Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے بزرگ رکن ، سینئر پروفیسر ڈاکٹر عبد القادر خانزادہ کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ، چھوٹے بیٹے طاہرغفار کو گرفتار کرلیا گیا


پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے بزرگ رکن ، سینئر پروفیسر ڈاکٹر عبد القادر خانزادہ کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ، چھوٹے بیٹے طاہرغفار کو گرفتار کرلیا گیا
 Posted on: 7/20/2016
پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے بزرگ رکن ، سینئر پروفیسر ڈاکٹر عبد القادر خانزادہ کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ، چھوٹے بیٹے طاہرغفار کو گرفتار کرلیا گیا
سرکاری اہلکار دیواریں کودکراوردروازے توڑکرگھرکے اندرداخل ہوئے ۔تلاشی کے نام پر پورے گھرکی الماریوں اور درازوں کی توڑپھوڑ کی اور گھر کا سارا سامان الٹ پلٹ دیا
ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ نے سرکاری اہلکاروں سے چھاپے اور تلاشی کیلئے وارنٹ کے بارے میں پوچھا تو سرکاری اہلکاروں نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور مغلظات بکیں
چھاپے کی اطلاع ملتے ہی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورکئی ارکان اسمبلی فوری طورپر ڈاکٹرخانزادہ کے گھرپہنچ گئے
میرا بیٹا طاہرایک سرکاری افسر ہے،و ہی میری تیمارداری کرتاہے ،اسے بلاجوازگرفتارکیاگیا۔ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ 
میں سائنسداں ہوں، دنیابھرکے 45جرنلز میں میری پبلیکیشنزشائع ہوچکی ہیں لیکن میری ان خدمات کے باوجود مجھے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ 
بے قصورلوگوں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں، یہ ناانصافی ہے۔ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ
جرائم پیشہ عناصر کوگرفتارنہیں کیاجاتا ،ایم کیوایم کے بے گناہ افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ عارف خان ایڈوکیٹ
کراچی ۔۔۔ 20 جولائی 2016ء
پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے گلستان جوہرکے علاقے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے بزرگ رکن ، سابق رکن قومی اسمبلی ، سائنس کے سینئر پروفیسر، ویٹرن ڈاکٹر عبدالقادرخانزادہ کے گھرپر غیرقانونی چھاپہ مارا اور ان کے چھوٹے بیٹے طاہرغفار کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب پولیس اورقانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے گلستان جوہر کے علاقے میں ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ کے گھرپربغیروارنٹ کے چھاپہ مارا ۔سرکاری اہلکار دیواریں کودکرگھرکے اندرداخل ہوئے اور کمرے میں داخل ہونے کیلئے انہوں نے دروازوں کوتوڑا۔سرکاری اہلکاروں نے تلاشی کے نام پر پورے گھرکی الماریوں اوردرازوں کی توڑپھوڑکی اور گھر کا سارا سامان الٹ پلٹ دیا۔ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ نے سرکاری اہلکاروں سے چھاپے اور تلاشی کیلئے وارنٹ کے بارے میں پوچھا تو سرکاری اہلکاروں نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اورمغلظات بکیں۔پورے گھرکی تلاشی اورتوڑپھوڑ کے بعد سرکاری اہلکاروں نے ڈاکٹر خانزادہ کے چھوٹے صاحبزادے طاہر غفار کو حراست میں لے لیا اور نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کی ساری زندگی درس وتدریس میں گزری ، وہ جامعہ کراچی کے سینئر پروفیسررہ چکے ہیں اوردرس وتدریس کے شعبے میں انکی گرانقدرخدمات ہیں ۔وہ کافی عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ۔گزشتہ دنوں ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے اوروہ اپنی علالت کے باعث گھرپرہیں اوراسی وجہ سے پارٹی کے اجلاسوں اوردیگرپروگراموں میں بھی شرکت سے قاصر ہیں۔ان کے گھرپرچھاپے کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورکئی ارکان اسمبلی فوری طورپر ڈاکٹرخانزادہ کے گھرپہنچے اوران سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ اس موقع پرمیڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقادرخانزادہ نے کہا کہ سرکاری اہلکاروں نے گھرمیں داخل ہوتے ہوئے کہاکہ ایک طرف ہوجاؤ،رینجرزآرہی ہے،ان کے ساتھ پولیس یونیفارم میں بھی لوگ تھے۔ انہوں نے کہاکہ میرے گھرپربلاجوازچھاپہ ماراگیا، میں کئی روزسے بیمارہوں،میرا بیٹا طاہرجوخودایک سرکاری افسر ہے،و ہی میری تیمارداری کرتاہے ، اسے میری دواؤں کے بارے میں معلوم ہے،اسے بلاجوازگرفتارکیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ بے قصورلوگوں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں، یہ ناانصافی ہے۔ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ نے کہاکہ میں سائنسداں ہوں،پورے پاکستان میں میرانام مانا جاتاہے، دنیابھرکے 45جرنلز میں میری پبلیکیشنزشائع ہوچکی ہیں لیکن میری ان خدمات کے باوجود مجھے نشانہ بنایاجارہاہے۔اس موقع پر گفتگوکرتے رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹ نے کہاکہ ڈاکٹرصاحب کے گھرپر پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے بکتربندگاڑیوں کے ساتھ حملے کے اندازمیں چھاپہ مارا ،ہم اس واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری اہلکاروں نے چھاپے کے دوران ڈاکٹرصاحب اوران کے اہل خانہ کوہراساں کیا، وہ اس وقت سخت تکلیف میں ہیں،سرکاری اہلکاروں نے ڈاکٹر صاحب کی بزرگی اور علالت کابھی کوئی احساس نہ کیا۔عارف خان ایڈوکیٹ نے کہاکہ ڈاکٹرصاحب کے صاحبزادے طاہر غفارایک شریف النفس نوجوان اورذمہ دار سول سرونٹ ہیں لیکن آج یہاں اچھے اوربرے کی تمیزختم ہوگئی ہے ۔جو جرائم پیشہ عناصر ہیں ان کوتوگرفتارنہیں کیاجاتا، ان کے ہاں چھاپے نہیں مارے جاتے،ایم کیوایم کے بے گناہ افرادکوگرفتارکیاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اس واقعہ پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔










تصاویر

7/19/2024 6:27:13 AM