Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سرکاری حراست میں وحید شیخ شہید کے قتل کا مقدمہ رینجرز، پولیس اور جیل انتظامیہ کے خلاف درج کیا جائے۔ ندیم نصرت


سرکاری حراست میں وحید شیخ شہید کے قتل کا مقدمہ رینجرز، پولیس اور جیل انتظامیہ کے خلاف درج کیا جائے۔ ندیم نصرت
 Posted on: 8/7/2016 1
سرکاری حراست میں وحید شیخ شہید کے قتل کا مقدمہ رینجرز، پولیس اور جیل انتظامیہ کے خلاف درج کیا جائے۔ ندیم نصرت
وحید شیخ کی شہادت دراصل سرکاری حراست میں کیا جانے والا ایک کھلا ماورائے عدالت قتل ہے۔ ندیم نصرت
سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وحید شیخ کے سرکار ی حراست میں قتل پر ازخود نوٹس لیں۔ ندیم نصرت
انسانی حقوق کی تنظیمیں ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آواز احتجاج بلند کریں۔ ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 7 اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی ٹاؤن کے اسیرکارکن وحید شیخ کی سرکاری حراست میں شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے کھلاقتل قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہا کہ وحید شیخ کو رینجرزنے 17مارچ کوشاہ فیصل کالونی میں یوسی آفس پر چھاپے کے دوران گرفتارکیاتھااور گرفتاری کے بعد رینجرز نے انہیں سرکاری حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی روز تشدد کانشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا اور پھر کراچی سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔ جیل میں بھی وحید شیخ کے ساتھ بہیمانہ سلوک کیا گیا جس کے نتیجے میں وحید شیخ کی حالت خراب ہوئی ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے آئی جی جیل خانہ جات اور سینٹرل جیل کے حکام سے کئی باردرخواست کی کہ وحید شیخ کوفوری طورپر اسپتال منتقل کرکے ان کاعلاج کرایا جائے لیکن جیل حکام نے وحید شیخ کواسپتال منتقل نہیں کیا۔ جب وحیدشیخ کی حالت نازک ہوگئی تو انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں بھی ان کے علاج پر کوئی توجہ نہیں دی گئی بلکہ نازک حالت میں بھی دوبارہ جیل منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اسکے نتیجے میں آج وحید شیخ شہید ہوگئے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ وحیدشیخ کی شہادت دراصل سرکاری حراست میں کیاجانے والا ایک کھلا قتل ہے اوریہ ماورائے عدالت قتل ریاستی آپریشن کے نام پر مہاجروں کے جاری قتل کاتسلسل ہے ۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ وحید شیخ شہید کے اس حراست میں کئے جانے والے قتل کے ذمہ دار رینجرز، پولیس اور جیل انتظامیہ کے خلاف وحیدشیخ کے قتل کامقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے اپیل کی کہ وحیدشیخ کے سرکار ی حراست میں قتل پرازخودنوٹس لیاجائے ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورذیوں پر آوازاحتجاج بلندکریں۔ ندیم نصرت نے وحید شیخ شہید کے سوگواراہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ وحیدشیخ شہید کوجنت الفردوس میں شہادت کا درجہ عطافرمائے ، تمام سوگواروں کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اورصبرجمیل عطا کرے اور وحید شیخ کی شہادت کے تمام ذمہ داروں پر عذاب نازل کرے۔ 

7/19/2024 4:32:16 AM