Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیریوں کی شہادت کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ الطاف حسین


مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیریوں کی شہادت کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 7/14/2016
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیریوں کی شہادت کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ الطاف حسین
اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق فی الفوروہاں استصواب رائے کرایاجائے
کشمیر،کشمیریوں کاہے لہٰذاکشمیرکافیصلہ کشمیری عوام ہی بہترطورپرکرسکتے ہیں۔ الطاف حسین
جتنی جلدی مسئلہ کشمیرپر رائے شماری کرائی جائے گی اتنی ہی جلدی انسانی جانوں کوبچایاجاسکتاہے۔ الطاف حسین
مسئلہ کشمیرحل کرکے پاکستان اور بھارت کے درمیان طویل مسئلے کامستقل اورپائیدارحل بھی نکالا جاسکتاہے۔ الطاف حسین
اقوام متحدہ کراچی میں رینجرز کی جانب سے مہاجروں کے مسلسل قتل اورنسل کشی کے واقعات کابھی فوری نوٹس لے ۔ الطاف حسین
مہاجروں کے مسلسل قتل کے واقعات کی تحقیقات کیلئے ایس او ایس بنیادوں پر ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیں جوپاکستان کادورہ کرے
ہم اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کو شہید کارکنوں کے اہل خانہ سے ملواسکتے ہیں جوخودتحقیقاتی ٹیم کے سامنے سارے حقائق بیان کریں گے
ایم کیوایم اوورسیزکے ذمہ داران وکارکنان پاکستان میں مہاجروں پر ہونے والے مظالم سے انسانی حقوق کے اداروں کوآگاہ کریں
رینجرزکراچی میں تو ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوگرفتارکررہی ہے لیکن لاڑکانہ میں رینجرز کی حراست سے ایک شخص کو چھڑانے والے مسلح افرادکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے
اگر قانون کایہ دوہرامعیاراختیارکیاجائے گاتوامن وامان اورقانون کی عمل داری کس طرح قائم ہوگی؟۔ الطاف حسین
لاڑکانہ میں اتنابڑاواقعہ ہوگیا لیکن اس میں ملوث افرادسے پوچھنے والاکوئی نہیں ہے۔ الطاف حسین
آخرپاکستان میںیہ کیاہورہاہے؟قائدتحریک الطاف حسین کاامریکہ اورکینیڈاکے ذمہ داران سے فون پرخطاب

