Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز ، پولیس او سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوںمیں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پرغیر قانونی چھاپوں اور مزید 4بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


رینجرز ، پولیس او سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوںمیں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پرغیر قانونی چھاپوں اور مزید 4بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 8/13/2016
رینجرز ، پولیس او سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوںمیں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پرغیر قانونی چھاپوں اور مزید 4بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
گزشتہ ایک ہفتے سے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی مسلسل گرفتاریاں کی جارہی ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کوئی یہ پوچھنے والا نہیں ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کراچی میں آپریشن کا اختیار دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خاتمے کیلئے دیا گیا تھا یا اس آپریشن کا مقصد شہر کی واحد نمائندہ جماعت ایم کیوایم کو کچلنا اور ختم کرنا ہے،ر ابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم اور اس کے کارکنان کے سیاسی اور جمہوری حقوق بری طرح سے پامال کئے جارہے ہیں ، رابطہ کمیٹی 
انسانی حقوق کی ملکی و بین الاقوامی تنظیموں کراچی آپریشن کے نام پر ایم کیوایم بے گناہ کارکنان کی گھروں سے بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں کا نوٹس لیں،رابطہ کمیٹی 
ٹارگٹ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور تشدد کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرایاجائے ،ر ابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔13، اگست2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ رینجرز ، پولیس او سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پرغیر قانونی چھاپوں اور مزید 4بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر غیر قانونی اور بلاجواز چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز نے لیاقت آباد میں ایم کیوایم لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 37کے کارکن رضوان ولد قیصر کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، سادہ لباس اہلکاروں نے چھاپہ اورنگی ٹاؤن میں اپنی ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن یوسی 19کے کارکن منہاج ولد قمر حسین کو حراست میں لے لیا ، اورنگی ٹاؤن میں ہی پیر�آباد تھانے کے پولیس اہلکاروں نے اورنگی ٹاؤن یوسی 17کے کاکن ساجد حسین ولد غلام مصطفی کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا جبکہ اسی طرح گلشن اقبال میں پولیس اہلکاروں نے ایم کیوایم گلشن اقبال ٹاؤن یوسی 26کے کارکن شاہد عباسی ولد محمد شفیق کو گھر پر چھاپہ مارا کر گرفتار کرلیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہر میں دہشت گردی ، فرقہ واریت اور جرائم میں ملوث عناصر آزاد ہیں اور کراچی آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنان کے سیاسی اور جمہوری حقوق کی بری طرح سے پامالی کا سلسلہ جاری ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ ایک ہفتے سے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی مسلسل گرفتاریاں کی جارہی ہیں اور کوئی یہ پوچھنے والا نہیں ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کراچی میں آپریشن کا اختیار دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے دیا گیا تھا یا اس آپریشن کا مقصد شہر کی واحد نمائندہ جماعت ایم کیوایم کو کچلنا اور ختم کرنا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ امر انتہائی افسوسناک اور قومی سلامتی کے منافی ہے کہ دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کے ٹولے کے ٹولے جن کے خاتمے کیلئے کراچی آپریشن شروع کیا گیا تھا وہ دندناتے پھررہے ہیں جبکہ ایم کیوایم کے سیاسی کارکنان جو گھرو ں میں سوئے ہوئے ہوتے ہیں یا اپنے آفسوں میں ڈیوٹی پر ہوتے ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر گرفتار کیا جارہا ہے اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب بے گناہ لوگوں کو صرف سیاسی بنیاد پر غیر قانونی اور غیر آئینی راستے اختیار کرکے اسی طرح نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھنا ہے توکھل کر بتا دیاجائے کہ ایم کیوایم اور اس سے وابستہ کارکنان اور ووٹرز سب ہی جناب الطاف حسین سے وفاداری کی پاداش میں مجرم بن چکے ہیں اور اس کی سزا چھاپے و گرفتاریوں اور تشدد کرکے دی جاتی رہے گی ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بم دھماکوں اور دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کے بجائے سارا زور ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں پر لگایا جارہا ہے اور جس بڑے پیمانے پر ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی بلاجواز گرفتاریاں کی جارہی ہیں وہ ایم کیوایم اور اس کے کارکنان کے سیاسی اور جمہوری حقوق بری طرح سے پامال کرنے کے مترادف ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی ملکی و بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم بے گناہ کارکنان کی گھروں سے بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں کا نوٹس لیں اور کراچی آپریشن کے نام پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر صدائے احتجاج بلند کریں ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ روزانہ کی بنیاد پر ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور کراچی ٹارگٹ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرایاجائے ۔ 

7/19/2024 4:26:59 AM