباد، میرپورخاص، ٹنڈوالہیار، ٹھٹھہ اور دیگرشہروں سے بھی خواتین اور مردوں کے وفود نے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ کر ایم کیوایم سے دلی یکجہتی کامظاہرہ کیا ہے جس پر میں تمام وفود میں شامل ایک ایک فرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج دن بھر ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں جس طرح وفود کی آمد کا سلسلہ جاری رہا اور وفودکے ارکان نے جس طرح جرات مندی کے ساتھ ایم کیوایم سے یکجہتی کا اظہار کیا وہ مظلوم مہاجروں کیلئے بہت حوصلہ افزاء ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ ، ایم کیوایم کو ختم کرنے کی سازشیں کررہی تھی لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور حق پرست شہداء کی قربانیوں کی بدولت ایم کیوایم مزیدمضبوط ہوتی گئی اور آج ایم کیوایم کی مقبولیت کئی گنا زیادہ بڑھ چکی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ریاستی مظالم کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے والے ساتھیوں کی باربار طبیعت خراب ہورہی ہے لیکن اس کے باوجود وہ ہمت و حوصلے، جدوجہد کی کامیابی اور حق پرست شہداء کی قربانیوں کی قدرکرتے ہوئے نہ صرف پرامن احتجاج پر ڈٹے ہوئے ہیں جس پر میں ایک ایک ساتھی کو دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جناب الطاف حسین نے بھوک ہڑتالی کارکنان کو دن رات طبی امدادکی فراہمی اوردیکھ بھال پر ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی ، پیرامیڈیکل اسٹاف اور لیب ٹیکنیشنزکو بھی زبردست شاباش اور خراج تحسین پیش کیا۔ جناب الطاف حسین نے بھوک ہڑتالی کارکنان سے اظہاریکجہتی کیلئے آنے والے بزرگوں ، خواتین ، نوجوانوں اور معصوم بچے بچیوں کوبھی اپناپیار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔
تصاویر

12/21/2024 6:46:58 PM