Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز، سی آئی ڈی اور سادہ لباس پولیس اہلکاروں کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوا یم کے کارکنان اور ہمدردوں کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


رینجرز، سی آئی ڈی اور سادہ لباس پولیس اہلکاروں کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوا یم کے کارکنان اور ہمدردوں کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 7/17/2016
رینجرز، سی آئی ڈی اور سادہ لباس پولیس اہلکاروں کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوا یم کے کارکنان اور ہمدردوں کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
کراچی آپریشن کا مقصد شہر میں قیام امن نہیں بلکہ ایم کیوایم کو ختم کرنا ہے اور مہاجر قوم کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے ، رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنا ن اور ہمدردوں کی بلاجواز گرفتاری کانوٹس لیا جائے ، وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ
کراچی۔۔۔17جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز ، سی آئی ڈی اور سادہ لباس پولیس اہلکاروں کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کارکنان اور ہمدووں کی بلاجواز گرفتاری پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم پاک کالونی ٹاؤن کے یوسی7کے فنانس سکریٹری عمران صدیقی،لیاقت آبادٹاؤن یوسی 43کے ہمدرد محمد حسیب ،اورنگی ٹاؤن یوسی 28کے کارکن عبدالرشید ،لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 40کے کارکن اسد منصور ،پی آئی بی ٹاؤن یوسی 13کے کارکن جمال الدین اورپی آئی بی ٹاوئن یوسی 13 عبدالوہاب کو مختلف مقامات سے رینجرز ، سی آئی ڈی اور سادہ لباس میں پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوچھی سمجھی سازش کے تحت کراچی آپریش کا رخ ایم کیوایم کی طرف موڑ دیا گیا ہے اور ایم کیوایم کے کارکنان کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرکے نہ صرف ان کی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہے بلکہ انہیں کمالو انیڈ کمپنی میں شامل کیا جارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی آپریشن کا مقصد شہر میں قیام امن اور آئین وقانون کی بالادستی نہیں بلکہ ایم کیوایم کو ختم کرنا ہے اور مہاجر قوم کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے ،اسی سازش کے منصوبے کے تحت صوبہ سندھ میں کراچی ، حیدر آباد کے لئے علیحدہ اور لاڑکانہ کے لئے علیحدہ قانون رائج کر دیا گیا ہے جوکہ بانیاں پاکستان کی اولادوں کے ساتھ کھلاتعصب اور نفرت کی بنیاد اور دہراقانون ہے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد خان ، وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کارکنان و ہمدووں کی بلاجولاز گرفتاری کا نوٹس لیا جائے اورا نہیں فی الفور رہا کرکے ایم کیوایم کے خلاف غیر اعلانیہ ریاستی آپریشن بند کیاجائے۔

7/19/2024 6:26:48 AM