Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کشمیری عوام پر جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، سید شاہد پاشا


کشمیری عوام پر جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، سید شاہد پاشا
 Posted on: 7/13/2016
کشمیری عوام پر جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، سید شاہد پاشا
ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے ، سید شاہد پاشا ڈپٹی کنوینر 
کشمیر ی عوام قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ، شاہد پاشا 
کشمیری عوام نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں 2006ء اور 2011ء میں بھر پور انداز میں ووٹ دیکر ایم کیوایم کے ایم ایل ایز کو کامیاب کرایا ، ، رکن رابطہ کمیٹی شبیر قائم خانی
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے 21جولائی کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ہونیوالے الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے 6نامزد امیدواران کے ناموں کا اعلان کردیا
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواران میں ایل اے 30جموں سے منشاخان ، ایل اے 36ویلی سے عبد الرحمن گاسی ، ایل اے 27کھاوڑاں سے سید وقارت شاہ ، ایل اے 24کشمیر سے بابر عمران خان ، ایل اے 25لچھاڑ حلقہ نمبر 2مظفر آباد سے چوہدری شاہد اور ایل اے 35ایاز احمد بکا شامل ہیں
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔ 13، جولائی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 21جولائی 2016ء کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کے نامزد 6امیدواران کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔ اعلان کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواران میں ایل اے 30جموں سے منشاخان ، ایل اے 36ویلی سے عبد الرحمن گاسی ، ایل اے 27کھاوڑاں سے سید وقارت شاہ ، ایل اے 24کشمیر سے بابر عمران خان ، ایل اے 25لچھاڑ حلقہ نمبر 2مظفر آباد سے چوہدری شاہد اور ایل اے 35سے ایاز احمد بکا شامل ہیں۔ یہ اعلان انہوں نے منگل کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین شبیر احمد قائم خانی ، اسلم آفریدی ، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ایم کیوایم کے ایم ایل اے سلیم بٹ اور کشمیر کمیٹی کے انچارج بابر حسن کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد پاشا نے کہا کہ نے گزشتہ ایک ہفتے سے کشمیری عوام پر جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اب تک 35نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے ،سینکڑوں بچوں ، بوڑھے اور خواتین زخمی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو اسپتالوں سے گرفتار کرکرنا قابض فوج کا اقدام انتہائی قابل مذمت ہے ، پوری حریت قیادت کو نظر بند کیا گیا ہے ، حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کیا گیا ہے اور ہم بھارتی ہٹ دھرمی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے آوازبلند کی ہے اور اور ایم کیو ایم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر ڈے بھی مناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی چوتھی اور سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے ، ایم کیوایم نے ہر انتخابات میں عوام کی بھر پور حمایت سے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور تمام تر سازشوں ، منفی ہتھکنڈوں اور مصائب و مشکلات کے باوجود عام انتخابات میں کامیابی کے بعد عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھا اور عوامی مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ آزاد کشمیر میں بھی کلیدی کردار ادا کیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایم کیوایم کی ہر الیکشن میں کامیابی عوامی کی بے مثال خدمت سے ہی مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جب 8؍اکتوبر2005ء کو قیامت خیز زلزلہ آیا تھا تو ایم کیوایم اور اس کا فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن سب سے پہلے متاثرین زلزلہ کی خدمت کیلئے وہاں پہنچا، ایم کیوایم کی ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیموں نے آزاد کشمیر کے مختلف علاقے مظفر آباد ، باغ ، راولاکوٹ سمیت دیگر علاقوں میں بڑے بڑے طبی کیمپ قائم کئے جو کسی چھوٹے اسپتال سے کم نہیں تھے اور وہاں ایم کیوایم کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، سینیٹر اور ذمہ داران و کارکنان نے مہینوں رک کر متاثرین کو طبی و امدادی سرگرمیاں فراہم کیں اور متاثرین کی بحالی تک وہاں موجود رہے ۔اس کے علاوہ ایم کیوایم نے زلزلہ متاثرین کیلئے کراچی سمیت ملک بھر میں امدادی کیمپ قائم کئے جن میں عوام اور مخیر حضرات نے دل کھول کر امدادی سامان اور عطیات جمع کرائے اور یہ امدادی سامان اور عطیات مہینوں تک ہوائی جہازوں ، ٹرینوں اور ٹرکوں کے ذریعے متاثرین زلزلہ تک پہنچایا جاتا رہا اور ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی زلزلہ متاثرین کیلئے عملی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے اسے تعریفی اسناد سے نوازا ۔