Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سیکیورٹی اداروں کی کوتاہی یا غفلت کا ذکر کرنے پر سیاسی رہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ کو غدار قرار دینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ندیم نصرت


سیکیورٹی اداروں کی کوتاہی یا غفلت کا ذکر کرنے پر سیاسی رہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ کو غدار قرار دینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ندیم نصرت
 Posted on: 8/11/2016
سیکیورٹی اداروں کی کوتاہی یا غفلت کا ذکر کرنے پر سیاسی رہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ کو غدار قرار دینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ندیم نصرت
تنقید پر غدار قرار دینے کا طرزعمل کسی بھی طرح قومی مفادمیں نہیں ہے۔ ندیم نصرت 
سیاسی رہنما یہ سوال اٹھانے میں حق بجانب ہیں کہ سیکوریٹی ادارے کوئٹہ میں دھماکے کوروکنے میں کیوں ناکام رہے۔ ندیم نصرت
ملک میں سیکوریٹی کے نام پر ہرجمہوری آوازکاگلا گھونٹاجارہاہے، ہرطرف دہشت پھیلائی جارہی ہے۔ ندیم نصرت
شہری آزادیوں،انسانی حقوق اورلاپتہ افراد کیلئے آواز اٹھانے پرسیاسی کارکنوں، ارکان پارلیمنٹ،عدلیہ ، وکلاء، میڈیا، صحافیوں، انسانی حقوق کی تنظیموں کو دھمکایا جارہا ہے۔ ندیم نصرت
دھمکیوں کے ذریعے سب کو خاموش کرنے کا عمل کیا جارہا ہے۔ مختلف طریقوں سے شہری آزادیاں سلب کی جارہی ہیں۔ ندیم نصرت
دہشت گردی کا خاتمہ، امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری اور سیکوریٹی اداروں کا فرض ہے
شہریوں سے ان کی آزادی نہ چھینی جائے اوراختلاف رائے اور تنقید کو برداشت کیا جائے۔ ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 11 اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ دہشت گردی کی روک تھام میں سیکوریٹی اداروں کی کوتاہی یا غفلت کا ذکر کرنے پر سیاسی رہنماؤں اورارکان پارلیمنٹ کو غدار قراردینے اوران پرغیرملکی ایجنسیوں کے ایجنٹ ہونے کے الزامات لگانے کا سلسلہ بند کیاجائے ۔ یہ طرزعمل کسی بھی طرح قومی مفادمیں نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ پاکستان میں مختلف سیاسی نظریات رکھنے والی سیاسی ومذہبی جماعتیں ہیں جوقومی امورپر اپنااپنانکتہ نظررکھتے ہیں، کسی کے سیاسی نظریہ سے اختلاف کیا جاسکتا ہے لیکن اگر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ جہاں پہلے ہی سیکوریٹی اداروں کی بھاری تعدادموجودہے اوروہاں ایک آپریشن جاری ہے اس کے باوجود وہاں اگراتنابڑاہولناک دھماکہ ہوجس میں سوسے زائدوکلاء ، صحافی اوردیگرشہری شہید وزخمی ہوجائیں توپھرسیاسی رہنما پارلیمنٹ میں یہ سوال اٹھانے میں حق بجانب ہیں کہ سیکوریٹی ادارے اس کوروکنے میں کیوں ناکام رہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ پارلیمنٹ میں بعض رہنماؤں نے سوال اٹھایاہے توان پر غداری اورملک دشمنی کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ ملک میں سیکوریٹی کے نام پر ہرجمہوری آوازکاگلا گھونٹاجارہاہے، ہرطرف دہشت پھیلائی جارہی ہے۔ شہری آزادیوں،انسانی حقوق اورلاپتہ افراد کیلئے آواز اٹھانے پرسیاسی رہنماؤں، ارکان پارلیمنٹ،عدلیہ ، وکلاء، میڈیا، صحافیوں، انسانی حقوق کی تنظیموں، این جی اوز، سیاسی کارکنوں کو دھمکایا جارہا ہے اور دھمکیوں اور خوف ودہشت کے ذریعے سب کو خاموش کرنے کاعمل کیا جارہا ہے۔ مختلف طریقوں سے شہری آزادیاں سلب کی جارہی ہیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ ، امن وامان کاقیام اورشہر یوں کی جان ومال کاتحفظ حکومت کی ذمہ داری اور سیکوریٹی اداروں کافرض ہے لیکن اس کے لئے شہریوں سے ان کی آزادی نہ چھینی جائے اوراختلاف رائے اورتنقید کوبرداشت کیاجائے ۔ 


7/19/2024 4:25:25 AM