Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یوم آزادی کے موقع پرکراچی میں اسٹریٹ کرائمز، لوٹ مار اور خواتین سے بدتمیزی کے واقعات کا نوٹس لیاجائے، رابطہ کمیٹی


یوم آزادی کے موقع پرکراچی میں اسٹریٹ کرائمز، لوٹ مار اور خواتین سے بدتمیزی کے واقعات کا نوٹس لیاجائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 8/14/2016
یوم آزادی کے موقع پرکراچی میں اسٹریٹ کرائمز، لوٹ مار اور خواتین سے بدتمیزی کے واقعات کا نوٹس لیاجائے، رابطہ کمیٹی
یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں جگہ جگہ رینجرز اورپولیس کی تعیناتی کے باوجود جرائم پیشہ عناصر کھلے عام دندناتے رہے، رابطہ کمیٹی
جرائم پیشہ عناصرنے اسلحہ کے زور پردرجنوں موٹرسائیکلیں، موبائل فون اورنقدی چھین لی گئی، رابطہ کمیٹی
کراچی کے تفریحی مقامات پرجانے والی خواتین سے کھلے عام بدتمیزی کی جاتی رہی، رابطہ کمیٹی
کراچی میں قیام امن کی آڑ میں ایم کیوایم کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے اورجرائم پیشہ عناصر کوکھلی چھوٹ دیدی گئی ہے، رابطہ کمیٹی
کراچی آپریشن کا مقصد قیام امن نہیں بلکہ کراچی کی واحدمنتخب نمائندہ جماعت ایم کیوایم کو ختم کرنا ہے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔14، اگست2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سماج دشمن عناصر کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز، لوٹ مار اور خواتین سے بدتمیزی کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب کراچی میں قیام امن کی آڑ میں ایم کیوایم کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے ، اس کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں روزمرہ کا معمول بنادیاگیا جبکہ دوسری جانب جرائم پیشہ دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کوکھلی چھوٹ دیدی گئی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں جگہ جگہ رینجرز اورپولیس کی تعیناتی کے باوجود جرائم پیشہ عناصر کھلے عام دندناتے رہے ، شہریوں سے لوٹ مارکرتے رہے اور فائرنگ کرکے شہریوں کو ہلاک وزخمی کرتے رہے۔ جرائم پیشہ عناصر نے شہرکے مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پردرجنوں موٹرسائیکلیں، موبائل فون اورنقدی چھین لی اور دن بھر لوٹ مارکرتے رہے ۔ جشن آزادی کے موقع پرکراچی کے تفریحی مقامات پرجانے والی فیملیزکو بدسلوکی کا نشانہ بناگیا اورکھلے عام خواتین سے بدتمیزی کی جاتی رہی لیکن ان جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصر کو روکنے اور شہریوں کو تحفظ دینے والا کوئی نہیں تھا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ان تمام واقعا ت سے صاف ظاہر ہے کہ کراچی آپریشن کا مقصد قیام امن نہیں بلکہ کراچی کی واحدمنتخب نمائندہ جماعت ایم کیوایم کو ختم کرنا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں لوٹ مار، دہشت گردی اور خواتین سے بدتمیزی کے واقعات کا نوٹس لیاجائے اور کراچی میں دہشت گردی اور لوٹ مارکابازارگرم کرنے والے اصل جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

7/19/2024 4:31:05 AM