Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں این جی اوز، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا اظہار یکجہتی اور غیر قانونی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں پر اظہار مذمت


ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں این جی اوز، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا اظہار یکجہتی اور غیر قانونی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں پر اظہار مذمت
 Posted on: 8/4/2016 1
ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں این جی اوز، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا اظہار یکجہتی اور غیر قانونی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں پر اظہار مذمت 
غیر قانونی چھاپوں، گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور جھوٹے مقدمات کے ہم بھی خلاف ہیں ، تحریک نسواں چیئرمین شیما کرمانی
ریاست لاقانونیت اور تشدد میں خود ملوث ہوجائے تو وہاں کے حالات اور خراب ہوجاتے ہیں، سی ای او پائلر کرامت علی
آئین کے مطابق اپنے شہریوں کو تحفظ دیا جائے جس کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوگی ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ریجنل ڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن محترمہ مہناز رحمن 
ماضی میں جو فیصلے غلط کئے گئے ہیں اب انہیں نہ دہرایا جائے، پولیٹیکل ورکر محترمہ نغمہ اقتدار
جو کچھ کراچی میں ہورہا ہے وہ آئین وقانون اور انسانی حقو ق کے بھی خلاف ہے، ہیو من رائٹس ورکر منگلا شرما
ایک ہفتے کے اندر وسیم اختر کی رہائی کی جائے بصورت دیگر تمام راست اقدام اٹھائے جائیں گے،مرکزی چیئرمین پی پی آئی شیرازی گروپ مظہر شیرازی
کراچی ۔۔۔4، اگست2016ء 
ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں ، غیر قانونی چھاپوں ، جبری گمشدگیوں ، جھوٹے ، بے بنیاد مقدمات ، سیاسی سرگرمیوں پرغیر اعلانیہ پابندی اور قائد تحریک الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر غیر آئینی قدغن کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال کے پہلے روز بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچ کر مختلف این جی اوز ، انسانی حقوق کے اداروں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں یکجہتی کااظہار کیا اور کراچی آپریشن کے نام پر غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سوشل ورکراورتحریک نسواں کی چیئرمین شیما کرمانی نے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہم سب کا فرض ہے کیونکہ اگر کوئی ظلم کے خلاف آواز نہیں اٹھاتا تو اس کا مطلب ہے کہ وہ بھی اس ظلم کا حصہ بن جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی چھاپوں، گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور جھوٹے مقدمات کے ہم بھی خلاف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے شہریوں کی جانب سے مہم شروع کی ہے اور ہفتہ کے روز ظلم کے خلاف پرامن احتجاج کراچی پریس کلب پر کریں گے ۔ پائلر کے سی ای او کرامت کرمانی نے کہاکہ ہم یہاں اس لئے آئے ہیں کہ ہمارا معاشرہ بہت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اور اس کا سب سے بڑا سبب یہ ہے کہ ملک میں جمہوری اور انسانی اقدار کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے اور آئین و قانون نظر انداز کردیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی ذمہ داری آئین وقانون پر عملدرآمد کرانے کی  ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو ایسے معاشرے ہوتے ہیں جہاں تشدد کو اولیت حاصل ہوئے اور ریاست لاقانونیت اور تشدد میں خود ملوث ہوجائے تو وہاں کے حالات اور خراب ہوجاتے ہیں اور ایک نارمل ملک میں اس طرح کے حالات طویل عرصے تک نہیں رہ سکتے ۔ انہوں نے کہاکہ ظلم و ستم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور ملک کی باؤنڈر ی میں ظلم و جبر اور تشدد بند کرنا ہوگا اگر ایسا نہیں کیا گیا تو آگے کھائی اور پیچھے کچھ نہیں نظر آئے گا ۔ انہوں نے کہاکہ کسی کی زبان کو بند کردینا جمہوری اقدار نہیں ہے اسے ختم ہونا چاہئے ۔ عورت فاؤنڈیشن کی ریجنل ڈائریکٹر محترمہ منہاز رحمن نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے نمائندے کی حیثیت سے آئے ہیں اورجہاں بھی اس کی خلاف ورزی ہوتی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں ، ہم پاکستان کے آئین و قانون کے اندر رہتے ہوئے ہر گروہ اور سیاسی جماعت کیلئے آزادی چاہتے ہیں ، ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے اگر کوئی غیرقانونی کام کرتا ہے تو اس کو قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں آئین کے مطابق اپنے شہریوں کو تحفظ دینا چاہئے اور جس کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوگی ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔ پولیٹیکل ورکرمحترمہ نغمہ اقتدار نے کہاکہ ہم یہاں اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں ، تاریخ بتاتی ہے کہ ماضی میں جو فیصلے غلط کئے گئے ہیں اب انہیں نہ دہرایا جائے ۔ہیومن رائٹس کی ورکر محترمہ منگلا شرما نے کہاکہ پریس کلب کے باہر جو بھوک ہڑتالی بیٹھے ہیں وہ اکیلے نہیں ہیں ، جب یہ بھوک ہڑتال شروع ہوئی تھی تو اس سے قبل پریس کلب میں کانفرنس ہوئی جس میں طے کیا گیا کہ اب بہت ہوچکا ہے ، اب کراچی کی سڑکیں خون سے لہو لہان نہیں ہوں گی اور سول سوسائٹی کے لوگوں کا یہاں آکر یکجہتی کرنا اس بات کی علامت ہے کہ جو کچھ کراچی میں ہورہا ہے وہ آئین وقانون اور انسانی حقو ق کے بھی خلاف ہے ، اب کراچی کو بچانے کیلئے کراچی کے لوگ آگے آگئے ہیں اور انشاء اللہ اسے بچائیں گے ۔ پی پی آئی شیرازی گروپ کے مرکزی چیئرمین مظہر شیرازی نے کہاکہ گزشتہ ایک سو برس سے کراچی میں رہتے آئے ہیں ، الطاف حسین بھائی کو 74ء سے خوب اچھی طرح سے جانتا ہوں ، میں پی پی آئی کے بنیادی اراکین کو اس وقت بھی کہتا تھا کہ ہم غلطی پر ہیں اور الطاف حسین بھائی حق پر ہیں کیونکہ اس وقت ہمارا جلوس کنٹینروں ، سوزوکیوں پر ہوتا تھا لیکن الطاف حسین کا جلوس سائیکل پر ہوتا تھا میں تسلیم کرتا ہوں کہ اس وقت ہم غلط تھے ۔ انہوں نے کہاکہ اہل حق کا ہار جانا ہار نہیں ہوتا ، حق کبھی نہیں ہارتا ،ایم کیوایم کے لوگ حق پر ہیں اور حق ایم کیوایم کے ساتھ ہیں ، بے شک کبھی کبھی آزمائش آتی ہیں ، آزمائش اور عذاب میں کیا فرق ہے ؟ ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی زبان بندی آئین ، شریعت اور قانون کے خلاف بھی ہے اورجن کی بھی زبان بند کی جاتی ہے خدا کی قسم وہ حق پر ہوتے ہیں۔ میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف ، چیف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ،و زیراعلی ٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وسیم اختر شریف النفس انسان ہے اور نیب کو بھی مطلوب نہیں ہیں ، میں چاہتا ہوں کہ مئیراورڈپٹی میئرکے انتخابات سے پہلے باعزت رہاکیاجائے بصورت دیگر تمام راست اقدام اٹھائے جائیں گے ۔ 
انجمن تاجران پاکستان بازار کے روح رواں سلیم ولی نے کہاکہ تاجروں کو قیام پاکستان سے لیکر اب تک اہمیت دی جاتی ہے لہٰذا پاکستان میں کہا کہ پورے پاکستان میں مہاجروں کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کی تاجر برادری پرزور مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح کی تنظیموں کو متوجہ کرتے ہیں کہ اس عمل کو بند کرایاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں جو کچھ کیاجائے انصاف اور قانون کے دائرے میں رہ کر کیاجائے۔ 

تصاویر


7/19/2024 4:31:23 AM