انہوں نے کہاکہ جب آزاد کشمیرمیں زلزلہ آیا تھا تو وہاں کے عوام بے یارو مدد گار تھے اور حکومتی، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی سطح پر امداد کے منتظر تھے لیکن جب انہوں نے اپنے درمیان ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو سب سے پہلے دیکھا تو وہ ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت دیکھ کر متاثر ہوئے ،زلزلہ متاثرین کی بحالی کے بعد جب آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا مرحلہ آیا تو ایم کیوایم نے پہلی مرتبہ آزاد کشمیرکے الیکشن میں حق پرست امیدواروں کو میدان میں اتارا اور آزاد کشمیر کے عوام نے ایم کیوایم کے دو امیدواران محمد طاہر کھوکھر اور سلیم بٹ کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب بنایاجس کے بعد سے ہی ایم کیوایم کے کامیاب امیدواران نے آزاد کشمیر کے بنیادی مسائل اور کشمیریوں کے حقوق کی جدوجہد کو قانون سازاسمبلی میں بار بار اٹھایا اور اس کی پاداش میں ایم کیوایم کو وہاں بھی نام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا لیکن الحمد اللہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست اراکین اسمبلی پیچھے نہیں ہٹے اور کشمیریوں کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے قانون ساز اسمبلی میں آواز بلند کرتے رہے ۔انہوں نے کہاکہ گو کہ ایم کیوایم مصائب ومشکلات کا شکار ہے تاہم آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام کارنر میٹنگوں ، ریلیوں اور جلسوں کا بھی انعقاد کاجائے گا اور گھر گھر عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی ۔ انہوں نے کشمیر ی کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب بنائیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ آزاد کشمیر کے عوام باشعور ہیں اور اپنے اچھے اور برے کی تمیز اچھی طرح سے کرسکتے ہیں ،آزاد کشمیر میں آنے والے زلزلہ کے بعد کشمیری عوام نے جان لیا ہے کہ ایم کیوایم ہی واحد جماعت ہے جو دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور پاکستان سمیت آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواران ہی کرپشن ، لوٹ کھسوٹ ، اقرباء پروری اور ناانصافی اور حقوق غضب کرنے کے عمل کے خلاف جدوجہد کرسکتے ہیں اور عوام کو ان کا جائز حق اور مقام دلاسکتے ہیں ۔ شاہد پاشا نے مزید کہاکہ کے کے ایف نے پاکستان میں آنے والی ہر قدرتی آفتا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لیکن اس کے باوجود کے کے ایف پرگزشتہ دو سال سے زکوۃ ، فطرہ اورعطیات جمع کرنے پر پابندی ہے جو کے کے ایف کی فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ، کے کے ایف کیلئے فنڈ ز ریزنگ روکنے سے لاکھوں گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں ، ہزاروں گھروں کا راشن رک چکا ہے ۔ اس پر غور کی ضرورت ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن شبیرقائم خانی نے کہاکہ ایم کیوایم نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں 2006ء اور 2011ء میں حصہ لیا اور کشمیری عوام نے بھر پور انداز میں ووٹ دیکر ایم کیوایم کے ایم ایل ایز کو کامیاب کرایا ۔ انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ایم کیوایم کے ایم ایل ایز طاہر کھوکھر اور سلیم بٹ نے صحت ، تعلیم کلچر ، ٹیورازم ، فلاحی کام کرائے جن کی فہرست طویل ہے تاہم چند ایک میں یہ فلاحی کام شامل ہیں کہ گلستان جوہر میں کشمیری عوام کیلئے کشمیر کمپلیکس بنایا گیا ۔ کشمیر کیمپلیس میں تعلیم کو فروغ دیا ، جہاں سے کشمیر ی عوام ایم بی اے اور بی بی اے کررہے ہیں ، دور جدید کا اسپتال بھی بننے والا ہے ، کوئٹہ کے کشمیری مہاجر ین کیلئے 500سے زائد پلاٹ حکومت سے لیکر ان کی آباد کاری کروائی ،نیلم ویلی روٹ پر پبلک ٹرانسپورٹ میں 50فیصد کمی کرائی ۔ غریب مسافروں کے تحفظ کیلئے آزاد کشمیر میں پہلی مرتبہ اسکیم کا اجراء کیا گیا ۔ معاوضہ کو بڑھا کر 16ہزار سے 3لاکھ تک لے جایا گیا ، ، ضلع باغ میں 14کروڑ کی لاگت سے سے مرکزی بس اڈاقائم کیا ، ٹریفک پولیس کا قیام عمل میں لایا گیا ،کشمیر مہاجرین کی فلاح وبہبود کیلئے صوبہ سندھ میں انجینئر نگ یونیورسٹی میں چالیس نشستوں کا اضافہ کیا گیا ۔ مہاجرین کشمیری مقیم کراچی میں جہیز فنڈ سے امداد کی گئی، مہاجرین کشمیر کے علاقے میں واٹر پمپ ، نیپا کے علاقوں میں پانی کی لائنیں ڈالی گئی اور سڑکیں بنائی گئی ۔ ڈسٹرکٹ راولاکوٹ میں افزا الطاف کے نام سے پارک تعمیر کیا گیا ، اس کے علاوہ کشمیری کلچر اور ثقافت کے فروغ کیلئے کشمیر فرینڈ ڈے ، کشمیر سالڈریٹی ڈے کو مزید فروغ دیاجائے گا ، کشمیری یوتھ کیلئے لینگویج سینٹر اور تعلیمی وظائف کے پروگرام شروع کئے گئے ہیں ۔


7/19/2024 6:18:45 AM