Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجروں کے ساتھ انصاف کیاجائے ، رکن رابطہ کمیٹی محفوظ یار خان


مہاجروں کے ساتھ انصاف کیاجائے ، رکن رابطہ کمیٹی محفوظ یار خان
 Posted on: 8/5/2016 1
مہاجروں کے ساتھ انصاف کیاجائے ، رکن رابطہ کمیٹی محفوظ یار خان 
مہاجروں کے ساتھ ہونے والے ظلم کی کوئی داد رسی نہیں کررہا ہے، حق پرست رکن قومی اسمبلی عبد الوسیم 
کراچی کے شہریوں کو جنگی مقدمات میں بلاجواز ملوث کرکے ظلم کیاجارہا ہے ، رکن قومی اسمبلی محترمہ ڈاکٹر فوزیہ 
حق پرست ارکان قومی اسمبلی کا کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ کے آخر دن خطاب 
کراچی ۔۔۔5، اگست2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محفوظ یار خان نے ببانگ دہل اعلان کیا ہے کہ اگر کراچی کو حقوق نہیں دیئے ، کوٹا سسٹم کا خاتمہ نہیں کیا گیا اور تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو داخلے اور روزگار کے دروازے بندرکھے تو صرف کراچی ہی نہیں پھر حیدرآباد، سکھر ،میر پور خاص اور نوابشاہ میں بھی علیحدہ صوبے کے نعرے گونجیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کی جانب سے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاری ، چھاپوں ، جبری گمشدگیوں ، سیاسی سرگرمیوں پرپابندی اور جناب الطا ف حسین کی میڈیا کوریج پر قدغن کے خلاف علامتی بھوک ہرتال کے آخری روز بھوک ہڑتالی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ محفوظ یار خان نے کہاکہ جب ایم کیوایم کے کارکنان کی تشدد زدہ لاشیں دیکھی گئی تو ایک ایک لاش پر چالیس چالیس زخم تھے یہ کونسے درندے تھے جو مرنے کے باوجود بھی مردوں کو استریوں سے جلاتے رہے ، آنکھوں میں گولیاں ماری ، ناخن کھینچے اور جب تدفین کیلئے لائے گئے تو ان کے لاشے ایسے نہیں تھے اہلخانہ انہیں غسل دیتے لہٰذا کے کے ایف کے میت خانے میں انہیں غسل دیا گیا اور تدفین کی گئی ۔ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم کراچی صوبہ مانگتے ہیں یا ہمارا یہ جرم ہے کہ اس ملک کو 22انتظامی یونٹوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس جرم میں خصوصی ملٹری کورٹ سے مجھے سزادلائی ، آج جناب الطاف حسین کے ایک ادنی کارکن کی حیثیت سے اس بات کا ببانگ دہل اعلان کرتا ہوں کہ اگر کراچی کو حقوق نہیں دیئے ، کوٹا سسٹم کا خاتمہ نہیں کیا اور تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو داخلے اور روزگار کے دروازے بندرکھے تو صرف کراچی ہی نہیں ہوگا پھر حیدرآباد، سکھر ،میر پور خاص اور نوابشاہ میں بھی علیحدہ صوبے کے نعرے گونجیں گے۔
حق پرست رکن قومی اسمبلی عبد الوسیم نے کہاکہ آج چھاپے ، گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف بھوک ہڑتال کا دوسرا دن ہے اور شرم کی بات یہ ہے کہ وہ ایوان جس سے ہم یہ درخواست کررہے ہیں کہ کراچی کو حقوق دو ، بے انصافی کو ختم کرو ، بلدیاتی نظام کو نافذ کرو ، عام آدمی کے مسائل کو حل کرو وہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے اور ظلم و جبر کے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگرکسی کا بچہ کسی جرم میں ملوث ہے تو وہ گرفتاری سے اسے بچا تو نہیں رہے بلکہ تعاون کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اگر تشددزدہ لاشیں ملیں اور لوگ جبری طور پر لاپتہ رہیں تو وہ وقت بھی آتا ہے جب لوگ قانون ہاتھ میں لینے لگتے ہیں ، ضرورت اس بات کی ہے کہ ظلم و زیادتی کے کا مداوا کیاجائے اور انصاف کیاجائے ۔
حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ظلم و زیادتی اورناانصافی دیکھتے آرہے ہیں ، وہ لوگ جن کے آباؤ اجداد نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاکستان کوبنایا اور پاکستان بنتے ہی اردو بولنے والے طبقے کو دیوار سے لگا دیا گیا کیا یہ عمل ملک میں قومی یکجہتی کیلئے درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کراچی کیلئے اختیارات اپنے لئے نہیں مانگ رہی بلکہ کراچی کے عوام کیلئے مانگ رہی ہے ، کراچی کے عوام بنیادی سہولیات تک سے محروم ہیں اور انہیں جنگی جرائم کے مقدمات میں بلاجواز ملوث کرکے ظلم کیاجارہا ہے ۔ 

7/19/2024 4:26:52 AM