Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل کا رینجرز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندوں سے رابطہ


رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل کا رینجرز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندوں سے رابطہ
 Posted on: 7/21/2016
رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل کا رینجرز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندوں سے رابطہ 
رینجرزکی جانب سے گرفتاریوں ، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیاگیا
ایم کیوایم کے رہنماؤں،منتخب نمائندوں اورکارکنوں کی گرفتاریوں، ان کے ماورائے عدالت قتل اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرایمنسٹی انٹرنیشنل کااظہار تشویش 
زیرحراست افراد کے انسانی حقوق کا احترام کیاجانا چاہیے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن۔۔۔21، جولائی2016ء
کراچی میں پیراملٹری رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں ،منتخب نمائندوں اورکارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مسلسل واقعات سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو آگاہ کیاجارہا ہے اور اس سلسلے میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کی جانب سے انسانی حقوق کی ملکی وبین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں ، منتخب عوامی نمائندوں اورکارکنوں کی گرفتاریوں کے واقعات پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندوں سے رابطہ کیا اور انہیں نامزد میئر کراچی وسیم اختر، حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالرؤف صدیقی کی گرفتاری اور ایم کیوایم لانڈھی کے لاپتہ کارکن ریاض الحق کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات سے آگاہ کیا۔ 
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں،منتخب نمائندوں اورکارکنوں کی گرفتاریوں، ان کے ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندوں نے کہاہے کہ زیرحراست افراد کے انسانی حقوق کا احترام کیاجانا چاہیے۔ ایم کیوایم کی جانب سے مہاجروں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطو ں کا سلسلہ جاری ہے ۔

7/19/2024 6:28:17 AM