Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلستان جوہر میں قرآن خوانی کے اجتماع کے دوران سرکاری اہلکاروں کا چھاپہ قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی


گلستان جوہر میں قرآن خوانی کے اجتماع کے دوران سرکاری اہلکاروں کا چھاپہ قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 8/16/2016
گلستان جوہر میں قرآن خوانی کے اجتماع کے دوران سرکاری اہلکاروں کا چھاپہ قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
سرکاری اہلکاروں نے گلستان جوہر اور نارتھ ناظم آباد میں چھاپے مارکر 6 سے زائد ذمہ داروں اورکارکنوں کو گرفتارکرلیا، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کی اندھادھند گرفتاریوں کا نوٹس لیاجائے، رابطہ کمیٹی
گرفتارشدگان کو رینجرز اورپولیس کی حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی
قانون نافذکرنے والے ادارے کھلم کھلا مہاجروں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔16، اگست2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نارتھ ناظم آباداور گلستان جوہر میں ایم کیوایم کے دفاتراورکارکنوں کے گھروں پررینجرز اورپولیس کے غیرقانونی چھاپوں اورکارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قانون نافذکرنے والے ادارے کھلم کھلا مہاجروں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج شب تقریبا8 بجے گلستان جوہر میں ایم کیوایم کے ٹاؤن آفس میں قرآن خوانی کااجتماع منعقد کیاجارہا تھا ، اس دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ایم کیوایم گلستان جوہر ٹاؤن کے دفترکا محاصرہ کرلیا اور آنے جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی ، سرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم کے ٹاؤن آفس میں زبردستی گھس کرقرآن خوانی کے اجتماع کے شرکاء کو بہیمانہ تشددکا نشانہ بناکرکنٹونمنٹ بورڈ کے کونسلر ذیشان بشیر،ایم کیوایم گلستان جوہر ٹاؤن کمیٹی کے رکن انوارالحسن ، یوسی کمیٹی کے ارکان اظہرقریشی، فیصل وہاب اورکارکن طلحہٰ سمیت متعدد کارکنان کو گرفتارکرلیا۔ اسی طرح رینجرزکے اہلکاروں نے ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد ،یوسی 21 کے کارکن صلاح الدین کوان کی رہائش گاہ پر غیرقانونی چھاپہ مارکرگرفتارکرلیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس قبل رینجرز اہلکاروں کی جانب سے سہراب گوٹھ فائربریگیڈ اسٹیشن پر غیرقانونی چھاپہ مارکر ایم کیوایم کے پانچ کارکنان وہمدردوں کو گرفتارکیاجاچکا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں گرفتارشدگان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے جس سے ان کی زندگیوں کے بارے میں شدید خدشات لاحق ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کھلے عام شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے میں مصروف ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے ان جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے سیاسی کارکنوں کو گرفتارکرکے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کررہے ہیں اور مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نام نہاد کراچی آپریشن کا مقصد شہرمیں امن وامان کی صورتحال کی بہتری اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی نہیں بلکہ صر ف اورصرف ایم کیوایم کوختم کرنا اورایم کیوایم کو حاصل عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چند روزبعد ہی کراچی ، حیدرآباد ، میرپورخاص اور دیگرشہروں میں میئروڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات متوقع ہیں ایسے موقع پر ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی اندھادھندگرفتاریوں سے ظاہرہوتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیوایم کی سیاسی وسماجی سرگرمیوں پرغیراعلانیہ پابندی عائد کررکھی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داروں اورکارکنان کی بلاجوا ز گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم کی سیاسی وسماجی سرگرمیوں پر عائد غیراعلانیہ پابندی ختم کرائی جائے اور رینجرز وپولیس کی غیرقانونی حراست سے تمام گرفتارشدگان کوفی الفور رہا کرایا جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کی اندھادھند گرفتاریوں کا نوٹس لیاجائے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر آوازبلند کی جائے ۔

7/19/2024 4:21:26 AM