Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جس طرح ماضی میں حقیقی کا پروجیکٹ بری طرح فلاپ ہوا تھا اسی طرح پی ایس پی کا پروجیکٹ بھی بری طرح فلاپ ہوچکا ہے، سینئر ڈپٹی کنوینر رابطہ کمیٹی عامر خان


 Posted on: 8/10/2016
جس طرح ماضی میں حقیقی کا پروجیکٹ بری طرح فلاپ ہوا تھا اسی طرح پی ایس پی کا پروجیکٹ بھی بری طرح فلاپ ہوچکا ہے، سینئر ڈپٹی کنوینر رابطہ کمیٹی عامر خان
ناکامی اور نااہلی پر شرمندہ ہونے اور اپنی اصلاح کرنے کے بجائے مہاجروں کو دیوار سے لگانے کی کوششیں کررہے ہیں، عامر خان
ایم کیوایم کے خلاف ستمبر2013ء سے جو غیر اعلانیہ آپریشن جاری ہے اس میں گزشتہ تین دنوں میں مزید تیز کردیا گیا ہے، عامر خان
چھاپوں گرفتاریوں کے دوران چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے اس شرمناک واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، عامر خان
کارکنوں کے ساتھ اب اراکین رابطہ کمیٹی اور ان کے عزیز و اقاریب کے گھروں پر بھی بلاجواز چھاپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، عامر خان
چھاپوں کے دوران حقیقی اور پی ایس پی کے دہشتگرد بھی موجود تھے جو ایم کیو ایم کے کارکنان کے گھروں کی نشاندہی کررہے تھے، عامر خان
08، اگست 2016ء کو کوئٹہ میں دھماکے کا ہولناک واقعہ پیش آتا ہے اور کالعدم مذہبی انتہا پسند تنظیموں کے خلاف کاروائی کے بجائے کراچی میں گھر گھر تلاشی اور بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کردیا جاتا ہے، عامر خان
آفتاب احمد، ریاض الحق، وحید شیخ سمیت ایم کیو ایم کے سینکڑوں کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا لیکن قتل میں ملوث کسی اہلکار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، عامر خان
کراچی آپریشن کے کپتان وزیر اعلیٰ ہے لہٰذا ان سے درخواست ہے کہ وہ آپریشن کے نام پر بیگناہ سیاسی کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریوں، چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی اور دوران حراست انسانیت سوز تشدد کے واقعات کا نوٹس لیں، عامر خان
کراچی ۔۔۔ 10، اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا و اراکین رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ، رکن الدین اور اشرف نور کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے خلاف ستمبر2013ء سے جو غیر اعلانیہ آپریشن جاری ہے اس میں گزشتہ تین دنوں میں شدید تیزی آئی ہے جس کے بعد ایم کیوایم کے متعدد دفاتر اور کارکنوں کے گھروں پرچھاپوں اوربے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے
۔ انہوں نے کہا کہ صرف گزشتہ تین دن کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے 20سے زائد کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا جاچکا ہے جنہیں مختلف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھاپوں گرفتاریوں کے دوران چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے گزشتہ دنوں کورنگی کے علاقے سیکٹر 51-B میں ایم کیو ایم کے کارکن محمد عامر بیگ کے گھر پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا اور محمد عامر بیگ کی عدم دستیابی پر انکے چھوٹے بھائی محمد عاصم بیگ اور انکی 23 سالہ نوجوان بہن کو بھی پولیس اہلکاروں نے حراست میں لیکر گاڑی میں بٹھا دیا اور انکی بہن کے ساتھ بدتمیزی اور دست درازی کی گئی جوکہ انتہائی شرمناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کارکنوں کے ساتھ ساتھ اب ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین اور ان کے عزیز و اقاریب کے گھروں پر بھی بلاجواز چھاپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 08، اگست 2016ء کو شاہ فیصل کالونی کے رہائشی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اشرف نور اور ان کے چچا کے گھروں پر رینجرز نے بلاجواز چھاپہ مارااور اہل خانہ کے ساتھ انتہائی توہین آمیز سلوک کیا اور گزشتہ شب کورنگی کے رہائشی رکن رابطہ کمیٹی رکن الدین تاج کے گھر اور اس کے ساتھ ہی ان کی ہمشیرہ اور بھتیجے کے گھروں پر بھی پر چھاپے مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان چھاپوں کے دوران اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ حقیقی اور پاک سرزمین پارٹی کے دہشتگرد بھی موجود تھے جو ایم کیو ایم کے کارکنان کے گھروں کی نشاندہی کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ماضی میں حقیقی کا پروجیکٹ بری طرح فلاپ ہوا تھا اسی طرح پی ایس پی کا پروجیکٹ بھی بری طرح فلاپ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 08، اگست 2016ء کو کوئٹہ میں دھماکے کا ہولناک واقعہ پیش آتا ہے جس میں سو سے زائدوکلا، صحافی اور دیگر معصوم شہری شہید و زخمی ہوجاتے ہیں لیکن بجائے اس کے کہ واقعہ کی ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم مذہبی انتہا پسند تنظیموں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے کراچی میں علاقوں کی گھیرابندی کرکے گھر گھر تلاشی اور بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ناکامی اور نااہلی پر شرمندہ ہونے اور اپنی اصلاح کرنے کے بجائے مہاجروں کو دیوار سے لگانے کی کوششیں کررہے ہیں لیکن مہاجر پاکستان کے وفادار تھے ، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آفتاب احمد شہید کے قاتلوں کا تعین کرکے ان کا احتساب کرلیا جاتا تو ریاض الحق کی شہادت کا واقع پیش نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ 07، اگست 2016ء کو ایم کیوایم شاہ فیصل ٹاؤن کی یوسی 07 کے جوائنٹ آرگنائزر وحیدشیخ پر سرکاری حراست کے دوران بدترین تشدد کیا جس کے باعث وہ شدید علیل ہوگئے جس پر حق پرست اراکین اسمبلی کنور نوید جمیل اور محمد حسین نے آئی جی جیل خانہ جات سے تحریری درخواست کی کہ وحید شیخ کو علاج کیلئے اسپتال بھیج دیا جائے لیکن جیل انتظامیہ نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا جس کے باعث وحید شیخ زخموں کی تاب نہ لاتے شہید ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ آفتاب احمد، ریاض الحق، وحید شیخ سمیت ایم کیو ایم کے سینکڑوں کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے لیکن کسی ایک کے بھی قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن کے کپتان وزیر اعلیٰ ہے اور انہوں نے ہی رینجرز کو کراچی میں آپریشن کے اختیارات دےئے ہیں لہٰذا ہماری وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے درخواست ہے کہ وہ آپریشن کے نام پر بیگناہ سیاسی کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریوں، چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی اور دوران حراست انسانیت سوز تشدد کے واقعات کا نوٹس لیں۔ 

7/19/2024 4:35:49 AM