Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ایم کیوایم کے تحت مورخہ 7اگست 2016ء بروز اتوار کو عائشہ منزل سے مزار قائد تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کو موخر کردیا گیا، کنور نوید جمیل، ڈپٹی کنونیر رابطہ کمیٹی


 Posted on: 8/6/2016 1
کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ایم کیوایم کے تحت مورخہ 7اگست 2016ء بروز اتوار کو عائشہ منزل سے مزار قائد تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کو موخر کردیا گیا، کنور نوید جمیل، ڈپٹی کنونیر رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم نے آپریشن کے لئے ماینٹرنگ کمیٹی کا مطالبہ کیا تھا جو اب تک پورا نہیں کیا گیا ہے، کنورنوید جمیل
ہم قومی اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف فراہم کریں اور ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے
حکومت سندھ نے ہماری گزارشات پر سے غور کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے نامزد میئر کراچی وسیم اختر اور رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کو گرفتارکرکے پابندسلاسل کردیا ہے، ، کنور نوید جمیل 
بارش نے سندھ حکومت اور کے الیکڑک کے نااہل انتظامیہ کا پول کھول کر رکھ دیا ہے
شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے درجنوں افراد کی جانیں ضائع ہوئی ہیں جس کے ذمہ دار ڈپٹی کمشنر، کے الیکڑک کی انتظامیہ ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آردرج کی جائیں، کنور نوید جمیل ڈپٹی کنونیر رابطہ کمیٹی
وزیر اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ کو سندھ اسمبلی کا 48فیصد اعتمادحاصل نہیں ہے، خواجہ اظہار الحسن اپوزیشن لیڈر سند ھ اسمبلی
کراچی میں انفرااسٹرکچرکوبہتربنانے کے لئے خصوصی پیکچ جاری کیاجائے، خواجہ اظہار الحسن
برساتی نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے اور نکاسی آب کے نظام کی درستگی نہ ہونے کے باعث برساتی نالے ابل رہے ہیں ، ارشد وہرا
سندھ کے شہروں میں بلدیاتی ادارے فعال کرکے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں
خور شید بیگم سیکڑیٹریٹ عزیز آبادمیں پریس کانفر نس سے خطاب 
کراچی۔۔۔6اگست2016ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر کنورنوید جمیل نے کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں طوفانی بارشوں سے ہونیو الی تباہی، جانی ومالی نقصانات کے باعث شہریوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم کیوایم کے تحت مورخہ 7اگست 2016ء بروز اتوار کو عائشہ منزل سے مزار قائد تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کو موخر کر دیا گیا ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت طوفانی بارشوں سے متاثرہ شہریوں کیلئے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کردیاتاکہ نہ صرف شہر میں صحت وصفائی کے نظام کو بہترکیاجاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے آپریشن کے لئے ماینٹرنک کمیٹی کا مطالبہ کیا تھا جو اب تک پورا نہیں کیا گیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے خواہ اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے کون نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ مہاجروں کے زخموں پر کسی بھی اعلی حکام نے مرہم نہیں رکھا جس کی وجہ سے ہم قومی اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف فراہم کریں اور ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جمعہ کی شب ہونیو الی بارش نے سندھ حکومت اور کے الیکڑک کی نااہل انتظامیہ کا پول کھول کر رکھا دیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے درجنوں افراد کی جانیں ضائع ہوئی ہے جس کے ذمہ دار ڈپٹی کمشنر، کے الیکڑک کی انتظامیہ ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آردرج کی جائیں۔انہوں نے اخیالات اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز خور شید بیگم سیکڑیٹریٹ عزیز آبادمیں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ اس مو قع پر ان کے ہمراہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرسید شاہد پاشا،رکن ارشد حسن،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن، نامزد حق پرست ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرا، بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ آپ سب اس حقیقت سے بھی اچھی طرح واقف ہیں کہ گزشتہ تین برسوں سے قیام امن کے نام پر کراچی میں آپریشن کیاجارہا ہے۔ ایم کیوایم کی جانب سے وقتاً فوقتاً اپنے تحفظات اورخدشات کا اظہارکیاجاتارہا ہے کہ یہ آپریشن اپنی سمت کھو چکا ہے ،۔انہوں نے کہاکہ آپریشن کی آڑ میں صرف ایم کیوایم کوٹارگٹ کیاجارہا ہے، ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کرکے ایم کیوایم کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایم کیوایم کی سیاسی ، سماجی اورفلاحی سرگرمیوں پرغیراعلانیہ طورپرقدغن عائد کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے دفاتراورکارکنان کے گھروں پر دس ہزار سے زائد چھاپے مارے جاچکے ہیں ، ہزاروں رہنماؤں، منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیاگیا ہے ، گرفتارکیے گئے 135 کارکنان آج بھی لاپتہ ہیں جبکہ 61 کارکنان کو حراست کے دوران بہیمانہ تشددکانشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے ایم کیوایم اورکراچی دشمنی میں مبتلا حکومت سندھ نے ہماری گزارشات پر سنجیدگی کامظاہرہ کرنے کے بجائے انہیں نظرانداز کیا اور ستم بالائے ستم ایم کیوایم کے نامزد میئر کراچی وسیم اختر کو گرفتارکرکے پابندسلاسل کردیا گیا۔۔