Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی بھوک ہڑتال کے پہلے روز شہداء، اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو دیئے


ایم کیوایم کی بھوک ہڑتال کے پہلے روز شہداء، اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو دیئے
 Posted on: 8/4/2016 1
ایم کیوایم کی بھوک ہڑتال کے پہلے روز شہداء، اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو دیئے
عدالتوں اور تھانوں کے دھکے کھا کھا کر تھک چکی ہوں، گرفتار کارکن ضیاء الرحمن کی اہلیہ محترمہ عزیزہ ضیاء 
میرے شوہر کو راؤ انوار نے گرفتار کرکے ماورائے عدالت شہید کردیا، شہید کارکن فاروق پٹنی کی اہلیہ شازیہ فاروق 
خدارا ہمارے دکھ اور کرب کا مداوا کیا جائے،اہلیہ اسیر کارکن کاظم 
ہماری سنوائی نہیں کی جارہی ہے اور انصاف کی فراہمی میں تاخیر کی جارہی ہے، اسیر کارکن محمد عباس کی والدہ محترمہ زرینہ
جب جج کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ آپ استخارہ کرلیں، کیا استخار ہ کرلینے سے زندگی گزرتی ہے؟ لاپتہ کارکن محمد علی کی اہلیہ 
کراچی ۔۔۔4، اگست2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر کی جانے والی دو روزہ علامتی بھوک ہڑتال کے پہلے روز ایم کیوایم کے گرفتار ، لاپتہ اور شہید کارکنان کے اہل خانہ اپنی آب بیتی سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور پھوٹ پھوٹ کر رو دیئے ۔ انہوں نے وزیراعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف سے اپیل کی کہ وہ کراچی میں ظلم و ستم کا سلسلہ بند کرائیں اور ہمارے بیٹوں، شوہروں اور والد صاحب کو بے گناہ ہونے کے باوجود سیاسی مقدمات میں ملوث کرکے پابند سلاسل کرنے اور لاپتہ کرنے کا غیر قانونی عمل ختم کرائیں ۔ ایم کیوایم کے گرفتار کارکن ضیاء الرحمن کی اہلیہ محترمہ عزیزہ ضیاء نے کہا کہ میرے شوہر 13اگست 2013ء سے لاپتہ ہیں ، کنٹری پیلس گلشن معمار سے انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اٹھایا تھا جس کے گواہ اہل محلہ بھی ہیں، عدالتوں اورتھانوں کے دھکے کھا کھا کر تھک چکی ہوں ، میرے تین بچے ہیں انہیں پڑھانا تک میرے لئے مشکل ہوگیا ہے ۔ میری وزیراعظم ، وزیر داخلہ اور رینجرز حکام سے گزارش ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ ضیاء الرحمن کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں ۔ ایم کیوایم کے شہید کارکن فاروق پٹنی کی اہلیہ شازیہ فاروق نے کہا کہ جو وقت ہم پر گزرا ہے وہ کوئی اور محسوس نہیں کرسکتا ، مجھے اور میرے شوہر فاروق پٹنی کو 21سال قبل ماورائے عدالت قتل کے ماہر راؤ انوار نے اٹھایا اور فاروق پٹنی کو کسی عدالت میں پیش کئے بغیر ماورائے عدالت قتل کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ماورائے عدالت قتل کئے گئے انہیں عدالتوں میں کیوں پیش نہیں کیاجاتا ، چیف جسٹس یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل جو لوگ ایک ایک ڈیڑھ ڈیڑھ سال سے تھے وہ بازیاب ہوکر ایم کیوایم مخالف جماعت میں کیوں جارہے ہیں ۔ اسیر کارکن کی اہلیہ فوزیہ کاظم نے وزیراعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میرے شوہر تین سال سے جھوٹے مقدمے میں جیل میں پابند سلاسل ہیں لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ، میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ، کوئی کمانے والا نہیں ہے خدارا ہمارے دکھ اور کرب کا مداوا کیاجائے ۔ ایم کیوایم کے اسیر کارکن محمد عباس کی والدہ محترمہ زرینہ نے کہا کہ 4سال سے میرا بیٹا جیل میں قید ہے ، 5جھوٹے مقدمات اس پر قائم ہیں تین میں بری ہوگئے ہیں لیکن ہائی کورٹ کی جانب سے بھی ہماری سنوائی نہیں کی جارہی ہے اور انصاف کی فراہمی میں تاخیر کی جارہی ہے ۔ ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹر کمیٹی کے تین سال سے لاپتہ رکن محمد علی کی اہلیہ نے بتایا کہ محمد علی کو لاپتہ ہوئے تین سال ہوگئے ہیں ، ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر ہے لیکن سماعت نہیں ہورہی ہے ، ایک سال تین ماہ پہلے کیس کی سماعت ہوئی اس کے بعد کچھ پتا نہیں چل رہا ہے جب جج کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ آپ استخارہ کرلیں ، کیا استخار ہ کرلینے سے زندگی گزرتی ہے ؟ کیا بچوں کے پیٹ استخار ہ سے بھر سکتے ہیں ، ہم زندہ لاش بن کر رہ گئے ہیں ، میرے شوہر کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں تھی اور ابھی تک وہ لاپتہ ہیں ۔ 

7/19/2024 4:29:43 AM