Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز کو صرف کراچی میں آپریشن کیلئے اختیارات دینا کراچی کے شہریوں کے ساتھ جاری متعصبانہ سلوک کا تسلسل ہے۔ ندیم نصرت، کنوینر ایم کیوایم


رینجرز کو صرف کراچی میں آپریشن کیلئے اختیارات دینا کراچی کے شہریوں کے ساتھ جاری متعصبانہ سلوک کا تسلسل ہے۔ ندیم نصرت، کنوینر ایم کیوایم
 Posted on: 8/3/2016 1
رینجرز کو صرف کراچی میں آپریشن کیلئے اختیارات دینا کراچی کے شہریوں کے ساتھ جاری متعصبانہ سلوک کا تسلسل ہے۔ ندیم نصرت، کنوینر ایم کیوایم
اندرون سندھ کے بیشترعلاقوں میں ڈاکوؤں اورپتھاریداروں کاراج ہے ، رینجرز کی زیادہ ضرورت تووہاں ہے
اگر حکومت پورے سندھ میں رینجرز کی ضرورت نہیں ہے توپھرصرف کراچی میں رینجرزکوآپریشن کااختیارکیوں دیا جارہا ہے؟
اگرسندھ بھرمیں پولیس ہی کارروائی کرسکتی ہے توپھرکراچی میں بھی پولیس سے ہی کام کیوں نہیں لیا جاسکتا؟ ندیم نصرت 
کراچی کیلئے متعصبانہ فیصلے کے ذریعے حکومت سندھ خود ہی اس بات کوتسلیم کررہی ہے کہ وہ کراچی کو سندھ سے الگ تصورکرتی ہے ۔
کراچی کے بارے میں متعصبانہ پالیسیاں اور متعصبانہ طرزعمل کراچی کو علیحدہ صوبہ کامطالبہ کرنے کی جانب دھکیل رہاہے۔ ندیم نصرت
چاہے حکومت سندھ ہویاوفاقی حکومت، ان کے ساتھ دونوں ہی متعصبانہ سلوک کررہے ہیں ۔ ندیم نصرت
کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے عوام کو دیوارسے لگایا جارہاہے ۔ ندیم نصرت
کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ نفرت وتعصب کایہ سلوک بند کیاجائے۔ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 3 اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے کہاہے کہ رینجرز کوصرف کراچی میں آپریشن کے لئے اختیارات دیناکراچی کے شہریوں کے ساتھ جاری متعصبانہ سلوک کا تسلسل ہے ۔ سندھ میں رینجرزکے اختیارات کے معاملے پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پورا ملک جانتا ہے کہ اندرون سندھ کے بیشترعلاقوں میں ہمیشہ سے ڈاکوؤں اورپتھاریداروں کاراج رہاہے جس کی وجہ سے شام کواندرون سندھ کے کسی بھی علاقے یاشاہراہ پر لوگوں کانکلنا ناممکن ہے،لہٰذا رینجرز کی زیادہ ضرورت تووہاں ہے لیکن اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت نے پولیس سے کام لیا ہے۔ اگرآج بھی حکومت سندھ یہ سمجھتی ہے کہ وہ پورے سندھ میں دہشت گردوں، ڈاکوؤں، پتھاریداروں، اغوابرائے تاوان کی وارداتیں کرنے والوں اورجرائم پیشہ عناصر سے پولیس کے ذریعے ہی نمٹ سکتی ہے اورباقی سندھ میں رینجرز کی ضرورت نہیں ہے تو پھر صرف کراچی میں رینجرزکو آپریشن کا اختیار کیوں دیا جارہا ہے؟ اگر سندھ بھرمیں پولیس ہی کارروائی کرسکتی ہے تو پھر کراچی میں بھی امن وامان کے قیام کے لئے پولیس سے ہی کام کیوں نہیں لیاجاسکتا؟ ندیم نصرت نے کہاکہ رینجرز کوصرف کراچی میں آپریشن کیلئے اختیارات دیناکراچی کے شہریوں کے ساتھ جاری متعصبانہ سلوک کاتسلسل ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے لئے اس طرح کے مسلسل یکطرفہ اورمتعصبانہ فیصلے کے ذریعے حکومت سندھ خود ہی اس بات کوتسلیم کررہی ہے کہ وہ کراچی کو سندھ سے الگ تصورکرتی ہے ۔کراچی کے بارے میں اس طرح کی متعصبانہ پالیسیاں اور متعصبانہ طرزعمل کراچی کو علیحدہ صوبہ کامطالبہ کرنے کی جانب دھکیل رہاہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ آج کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کاہرفرد یہ سمجھنے پر مجبورہے کہ چاہے حکومت سندھ ہویاوفاقی حکومت، ان کے ساتھ دونوں ہی متعصبانہ سلوک کررہے ہیں اورانہیں دیوارسے لگایا جارہاہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ نفرت وتعصب کایہ سلوک بند کیاجائے ۔ 

7/19/2024 4:35:43 AM