Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عبد الستار ایدھی اور امجد فرید صابری قومی اثاثہ ہیں جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، ایم کیوایم کے کارکنان انسانی خدمت کے مشن کو آگے لیکر جائینگے، سید شاہد پاشا


عبد الستار ایدھی اور امجد فرید صابری قومی اثاثہ ہیں جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، ایم کیوایم کے کارکنان انسانی خدمت کے مشن کو آگے لیکر جائینگے، سید شاہد پاشا
 Posted on: 7/16/2016
عبد الستار ایدھی اور امجد فرید صابری قومی اثاثہ ہیں جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، ایم کیوایم کے کارکنان انسانی خدمت کے مشن کو آگے لیکر جائینگے، سید شاہد پاشا
بحیثیت ایک پاکستانی ہم عبدالستار ایدھی کی انسانیت کیلئے کی جانے والی خدمات کو جاری رکھیں گے، نسرین جلیل
سیدشاہدپاشا اور سینیٹر نسرین جلیل کی ایم کیوایم کے زیر اہتمام ڈیفنس کے علاقے دو تلوار پر عبدالستارایدھی اور امجد فرید صابری کی یاد میں منعقدہ تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
کراچی ۔۔۔ 16، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ڈپٹی کنوینرسیدشاہدپاشانے کہاہے کہ عبدالستارایدھی اورامجدفریدصابری قومی اثاثہ ہیں جن کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ایم کیوایم ان کے خدمت کے مشن کوآگے لیکرجائیگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم کیوایم کے زیراہتمام ڈیفنس کے علاقے دوتلوارپرعبدالستارایدھی اورامجدفریدصابری کی یاد میں منعقدہ تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ڈپٹی کنونیر سینیٹر نسرین جلیل نے بھی میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کی ،اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان محفوظ یارخان ،ساتھی اسحاق، محمد کمال ملک ،حق پرست عوامی نمائندے اورایم کیوایم کے ذمہ داران کارکنان بھی موجود تھے۔ سید شاہد پاشا نے کہاکہ آج اس تقریب کا مقصد ان انسانیت دوست شخصیات کوخراج تحسین پیش کرناہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت کے لئے فودکردی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم یہ یہاں جمع ہوئے ہیں یہ انسانیت کے اعتراف میں جنہوں نے اپنی زندگی وفدکردی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی بلاشبہ بہت بڑی شخصیت تھے جنہوں نے نصف صدی پہلے اپنی زندگی میں خدمت انسانیت کا جو پودا لگایا تھا آج وہ نہ صرف تناوردرخت بن چکاہے بلکہ اس درخت سے سیائے اورپھل سے ہزاروں لاکھوں افرادفیضیاب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایدھی صاحب نے انسانی خدمات اور سماجی خدمات بغیرکسی بیرونی امدادکے اپنے زوربازوکی۔انہوں نے کہاکہ دنیاکی بڑی ایمبولینس سروس جس کو گینزبک آف وولڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا وہ اپنی مثال ہے اورایدھی صاحب کی انسانی خدمات کامنہ بولتاثبوت ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے14جولائی کو جناح گراؤنڈ میں شمعیں روشن کی تھی اور اب پورے کراچی میں ایدھی صاحب کی خدمات کے اعتراف میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے بھی ایم کیوایم کے قیام پہلے خدمت خلق کاآغازخدمت خلق کمیٹی کے نام سے کیاجوآج خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام سے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی دکھی انسانیت کے لئے خدمات انجام دے چکاہے اوردے رہاہے۔انہوں نے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے عبدالستارایدھی کی خدمات پرزبردست خراج تحسین پیش کیااوران کی یادمیں شمعیں روشن کی۔تقریب سے سینیٹر نسرین جلیل نے خطاب میں کہا کہ بطور پاکستانی ہم ایدھی صاحب کی خدمات کوجاری رکھیں گے ۔انہوں نے امجد صابری شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امجد فرید صابری پاکستان کی پہنچان تھے ،آج ہم اچھے اورمخلص دوست سے محروم ہوگئے ہیں جس کی یاد ہمیں ہمیشہ آتی رہیگی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں چاہئے کہ ہم بھی ایدھی صاحب کی طرح روزانہ کوئی نہ کوئی نیکی کاکام کریں تاکہ ان کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہے اوراس خدمت کی شمع کوہم بھجنے نہ دیں۔





تصاویر

7/19/2024 6:22:47 AM