Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینئر وکیل سپریم کورٹ احسن اقبال اور سابق نائب صدر کراچی بار ایسوسی ایشن ناصر محمود کی سربراہی میں وکلاء کے وفد کی چوتھے روز تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں آمد اور یکجہتی کااظہار


سینئر وکیل سپریم کورٹ احسن اقبال اور سابق نائب صدر کراچی بار ایسوسی ایشن ناصر محمود کی سربراہی میں وکلاء کے وفد کی چوتھے روز تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں آمد اور یکجہتی کااظہار
 Posted on: 8/20/2016
سینئر وکیل سپریم کورٹ احسن اقبال اور سابق نائب صدر کراچی بار ایسوسی ایشن ناصر محمود کی سربراہی میں وکلاء کے وفد کی چوتھے روز تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں آمد اور یکجہتی کااظہار 
ڈی جی رینجرز اپنی ذمہ داری کو سمجھیں ، بڑا بن کر وفد کے ساتھ ایم کیوایم کے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ پر آئیں، سینئر وکیل سپریم کورٹ احسن اقبال 
ایم کیوایم بھوک ہڑتال پر بیٹھی رہے اور آپ دور بیٹھ کر دیکھتے رہیں گے تو اس سے نتائج حاصل نہیں ہوسکتے ، احسن اقبال 
دہشت گردی کی عدالتیں بن گئیں جہاں ریٹائرڈ ججز کو لگا دیا گیا ہے اور من پسند کے فیصلے لئے جارہے ہیں، سابق نائب صدر کراچی بار ایسوسی ایشن ناصر محمود 
نوے روز کیلئے لوگوں کو جو رکھا جارہا ہے دنیا میں ایساقانون کہیں نہیں ہے ، ، ناصر محمود 
کراچی ۔۔۔20، اگست2016ء 
سپریم کورٹ کے سینئر وکیل احسن اقبال اور سابق نائب صدر کراچی بار ایسوسی ایشن ناصر محمود نے وکلاء کے نمائندہ وفد کے ہمراہ مہاجروں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ، غیر قانونی چھاپوں و گرفتاریوں کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر لگائے گئے ایم کیوایم کے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچ کر مکمل یکجہتی کااظہار کیا اور رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ایم کیوایم کے خلاف غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کی ۔ تادم مرگ بھوک ہڑتالی شرکاء سے اپنے خطاب میں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل احسن اقبال نے کہا کہ تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جو لوگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں وہ اس شہر کے منتخب نمائندے ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں کوئی نہ کوئی پرابلم ہے جس کی وجہ سے یہ بھوک ہرتال پر بیٹھے ہیں ،یہ ان لوگوں کی ذمہ داری بنتی ہیں جن پر تحفظات ہیں، پولیس ،رینجرز ملکر وفد بنائے اور ان کے پاس آئے اور مشکلات دور کرنے کی کوشش کرے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک گروپ بھوک ہڑتال پر بیٹھا ہے اور دوسرا اسے فلاپ کرنے پر تلا ہے ایسے معاملات نہیں چلیں گے ، ڈی جی رینجرز اور پولیس کے نمائندہ وفد یہاں آئیں اور مسائل سنیں ۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں شہر میں ہورہی ہے ، رینجرز تین سال سے یہاں ہے ہم نے رینجرز کو ویلکم کیا اورآج رینجرز بھی شہر کا حصہ ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ رینجرز شہر میں رہتے ہوئے اپنا فرض پورا کریں ، ڈئی جی رینجرز اپنی ذمہ داری کو سمجھیں ، بڑا بن کر وفد کے ساتھ بھوک ہڑتالی کیمپ پر آئیں ، ایم کیوایم بھوک ہڑتال پر بیٹھی رہے اور آپ دور بیٹھ کر دیکھتے رہیں گے تو اس سے نتائج حاصل نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کوئٹہ میں وکلاء کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ باب دوستی کے گیٹ پرکل افغانی گروپ نے یلغار کی ، جھنڈے اتارے اور پاکستانی علاقے میں آکر پاکستانیون کو مارا لہٰذا اس وقت ہمیں یکجہتی کی ضرورت ہے اگر ایم کیوایم الگ اوررینجرز الگ بیٹھ جائے تو مشکلات پیدا ہوں گی ، ایک دوسرے کی پرابلم کو سنا جائے اور دور کرنے کی کوشش کی جائے ، یہ ایسے مسائل نہیں ہیں جو حل نہیں ہوسکتے اور میں بھوک ہڑتالی شرکاء کی مکمل حمایت کرتا ہوں ۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر ناصر محمود نے کہا کہ وکلاء تکلیف اور پریشانیوں میں مبتلا افراد کیلئے کام کرتے ہیں ، آج کل حالات نازک ہیں ، دہشت گردی کی عدالتیں بن گئیں جہاں ریٹائرڈ ججز کو لگا دیا گیا ہے اور من پسند کے فیصلے لئے جارہے ہیں ،یہ عمل جوڈیشری کے خلاف ہے ، نوے روز کیلئے لوگوں کو جو رکھا جارہا ہے دنیا میں ایساقانون کہیں نہیں ہے ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں میڈیم نے یہ بات اٹھائی ہے کہ ہم غیر قانونی رویئے اور سلوک پر ایم کیوایم کے ساتھ ہیں ، انتظامیہ کو چاہئے ایم کیوایم سے بات چیت کرے اور ان کے مسائل کو حل کریں ۔ 

12/21/2024 7:11:28 PM