Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کمزور جمہوریت ملک کو تباہی کے دہانے پر لیجارہی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


کمزور جمہوریت ملک کو تباہی کے دہانے پر لیجارہی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 8/19/2016
کمزور جمہوریت ملک کو تباہی کے دہانے پر لیجارہی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ملک میں دوہرا میعار ہے ایک جانب گولی کا جواب گولی اور دھمکی کا جواب دھمکی سے دینے والوں سے بات کی جاتی ہے، خالد مقبول صدیقی
ایم کیوایم کے 60 سے زیادہ کارکنان دوران حراست قتل کردیئے گئے اور ہم پرامن احتجاج بھی نہ کریں تو کیا کریں، خالد مقبول صدیقی
آئین اور قانون اور قانون ساز اسمبلی شائد اپنے آپ کو منوانے میں ناکام ہیں، خالد مقبول صدیقی
ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ بھوک ہڑتالی کیمپ کے تیسرے روز پریس بریفنگ
کراچی ۔۔۔19، اگست2016ء 
ایم کیوایم کے سینئررہنمااوررکن قومی اسمبلی خالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ کمزورجمہوریت ملک کوتباہی کے دہانے پرلیجارہی ہے،ملک میں دوہرا میعارہے ایک جانب گولی کاجواب گولی اوردھمکی کاجواب دھمکی سے دینے والوں سے بات کی جاتی ہے اور دوسری جانب عوامی مینڈیٹ رکھنے والی جماعت کے خلاف بلاجواز کاروائی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے 60سے زیادہ کارکنان دوران حراست ماورائے عدالت قتل کردیئے گئے اورہم پرامن احتجاج نہ کریں توکیاکریں،ہمیں لگتا ہے کہ آئین اورقانون اورقانون سازاسمبلی شائداپنے آپ کو منوانے میں ناکام ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ کے تیسرے روزمیڈیا کے نمائندوں کوپریس بریفنگ کے دوران کیا۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان ،منتخب نمائندے اوربھوک ہڑتال پربیٹھے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان بھی موجودتھے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیوایم کی جانب سے ماورائے عدالت قتل،اغواء برائے تاوان،بھتہ خوری کیخلاف آپریشن کامطالبہ کیاگیاکیونکہ اس شہرکودہشت گردی اوربھتہ خوری میں ملوث عناصرنے یرغمال بنایاہواتھا،تاجروں اورصنعتکاروں کوروزانہ کی بنیادپربھتے کی پرچیاں موصول ہورہی تھی اوران کواغواء کرکے بھاری تاوان کے عوض رہا کیاجارہاتھاان حالات کے پیش نظرایم کیوایم نے کراچی میں جرائم پیشہ افرادکے قلع قمع کے لئے آپریشن کامطالبہ کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ حالانکہ ماضی کے تجربات کی روشنی میں ہمیں اندیشے اورخدشات تھے کہ اس باربھی آپریشن کوسیاسی جماعت کے خلاف اپنے مفادات کے لئے استعمال کیاجائے گا اورہماری خدشات اورتحفظات درست ثابت ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ جب آپریشن جرائم پیشہ افرادکے علاقوں میں ہواتوگولی کے بدلے گولی چلی ،قانون نافذکرنیوالوں کانشانہ بنایاگیااوران کی گردنیں تک کاٹی گئیں اورجب یہی قانون نافذ کرنیوالے افرادہماری گلیوں میںآئے تو انہیں کسی قسم کی مزاحمت کاسامنانہیں کرناپڑا۔