Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جس دور میں غاصب حکمران ایم کیو ایم کو ملک دشمن ثابت کرنے کی کو شش کر رہے ہیں اس دور میں ڈاکٹر حسن ظفر اور مومن خان مومن جیسے افراد کا ایم کیو ایم میں شامل ہوناایم کیوایم کے خاتمے کی نہیں بلکہ بلندیوں پر جانے کی نوید ہے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول


جس دور میں غاصب حکمران ایم کیو ایم کو ملک دشمن ثابت کرنے کی کو شش کر رہے ہیں اس دور میں ڈاکٹر حسن ظفر اور مومن خان مومن جیسے افراد کا ایم کیو ایم میں شامل ہوناایم کیوایم کے خاتمے کی نہیں بلکہ بلندیوں پر جانے کی نوید ہے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول
 Posted on: 8/11/2016
جس دور میں غاصب حکمران ایم کیو ایم کو ملک دشمن ثابت کرنے کی کو شش کر رہے ہیں اس دور میں ڈاکٹر حسن ظفر اور مومن خان مومن جیسے افراد کا ایم کیو ایم میں شامل ہوناایم کیوایم کے خاتمے کی نہیں بلکہ بلندیوں پر جانے کی نوید ہے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول 
مومن خان مومن اور ڈاکٹر عارف جیسے لوگ ، زندہ ضمیر ہیں جو مہاجر قوم پر ہونے والے ظلم کے خاتمے کے لیئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے قافلے میں شامل ہوئے۔ رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول 
ایم کیو ایم اور مڈل کلاس طبقے کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال کرنے والے پاکستان توڑنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ مومن خان مومن
صوبائی حکومت تعصب برتنے کی بدترین مثالیں قائم کر رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ آرگنائزر حیدرآباد سراج راجپوت 
مہاجر آبادیوں میں نکاسی آب کا کام تو درکنار پانی میں گھرے ہوئے لوگوں کو ریسکیو بھی نہیں کیا جارہا۔سراج راجپوت
NSFکے سابق صدر اور معروف سماجی رہنما مومن خان مومن کی ایم کیوایم میں شمولیت کے حوالے سے حیدرآباد پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب
حیدرآباد ۔۔۔۔11اگست 2016،
ملک پر قابض حکمران اور ریاستی ادارے جس دور میں ایم کیو ایم کو دہشت گرد ملک دشمن جماعت ثابت کرنے کی کو شش کر رہے ہیں وہاں ڈاکٹرز ، انجینئرز ، وکلاء ، دانشوروں اور سول سوسائٹی سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر رہی ہے جو ایم کیو ایم کی حق پرستانہ جدو جہد کی فتح ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن و قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حیدرآباد پریس کلب پر ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والے معروف سماجی و طلبہ رہنما اور NSFکے سابقہ صدر مومن خان مومن کی ایم کیو ایم میں شمولیت کے حوالے سے حیدرآباد پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم حال ہی میں شمولیت اختیار کرنے والے معروف دانشور ، پروفیسر ،ڈاکٹر حسن ظفر عارف، معروف وکیل ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ ، امجد اللہ خان سمیت ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر سراج راجپوت و اراکین ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی، حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی رعنا انصار، راشد خلجی ، صابر حسین قائمخانی، بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کی واحد نمائندہ جماعت ایم کیو ایم کو ختم کرنے اور اسکی ساکھ کو خراب کرنے کے لیئے میڈیا اور ریاستی اداروں کا استعمال کیا جارہا ہے ایسے وقت میں جب ریاست مہاجروں کو دیوار سے لگا رہی ہے انکے مینڈیٹ کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے تو اچھی شہرت رکھنے والے افراد کی ایم کیو ایم میں شمولیت اس عمل کا ردعمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے نکالے گئے لوگوں کو جمع کر کے ماضی میں بھی گروپ بنایا گیا اور آج پھر وہی طرز عمل اپنا کر چند بے ضمیر وں پر مشتمل گروپ بنا کر ایم کیو ایم کے خاتمے کے خواب دیکھے جار ہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مومن خان اور ڈاکٹر عارف جیسے لوگ زندہ ضمیر لوگ ہیں جو مہاجر قوم پر ہونے والے ظلم کے خاتمے کے لیئے قائد تحریک جناب لطاف حسین کے قافلے میں شامل ہوئے ۔پریس کانفرنس سے ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر سراج راجپوت نے کہا کہ صوبائی حکومت تعصب برتنے کی بدترین مثالیں قائم کر رہی ہے جسکا منہ بولتا ثبوت حیدرآباد کے وہ نشیبی علاقے ہیں جہاں مہاجر آباد ہیں وہاں نکاسی آب کا کام تو درکنار پانی میں گھرے ہوئے لوگوں کو ریسکیو بھی نہیں کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ترجمان کی جانب سے مہاجر آبادیوں کو ریسکیو نہ کرنے کے احکامات اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔پریس کانفرنس سے ایم کیو ایم میں شمولیت کرنے والے اسٹوڈنٹ رہنما مومن خان نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مڈل کلاس اور محنت کش افراد کی قیادت صرف الطاف حسین کر رہے ہیں اور کوئی مائنس ون فارمولا محنت کش اور مڈل کلاس طبقہ قبول نہیں کریگا ۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ایم کیوا یم میں شمولیت مظلوم طبقے پر ہونے والے ظلم وزیادتی کے خلاف آواز بلند کر نا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ریاست کی نظر میں تمام شہری کے حقوق برابرہیں مگر بدقسمتی سے ہماری ریاست میں غیر منصفانہ تقسیم نے عوام کو بھی تقسیم کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور مڈل کلاس طبقے کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال کرنے والے پاکستان توڑنے کے اقدامات کر رہے ہیں اور ہم ان اقدامات کے خلاف قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں ۔بعد ازاں ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والے مومن خان مومن ایم کیو ایم زونل آفس حیدرآباد آئے تو ایم کیو ایم کے کارکنان اور حق پرست عوام نے انکا پر تپاک استقبال کیا ۔








تصاویر


7/19/2024 4:18:07 AM