Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امریکا میں ایک سیاہ فام صدر بن سکتا ہے، ایک مسلم پاکستانی لندن کا میئر بن سکتا ہے لیکن 68 سال گزر جانے کے باوجود آج بھی کوئی مہاجر سندھ کا وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتا، متین یوسف


امریکا میں ایک سیاہ فام صدر بن سکتا ہے، ایک مسلم پاکستانی لندن کا میئر بن سکتا ہے لیکن 68 سال گزر جانے کے باوجود آج بھی کوئی مہاجر سندھ کا وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتا، متین یوسف
 Posted on: 7/21/2016
امریکا میں ایک سیاہ فام صدر بن سکتا ہے، ایک مسلم پاکستانی لندن کا میئر بن سکتا ہے لیکن 68 سال گزر جانے کے باوجود آج بھی کوئی مہاجر سندھ کا وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتا، متین یوسف
مہاجروں کی سب سے بڑی تعداد کراچی و حیدرآباد میں مقیم ہے لیکن ستم ظریفی یہ کہ سندھ کے 29 وزیروں میں ایک بھی مہاجر نہیں اور سندھ سیکریٹریٹ میں مہاجروں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے، متین یوسف
منظم سازش کے تحت مہاجروں کی نسلی کشی کی جارہی ہے، مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت متحدہ قومی موومنٹ پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے، متین یوسف
20 ویں سالانہ کنونشن میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے پاکستان میں مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اپنی صدائے احتجاج بلند کرے، امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کی اپیل
واشنگٹن ۔۔۔ 21، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے تحت امریکی دارالخلافہ واشنگٹن میں 22 جولائی کو ہونے والے ’’20 ویں ایم کیو ایم کنونشن‘‘ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں واشنگٹن میں امریکہ کے مختلف شہروں میں مقیم ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان کا جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے کہا ہے کہ جمہویت کا حسن یہ ہے کہ امریکا میں ایک سیاہ فام صدر بن سکتا ہے، ایک مسلم پاکستانی لندن کا میئر بن سکتا ہے لیکن پاکستانی جمہوریت میں 68 سال گزر جانے کے باوجود کوئی مہاجر سندھ کا وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مہاجروں کی سب سے بڑی تعداد کراچی و حیدرآباد میں آباد ہے لیکن ستم ظریفی دیکھے کہ اس وقت سندھ کے 29 وزیروں میں ایک بھی مہاجر نہیں اور سندھ سیکریٹریٹ میں مہاجروں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک منظم سازش کے تحت مہاجروں کی نسلی کشی کی جارہی ہے، مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت متحدہ قومی موومنٹ پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے، روز کسی نہ کسی مہاجر نوجوان کو رینجرز و پولیس اہلکار بلاجواز گرفتار کرکے ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے امریکہ بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کہ وہ واشنگٹن میں ہونے والے 20 یویں سالانہ کنونشن میں بڑی تعداد میں شرکت کریں اور پاکستان میں مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اپنی صدائے احتجاج بلند کرے۔ قبل ازیں 20 ایم کیو ایم کنونشن کے سلسلے میں بنائی گئی کنونشن کمیٹی کے انچارج عدنان نقوی اور مظاہرہ کمیٹی کے انچارج عارف صدیقی نے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کو کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ 

7/19/2024 6:18:23 AM