انہوں نے کہاکہ اب ایم کیوایم کے مخالفین اورناقدین بھی یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہیں کہ کراچی آپریشن سیاسی ہوگیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں قیام امن کے بجائے شہرکی واحدمنتخب نمائندہ جماعت کو نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے اس جانبدارانہ آپریشن اوراس کے دوران کیے جانے والے غیرقانونی ، غیرآئینی اورغیرانسانی اقدامات کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے دوروزہ علامتی بھوک ہڑتال کرکے ملک بھرکے عوام کو مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا اور اتوارکے روز ایم کیوایم کی جانب سے ایک بڑی احتجاجی ریلی کے انعقاد کا اعلان کیاگیا تھا جس میں کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ بھرسے کارکنان وعوام کوشریک ہوناتھا۔انہوں نے کہاکہ شب سے کراچی ، حیدرآباد اور سندھ کے دیگرشہروں میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد بارش کے پانی اور تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے، سڑکیں تالاب بن گئی ہیں اورشہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثرہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ طوفانی بارشوں سے کرنٹ لگنے سے شہرکے مختلف علاقوں میں متعدد حادثات رونما ہوئے ہیں جس میں درجنوں افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں اورشہریوں کی بڑی تعداد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، سیاسی جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عوامی تحریک بھی ہے ، ایم کیوایم کے رہنما ، منتخب نمائندے اور کارکنان ہرمشکل اورآزمائش کی گھڑی میں عوام کے درمیان رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک نے ایم کیوایم کے تمام منتخب اراکین سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی بالخصوص حق پرست بلدیاتی نمائندوں کو تاکید کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کا ہنگامی دورہ کریں ، مقامی انتظامیہ کے تعاون سے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے ، ٹریفک کی روانی اور بجلی کی فراہمی کیلئے اپنا ہرممکن کردار ادا کریں ۔
سندھ اسمبلی کے اپوزایشن لیڈر لیڈرخواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ کو سندھ اسمبلی کا 48فیصد اعتمادحاصل نہیں ہے اس اعتماد کو حاصل کرنے کیلئے انہیں چاہیے کہ کراچی کے منتخب حق پرست ایم این اے ، ایم پی اے سے رابطہ کریں اور ہماری گزارشات کو توجوں سے سنے۔ انہوں نے کہاکہ آپ کے کسی بھی ڈپٹی کمشنر اور دیگر سرکاری افسران حالیہ بارش کے بعد حق پرست نمائندں سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی شہر کے دورے پر نکلے اچھی بات ہے اور انتظامیہ ان کے ہمراہ تھی ان کے دورے کے بعد انتظامیہ یکسر غائب ہوگئی اور وزیراعلی کو سب اچھی کی رپورٹ دے کر خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے ۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ آپ نے میڈیا کے سامنے کہا تھا کہ میری غلطیوں کی آپ اصلا ح کریں اور آپ کی بیورو کریسی آپ کو ماموں بنا رہی ہے انہوں نے کہاکہ12افراد کی موت سندھ کی ناقص کاکردگی اور کے الیکڑک کے نا اہل انتظامیہ کی وجہ سے ہوئی ہے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں۔ انہوں نے کہا پورے ملک میں سی پیک کا مطالبہ ہورہاہے لیکن کراچی کو سی پیک سے یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے اورہم وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی میں انفرااسٹرکچرکوبہتربنانے کے لئے خصوصی پیکچ جاری کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ ہم قائد تحریک جناب الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کی جانب سے مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔
نامزد ڈپٹی مئیر ارشد وہرانے کہاکہ برساتی نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے اور نکاسی آب کے نظام کی درستگی نہ ہونے کے باعث برساتی نالے ابل رہے ہیں ،سڑکیں تالاب بن گئی ہیں،بارش کا پانی گلیوں میں کھڑا ہے اور گندا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی روزمرہ استعمال کی اشیاء اورفرنیچرتباہ ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ طوفانی بارشوں کے باعث بجلی کی ترسیل بری طرح متاثر ہے ، فیڈرٹرپ کرجانے کے باعث کراچی اندھیرے میں ڈوباہوا ہے اوربجلی کی عدم فراہمی کے باعث حیدرآباد کے پمپنگ اسٹیشن غیرفعال ہیں جس کے سبب برساتی پانی کی نکاسی ممکن نہیں ہے اور شہر کے متعد د علاقوں میں پانی ابھی تک کھڑاہے۔ انہوں نے کہاکہ یم کیوایم کے حق پرست بلدیاتی نمائندگان نے 2005ء سے 2009ء تک کراچی میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کرکے شہرکے انفرااسٹرکچر کو جتنا بنایا تھا ، پیپلزپارٹی کی متعصب صوبائی حکومت نے گزشتہ 8 سالوں میں کراچی کوہرشعبہ میں جان بوجھ کرنظرانداز کرکے شہرکاسارا نظام تباہ کردیاہے شہرکو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم گزشتہ کئی ہفتوں سے پریس کانفرنسوں اور بیانات کے ذریعہ حکومت سندھ کی توجہ اس جانب مبذول کراتی رہی ہے کہ کراچی میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر برساتی نالوں کی صفائی کا عمل فوری شروع کیاجائے ، نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایاجائے ، سڑکوں کی تعمیراورمرمت پرتوجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کے شہروں میں بلدیاتی ادارے فعال کرکے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل فوری حل ہو سکے۔

7/19/2024 4:23:51 AM