Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارکنان و ذمہ داران تعلیم حاصل کریں اور نقل سے پرہیز کریں ، الطاف حسین نے سالگرہ کے اجتماع میں عہد لے لیا


کارکنان و ذمہ داران تعلیم حاصل کریں اور نقل سے پرہیز کریں ، الطاف حسین نے سالگرہ کے اجتماع میں عہد لے لیا
 Posted on: 9/17/2013
کارکنان و ذمہ داران تعلیم حاصل کریں اور نقل سے پرہیز کریں ، الطاف حسین نے سالگرہ کے اجتماع میں عہد لے لیا 
کارکنان پان پراکھ ، زہریلے گٹکے کھانا چھوڑ دیں ، الطاف حسین کی اپیل 
کراچی ۔۔۔17، ستمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنان اور ذمہ داران سے عہد لیا کہ وہ تعلیم حاصل کریں اور نقل سے پرہیز کریں ، خواتین ، والدین ، استادوں کادل سے احترام کریں ۔ وہ منگل کی شام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں اپنی سالگرہ کے 60ویں مرکزی اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب کررہے تھے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب میں یہ سنتا ہوں کہ طالب علم بعض استادوں کے گریبان پر ہاتھ ڈال رہے ہیں تو میرا سر شرم سے جھک جاتا ہے کہ کسی طالب علم کی ہمت کیسے ہوسکتی ہے کہ وہ استاد پر ہاتھ ڈال دے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔ انہوں نے کارکنان سے خدا رسول ؐ کے واسطے یہ بھی اپیل کی کہ وہ پان پراکھ ، زہریلے گٹکے کھانا چھوڑ دیں ۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ محنت نہیں کرسکتے تو بھیک مانگ لیں لیکن سڑک پر موبائل چھیننا اور چوری کی وارداتیں کرنا ختم کردیں ۔ 



12/21/2024 7:19:08 PM