Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رستہ مصطفےٰؔ عزیزآبادی


رستہ    مصطفےٰؔ عزیزآبادی
 Posted on: 8/15/2016

رستہ



یہ کیسا قاعدہ اب کے بنا دیا تم نے
تمام شہر کو مجرم بنا دیا تم نے

ہمی نے خون سے لکھی تھی یہ کتابِ وطن
ہمارا نام ہی اس سے مٹا دیا تم نے

بلند ہم نے ہی اس پرچمِ وطن کو کیا
ہمیں ہی بامِ فلک سے گرا دیا تم نے

ہمی نے خوں سے سجائی تھی انجمن لیکن
ہمیں ہی محفلِ جاں سے اٹھا دیا تم نے

ہمی نے گھر کو بنایا تھا خود فنا ہوکر
ہمیں ہی گھر کے صحن سے بھگا دیا تم نے

ہمی نے یاد کرایا تھا نامِ صحنِ چمن
ہمیں ہی شورِ چمن میں بھلا دیا تم نے

وفا کی قدر نہ قیمت کوئی رہی باقی
تمام اہلِ وفا کو دکھا دیا تم نے


ہیں اپنے حق سے ہی محروم بانیانِ وطن
وفا پرستوں کو کیسا صلہ دیا تم نے

وہ جن کے پاس وفا کے سوا نہ تھا کچھ بھی
انہی کے مال و متاع کو جلا دیا تم نے

ہمیں تو راہوں میں پھولوں کی آرزو تھی مگر
یہاں تو کانٹوں سے رستہ سجا دیا تم نے

ہمارے زخم بھی بھر جائیں گے کبھی نہ کبھی
ہمیں ہمیشہ یہی آسرا دیا تم نے

جو عاشقانِ وطن تھے انہی کو مار دیا
ذرا بتاؤ تو آخر یہ کیا کیا تم نے 

یہ گھر ہمارا نہیں تھا، نہ ہوسکے گا کبھی
سمجھ کے غیر ہمیں یہ بتا دیا تم نے

نہ ہوگا گھر تو یونہی در بدر رہیں گے سدا
ہم اہلِ درد کو رستہ دکھا دیا تم نے

مصطفےٰؔ عزیزآبادی
14 اگست 2016ء

7/19/2024 4:37:52 AM