Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز، پولیس اور دیگر ایجنسیاں مکمل طور پر ایم کیو ایم دشمنی پر اتر آئی ہیں اور روزانہ صبح و شام آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر رہی ہیں۔ الطاف حسین


رینجرز، پولیس اور دیگر ایجنسیاں مکمل طور پر ایم کیو ایم دشمنی پر اتر آئی ہیں اور روزانہ صبح و شام آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر رہی ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/17/2016
رینجرز، پولیس اور دیگر ایجنسیاں مکمل طور پر ایم کیو ایم دشمنی پر اتر آئی ہیں اور روزانہ صبح و شام آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر رہی ہیں۔ الطاف حسین
سرکاری ادارے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کررہے ہیں اور ایم کیوایم کے کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔الطاف حسین
عدالتوں کی آئینی، قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ جب حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوں
تو وہ مداخلت کر کے عوام کو سرکاری اداروں کے مظالم سے نجات دلائیں۔الطاف حسین
بدقسمتی سے ملک کی عدالتیں مہاجروں کو انصاف فراہم کرنے سے قاصر ہیں اور عدالتوں سمیت کوئی ادارہ مظلوم مہاجروں کی فریاد سننے والا نہیں ہے۔
آج شب گلستان جوہر میں ایم کیو ایم کے ٹاؤن آفس پر قرآن خوانی کے اجتماع پر غیر قانونی چھاپہ مار کر کئی کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔
رابطہ کمیٹی، شعبہ جات کے ذمہ داران، حیدرآباد اور میرپورخاص زون کے ذمہ داران سے گفتگو 
لندن۔۔16اگست2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا کہ رینجرز، پولیس اور دیگر ایجنسیاں مکمل طور پر ایم کیو ایم دشمنی پر اتر آئی ہیں اور روزانہ صبح و شام آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر رہی ہیں۔ سرکاری ادارے شرافت و لحاظ ، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کررہے ہیں اور ایم کیوایم کے کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی، شعبہ جات کے ذمہ داران، حیدرآباد اور میرپورخاص زون کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس نے آج شب تقریباً8بجے گلستان جوہر علاقے میں ایم کیو ایم کے ٹاؤ ن آفس پر جہاں قرآن خوانی کا اجتماع جاری تھاغیر قانونی چھاپہ مار کر شرکاء کو بہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کنٹونمنٹ بورڈ کے کونسلرذیشان بشیر، ایم کیو ایم گلستان جوہر ٹاؤن کمیٹی کے رکن انوار الحسن، یوسی کمیٹی کے ارکان اظہر قریشی، فیصل وہاب اور کارکن طلحہٰ سمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس سے قبل رینجرز کے اہلکاروں نے سہراب گوٹھ فائر بریگیڈ اسٹیشن پر غیر قانونی چھاپہ مار کر ایم کیو ایم کے پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا تھا جن کی گرفتاری ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے اور خدشہ ہے کہ کہیں انہیں بھی ایم کیو ایم کے دیگر کارکنوں کی طرح تشدد کا نشانہ بنا کر ماورائے عدالت قتل نہ کردیا جائے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان خصوصاً سندھ میں حکومت نام کی کسی چیزکا قطعی کوئی وجودنہیں ہے اور اگر کہیں وجود ہے تو وہ جان بوجھ کر مجرمانہ خاموشی اختیا ر کئے ہوئے ہیں۔ ملک میں کوئی اداررہ ایسا نہیں ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بغیر ثبوت و شواہد اور بغیر کسی وارنٹ کے گرفتاریاں کرنے سے روک سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ غیر قانونی گرفتاریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ عدالتوں کی آئینی، قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ جب حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بے گناہ شہریوں کوہراساں کریں ، انہیں غیر قانونی طور پر گرفتار کریں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوں تو وہ مداخلت کر کے وعوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں اور سرکاری اداروں کے مظالم سے نجات دلائیں۔لیکن بدقسمتی سے ملک کی عدالتیں مہاجروں کو انصاف فراہم کرنے سے قاصر ہیں اور عدالتوں سمیت کوئی ادارہ مظلوم مہاجروں کی فریاد سننے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں دیگر سیاسی جماعتوں حتیٰ کہ کالعدم دہشت گرد گروپوں کو بھی جلسے اور جلوس نکالنے کی آزادی حاصل ہے مگر متحدہ قومی موومنٹ جو ہرانتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرتی ہے اس کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا جارہا ہے اور ایم کیو ایم کو معمول کی سیاسی سرگرمیوں کی بھی اجازت نہیں لیکن تمام تر ظلم وبربریت کے باوجود عوام کو ایم کیو ایم سے دور نہیں کیا جاسکتا، ہر آنے والے دن کے ساتھ عوام کا اعتماد بڑھتا جارہا ہے اور ایم کیو ایم پہلے سے زیادہ کامیابیاں حاصل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پختون، پنجابی، سندھی ، بلوچ ، کشمیری، سرائیکی اور مہاجروں کی واحد لبرل ، پروگریسو نمائندہ جماعت ہے جو مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ نفرتوں کے خاتمیاو ربین المذاہب ہم آہنگی کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ایم کیوایم کرپشن سے پاک جماعت ہے اور جو افراد کسی منفی سرگرمی میں ملوث ہوتے ہیں انہیں فوراًپارٹی سے نکال دیا جاتا ہے۔ جن افراد کو کرپشن اور جرائم میں ملوث ہونے کی بنیاد پر پارٹی سے نکالا گیاآج سرکاری ایجنسیاں انہیں اپنی سرپرستی میں شہریوں پر مسلط کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے جاری آپریشن میں ہزاروں کارکنان کا گرفتار کیاگیا ،ایک سو پچاس سے زائد لاپتہ ہیں اورباسٹھ کارکنان کا ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے۔ ظلم و ستم کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ایم کیو ایم کے کارکنان کی اندھا دھندگرفتاریوں کاسلسلہ جاری ہے۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ غیب سے مہاجروں کی مدد فرمائے اور مظلوم مہاجروں پر ظلم و ستم کرنے والوں کو نیست و نابود فرمائے۔ 

7/19/2024 4:21:58 AM