Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سپریم کورٹ نامزد حق پرست میئر وسیم اختر کی کراچی سینٹرل جیل سے خط کے ذریعے پولیس کے بارہ مئی کے حوالے سے جھوٹے اعترافی بیان کی تردید کا از خود نوٹس لے ،حق پرست اراکین قومی اسمبلی


سپریم کورٹ نامزد حق پرست میئر وسیم اختر کی کراچی سینٹرل جیل سے خط کے ذریعے پولیس کے بارہ مئی کے حوالے سے جھوٹے اعترافی بیان کی تردید کا از خود نوٹس لے ،حق پرست اراکین قومی اسمبلی
 Posted on: 7/28/2016
سپریم کورٹ نامزد حق پرست میئر وسیم اختر کی کراچی سینٹرل جیل سے خط کے ذریعے پولیس کے بارہ مئی کے حوالے سے جھوٹے اعترافی بیان کی تردید کا از خود نوٹس لے ،حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
نامزد میئر کراچی کو پولیس کے جانبدارانہ اور سیاسی انتقام سے تحفظ فراہم کیاجائے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
نامزد میئر وسیم اختر نے پولیس کے جھوٹے اعترافی بیان کی تردید کرکے ساری حقیقت بیان کردی ہے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
ایم کیوایم پر جھوٹے الزامات کے بعد جھوٹے اعترافی بیانات تھوپنے والے خود آئین و قانون اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
وسیم اختر کو سیاسی انتقامی کاروائی اور متعصبانہ سلوک سے تحفظ فراہم کیاجائے اور ان کے ساتھ ماورائے آئین وقانون کاروائی 
سے باز رہاجائے ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
کراچی ۔۔۔28، جولائی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے کراچی سینٹرل جیل سے اپنے وکلاء کے توسط سے ہینڈ رائنٹنگ خط کے ذریعے پولیس کے 12مئی کے حوالے سے جھوٹے اعترافی بیان کی تردید کا از خود نوٹس لیاجائے اور نامزد میئر کراچی کو پولیس کے جانبدارانہ اور سیاسی انتقام سے تحفظ فراہم کیاجائے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ 12مئی کے حوالے سے نامزد حق پرست میئر وسیم اختر نے پولیس کے جھوٹے اعترافی بیان کی تردید کرکے ساری حقیقت بیان کردی ہے اور ثابت کردیا ہے کہ وسیم اختر کو قائد تحریک جناب الطاف حسین سے عقیدت و محبت اور ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن کے خلاف بولنے کی سزا دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے نامزد میئر کراچی وسیم اختر کے حوالے سے جھوٹا اعترافی بیان ایم کیوایم کے میڈیا ٹرائل کاحصہ ہے اور ایم کیوایم اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے ،ایم کیوایم پر جھوٹے الزامات کے بعد جھوٹے اعترافی بیانات تھوپنے والے خود آئین و قانون اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وسیم اختر کراچی کے نامزد میئر ہیں اور ان کی گرفتاری ،ان پر جھوٹے مقدمات اور اب جھوٹے اعترافی بیان سے ثابت ہوگیا ہے کہ بعض قوتیں ایم کیوایم کو حاصل کروڑوں عوام کے مینڈیٹ کو پیروں تلے روندھنے پر تلی بیٹھی ہیں اور ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن سمیت ہر غیر قانونی اور غیر آئینی اور غیر اخلاقی اقدامات کرکے اسے صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عجیب طرفہ تماشا ہے کہ سپریم کورٹ 12مئی کے کیس میں ایم کیوایم اور اس کے رہنماؤں کو کلیئر کرچکی ہے لیکن جانبدار اور متعصب پولیس کواب 9سال بعد وسیم اختر کی گرفتاری کا خیال آیا اور اس کیس میں پیش رفت کی سوجھی ۔ انہوں نے کہاکہ یہ عجیب مذاق ہے کہ ایم کیوایم کا کوئی بھی شخص اعلیٰ حکومتی عہدے پر فائز ہو اور اس کے دور میں سانحات اور واقعات رونما ہوں تو اس سپریم کورٹ کی جانب سے انکوائری کرنے کے باوجود جانبدار پولیس اسی واقعہ میں ایم کیوایم کو ملوث کرے اور نامزد میئر کو گرفتار کرلے تو یہ کھلی ناانصافی اور زیادتی نہیں تو اور کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر سچائی اور حقیقت کا سامنا کرنا ہی تو سندھ میں ایم کیوایم کے قیام کے بعد سے لیکر آج تک کے حکمرانوں کا احتساب کیاجائے اور یہ معلوم کیاجائے کہ کس کے دور حکومت میں کون کون کے سانحات ہوئے اور ان تمام سانحات کے موقع پر حکومتی منصب پر فائز وزراء اور اراکین کو بھی پابند سلاسل کیاجائے اور ان کے خلاف قانون کو حرکت میں لایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ 27، دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کا واقعہ ہوا جبکہذولفقار مرزا ، لیاری گینگ وار اور کٹی پہاڑی کے واقعات کے دوران جو لوگ حکومتی منصب پر فائز تھے ان سے یہ سوال اور جواب کیوں نہیں کئے جاتے کہ انہوں نے پولیس کو وہاں عوام کے تحفظ کیلئے کیوں نہیں بھیجا ۔انہوں نے کہاکہ نامزد میئر کراچی وسیم اختر کو کراچی کے کروڑوں عوام نے منتخب کیا ہے اور ان کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک سراسر متعصبانہ اور سیاسی انتقامی کاروائی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ نامزدحق پرست مئیر کراچی وسیم اختر کے حوالے سے پولیس کے جھوٹے اعترافی بیان کا نوٹس لیاجائے اور وسیم اختر کو سیاسی انتقامی کاروائی اور متعصبانہ سلوک سے تحفظ فراہم کیاجائے اور ان کے ساتھ ماورائے آئین وقانون کاروائی سے باز رہاجائے ۔ 

7/19/2024 6:19:40 AM