لندن ۔۔۔ 14 جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں متعددکشمیریوں کی شہادت کے واقعات کی شدیدمذمت کی ہے اوراقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق فی الفوروہاں استصواب رائے کرایاجائے۔انہوں نے یہ بات گزشتہ شب امریکہ اورکینیڈاکے ذمہ داران سے فون پرخطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ظلم کہیں بھی ہو، خواہ اسٹیٹ کی جانب سے ہویا کسی گروپ یاجماعت کے ہاتھوں ہو،ایم کیوایم اس ظلم کی مذمت کرتی ہے ،ظلم کوظلم کہتی ہے اورجوظلم کاشکارہوتے ہیں ان سے ہمیشہ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی دنوں سے یہ خبریں�آرہی ہیں کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کشمیری مسلمانوں پر مظالم کررہی ہیں اورگولیاں چلا کرانہیں شہیدکررہی ہیں،بھارتی فورسزکی فائرنگ سے اب تک30 سے زائدکشمیری شہیدہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس ظلم کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جو کشمیری شہید ہوئے ہیں ان کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں اوران کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مسئلہ کشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کرتی ہے ۔ایم کیوایم سمجھتی ہے کہ مسئلہ کشمیرکافیصلہ کشمیریوں کی امنگوں کے خلاف یکطرفہ طورپر نہ تواقوام متحدہ کرسکتی ہے ، نہ بھارت کرسکتاہے اورنہ ہی پاکستان کرسکتاہے۔ کشمیر،کشمیریوں کاہے لہٰذاکشمیرکافیصلہ کشمیری عوام ہی بہترطورپرکرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری طورپر مقبوضہ کشمیرمیں ریفرنڈم کرایاجائے اورمعلوم کیاجائے کہ کتنے فیصد کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ رہناچاہتے ہیں، کتنے بھارت کے ساتھ رہناچاہتے ہیں اورکتنے فیصدکشمیری اپنے لئے مکمل طورپر ایک آزاداور خودمختاروطن چاہتے ہیں جسے دیگر آزادممالک کی طرح ایک ملک کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی رکنیت حاصل ہو ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی ایک جائزہ ٹیم نے جوکشمیری اور نان کشمیری ساتھیوں پر مشتمل تھی،اس نے جومعلومات حاصل کی ہیں اس کے مطابق کشمیری عوام کی اکثریت مکمل طورپرایک آزاد، خودمختاراوربااختیار ملک چاہتی ہے جہاں وہ اپنی مرضی، امنگوں،خواہشات اورتہذیب وثقافت کے مطابق زندگی گزارسکیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے اپیل کی کہ جتنی جلدی مسئلہ کشمیرپر رائے شماری کرائی جائے گی اتنی ہی جلدی انسانی جانوں کوبچایاجاسکتاہے اورپاکستان اور بھارت کے درمیان ایک طویل مسئلے کامستقل اورپائیدارحل بھی نکالا جاسکتاہے۔ 
جناب الطاف حسین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے اپیل کی کہ کراچی میں پیراملٹری رینجرز کی جانب سے مہاجروں کے مسلسل قتل اورنسل کشی کے واقعات کابھی فوری نوٹس لیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ 2013ء سے جاری آپریشن کے دوران اب تک ایم کیوایم کے 61کارکنوں کودوران حراست تشددکرکے بیدردی سے ماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے جنہیں ان کے اہل خانہ اورمحلے کے لوگوں کے سامنے رینجرزنے گرفتارکیاتھا۔ یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اس کے علاوہ ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کوگرفتارکیاجاچکاہے جن میں تقریباً ڈیڑھ سو کارکنان تاحال لاپتہ ہیں۔جناب الطاف حسین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں مہاجروں کے مسلسل قتل کے واقعات کی تحقیقات کے لئے ایس او ایس بنیادوں پر ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیں جوپاکستان کادورہ کرے۔ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کوماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنوں کے اہل خانہ سے ملواسکتے ہیں جوخودتحقیقاتی ٹیم کے سامنے سارے حقائق بیان کریں گے۔ جناب الطاف حسین نے اقوام متحد ہ کے سیکریٹری جنرل اوراراکین کومتوجہ کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت سندھ کے دارالخلافہ کراچی میں رینجرزکی جانب سے جاری آپریشن میں ایم کیو ایم کوخاص طورپرنشانہ بنایاجارہاہے ،سرکاری ایجنسیوں نے ایم کیوایم سے نکالے گئے افراد پرمشتمل ایک گروپ تشکیل دیاہے جس کی جانب سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، ارکان پارلیمنٹ اورعہدیداروں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ اس گروپ میں شامل ہوجائیں ورنہ انہیں گرفتارکرلیاجائے گااورمقدمات قائم کردیئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مجھے امیدہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اوراراکین اقوام متحدہ مہاجروں کومظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں گے اورمہاجروں کی جانیں بچانے کی کوشش کریں گے۔
جناب الطاف حسین نے لاڑکانہ میں رینجرز کی حراست سے اسدکھرل نامی شخص کومسلح افراد کی جانب سے چھڑانے کے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ 2013ء سے ایم کیوایم کے خلاف رینجرزکی جانب سے آپریشن جاری ہے ، اس دوران ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کوگرفتارکیاگیالیکن ہماری جانب سے کہیں بھی کوئی مزاحمت یاتشددکاکوئی ایک واقعہ بھی نہیں ہوالیکن لاڑکانہ میں رینجرزنے اسدکھرل نامی شخص کوگرفتارکیاتووہاں سندھ کے صوبائی وزیرداخلہ کے بھائی نے مسلح افرادکے ساتھ وہاں دھاوابولااوراس شخص کورینجرزکی حراست سے چھڑا لیااوررینجرزکے اہلکاروں کااسلحہ بھی چھین لیا۔ اتنابڑاواقعہ ہوگیا لیکن اس میں ملوث افرادسے پوچھنے والاکوئی نہیں ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ رینجرزکراچی میں تو ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوگرفتارکررہی ہے لیکن لاڑکانہ میں رینجرزکے اہلکاروں پردھاوابولنے والے مسلح افرادکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے ، آخریہ کیاہورہاہے؟ انہوں نے کہاکہ اگر قانون کایہ دوہرامعیاراختیارکیاجائے گاتوامن وامان اورقانون کی عمل داری کس طرح قائم ہوگی ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم امریکہ اورکینیڈاکے ذمہ داروں پر ذوردیاکہ وہ حالات سے مسلسل آگاہ رہیں اور پاکستان میں مہاجروں پر ہونے والے مظالم سے دنیا بھر کے انسانی حقوق کے اداروں کوآگاہ کریں۔

7/19/2024 6:22:11 AM