Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی بورڈ آفس میں اینٹی کرپشن کا چھاپہ اور مہاجر افسران و ملازمین کو ہراساں کرنا قابل مذمت ہے، رابطہ کمیٹی


کراچی بورڈ آفس میں اینٹی کرپشن کا چھاپہ اور مہاجر افسران و ملازمین کو ہراساں کرنا قابل مذمت ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 8/12/2016
کراچی بورڈ آفس میں اینٹی کرپشن کا چھاپہ اور مہاجر افسران و ملازمین کو ہراساں کرنا قابل مذمت ہے، رابطہ کمیٹی
کرپشن کے خاتمے کیلئے صرف کراچی کے اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنانا سراسر ظلم اور انتقامی کارروائیاں ہیں، رابطہ کمیٹی
پیپلزپارٹی کرپشن کی آڑ میں کراچی کے اداروں اور مہاجر افسران و ملازمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے، رابطہ کمیٹی
پیپلزپارٹی کے وزراء لاکھوں روپے رشوت لیکر کراچی بورڈ آفس میں افسران تعینات کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی
کرپشن کا ناسور سندھ سمیت ملک بھرمیں بھی پھیل چکا ہے لیکن کارروائیاں صرف کراچی میں کی جارہی ہیں، رابطہ کمیٹی
محض کاغذوں پراندرون سندھ میں ترقیاتی منصوبے دکھاکر اربوں روپوں کی کرپشن کی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی
پیپلزپارٹی کی حکومت ،کرپشن کے خاتمے میں واقعی مخلص ہے تو وہ سب سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ،رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔12، اگست2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی بورڈآفس میں اینٹی کرپشن پولیس کے چھاپے ، گرفتاریوں اور مہاجرافسران وملازمین کو ہراساں کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کرپشن کی دلدل میں گردن تک دھنسی ہوئی سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں مہاجرافسران اور ملازمین کو ہراساں کرنا کھلی مہاجردشمنی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم ، ملک بھرسے کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے لیکن کرپشن کے خاتمے کیلئے صرف کراچی کے اداروں اورشہریوں کو نشانہ بنانا سراسر ظلم اور انتقامی کارروائیاں ہیں۔ ملک بھرکے عوام اس حقیقت سے واقف ہیں کہ کرپشن کا ناسور سندھ سمیت ملک بھرمیں بھی پھیل چکا ہے لیکن کرپشن کی آڑ میں کارروائیاں صرف کراچی میں کی جارہی ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ صوبہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے وزراء لاکھوں روپے رشوت لیکر کراچی بورڈ آفس میں افسران تعینات کررہے ہیں ،بھاری رقوم لیکر سرکاری ملازمتیں فروخت کررہے ہیں ، محض کاغذوں پراندرون سندھ میں ترقیاتی منصوبے دکھاکر اربوں روپوں کی کرپشن کی جارہی ہے، سینکڑوں اسکول وڈیروں کی ذاتی اوطاق بن چکے ہیں ، تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی کیلئے بھاری رشوت وصول کی جاتی رہی ہے اوراندرون سندھ کے عوام جان ومال کے تحفظ، صحت وصفائی ، پینے کے صاف پانی ، بہترسڑکوں اوربنیادی تعلیم کی سہولیات سے محروم ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اوروزراء کی کرپشن سے ذرائع ابلاغ بھرے ہوئے ہیں لیکن صوبہ سندھ کی متعصب حکومت خود احتسابی سے دانستہ گریز کرتے ہوئے کرپشن کی آڑ میں کراچی کے سرکاری ، نیم سرکاری ،بلدیاتی اداروں اورمہاجرافسران وملازمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے ۔گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی کی متعصب سندھ حکومت کی ایماء پر اینٹی کرپشن پولیس نے کراچی بورڈ آفس میں چھاپہ مارا ،ادارے کے مہاجرافسران وملازمین کو گرفتارکیااور انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے ہراساں کیاگیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگرپیپلزپارٹی کی حکومت ،کرپشن کے خاتمے میں واقعی مخلص ہے تو وہ سب سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ، کراچی سمیت سندھ کے سرکاری ونیم سرکاری اداروں میں لاکھوں روپے رشوت لیکر کرپٹ افسران کی تعیناتی کا سلسلہ بند کرنا چاہیے ،کرپٹ ترین عناصر سے اپنی صفوں کو پاک کرے اورکرپشن کی آڑ میں کراچی کے اداروں اور مہاجرافسران وملازمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سلسلہ فی الفور بند کرے ۔

7/19/2024 4:19:12 AM