انہوں نے کہاکہ عوام قائدتحریک جناب الطاف حسین کی تعلیم وتربیت کی وجہ سے آئین وقانون کااحترام کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ اپناپرامن احتجاج ریکارڈکروانے کے لئے پریس کلب کی دیوارکے ساتھ سہارالیاجوجمہوری طریقہ ہے ،صحافت کوریاست کاچوتھاستون کہاجاتاہے تین ستونوں کے مقابلے میں جس کاتعلق مڈل کلاس ہوتاہے ہمیں امیدہوتی ہے کہ یہاں ہماری بات کوبہتراندازمیں سمجھا جائے گا اورآپ ہماری آوازکوآگے تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم گذشتہ تین روزسے ظلم وزیادتی کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال پربیٹھے ہیںآج وزیراعظم کراچی تشریف لائے جوکہ اس شہرکے بھی وزیر اعظم ہیں ہم سے کچھ صحافیوں نے سوال کیاکہ وزیراعظم نے یہاں دورہ کیوں نہیں کیاہم نے کہاکہ شائداجازت نہیں ملی۔انہوں نے کہاکہ کیایہ حکومت کی بے بسی ہے وزیراعظم کو یہاںآکرثابت کرناچاہئے تھاکہ ان سے جمہوریت زیادہ طاقتورہے۔انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کومخاطب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ ہمیں جواب چاہئے کہ اس شہرکوکہ آپ شہرکے ساتھ ناانصافی کاکیاازالہ کرینگے کہ85فیصدمینڈیٹ رکھنے والی جماعت کودیوارسے لگایاجارہاہے۔قانون نافذکرنے والوں کے خلاف مزاحمت کرنے والے جرائم پیشہ افرادکوضمانتوں پررہاکیاجارہاہے جبکہ تین کروڑعوام کے منتخب میئرکی ضمانت منسوخ کرکے اس پابندسلاسل کردیاگیا۔خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ یہ جمہوریت ہے مسئلہ ووٹ سے حل ہوجائے ورنہ جوووٹ نہیں کرسکاتوپھرروڈکریگا۔آج بھوک ہڑتال کاتیسرادن ہے آئین اورقانون بالادست ہوتاتوجواب طلب کیاجاتاکہ سادہ لباس میں کارکنوں کوگرفتاربلکہ اغواء کرنے والے کون ہیں اوروہ کس قانون کے تحت یہ سب کررہے ہیں،کیا ملک کے آئین اورقانون میں اغواء کرناجرم نہیں؟آئین وقانون تفتیش کی اجازت دیتاہے تشددکی نہیںیہ ظلم ہورہاہے ،اغواء ،تشدداوردوران حراست ان کی شہادتیں اس شہرکاکوئی اورنقشہ پیش کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ کیاوزیراعظم صاحب اس شہرمیں کیاہورہاہے آپ جواب دیناپسند کرینگے؟اگربے بس ہیں تویہ شہرآپ کاساتھ دینے کے لئے تیارہے یہ تادم مرگ بھوک ہڑتال انتہائی اورآخری اقدام ہے جوان کے ساتھ ظلم ہورہاہے اس کے خلاف قائدتحریک الطاف حسین کے وفادارساتھی اپنی جانوں کوداؤ پرلگاکراس بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطا ف حسین کے کارکنان جمہوریت پرایمان رکھتے ہیں اسی جمہوریت پرنہیں جہاں کسان کی نمائندگی جاگیردارکررہاہے۔وہ جمہوری جوپاکستان کے عام لوگوں کی نمائندگی کررہی ہواسی جمہوریت پریقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ کہتے ہیں جب ایم کیوایم کے خلاف آپریشن ہوا تو ایم کیوایم شورمچارہی ہے،ہم نے جوکچھ کہاکیاوہ صحیح نہیں؟ڈاکٹرفاروق ستارکے کوآرڈینٹر آفتاب احمدکاماورائے عدالت قتل ہواتمام تریقین دہانیوں کے باوجودان کے قاتل ابھی تک گرفتارنہیں ہوسکے۔پاکستان اپنے خوابوں کی منزل تک اسی وقت پہنچے گاجب جمہوریت مضبوط ہوگی اورلوگوں کو انصاف میسرآئے گالیکن اگریہ جبرکادوربڑھتاگیاتواس کوبچانامشکل ہوجائیگا۔انہوں نے بھوک ہڑتال پربیٹھے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کوقائد تحریک الطا ف حسین کی جانب سے سلام تحسین پیش کیا۔
تصاویر

4/18/2024 7:36:14 AM