Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام فخر انسانیت عبد الستار ایدھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج شام بعد نماز مغرب جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب منعقد ہوگی

ایم کیوایم کے زیراہتمام فخر انسانیت عبد الستار ایدھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج شام بعد نماز مغرب جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب منعقد ہوگی
 Posted on: 7/13/2016
ایم کیوایم کے زیراہتمام فخر انسانیت عبد الستار ایدھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج شام بعد نماز مغرب جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب منعقد ہوگی 
عبد الستار ایدھی مرحوم کی دکھی انسانیت کیلئے خدمات دنیا بھر میں مثالی ہیں، ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا 
انسانی خدمت میں مصروف اداروں کی سرکردہ شخصیات جناح گراؤنڈ میں عبد الستار ایدھی مرحوم کی یاد میں شمعیں روشن 
کرنے کی تقریب میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں، شاہد پاشا کی اپیل 
کراچی ۔۔۔ 13، جولائی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے فخرانسانیت عبد الستار ایدھی مرحوم کو خراج عقیدت و سلام تحسین پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے تحت 14جولائی 2016ء کو جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں بعد نماز مغرب شمعیں روشن کرنے کی تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا نے بدھ کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شاہدپاشا نے کہاکہ عبد الستار ایدھی مرحوم کی دکھی انسانیت کیلئے خدمات دنیا بھر میں مثالی ہیں اور ان کی خدمات کو جس قدر خراج عقیدت پیش کیاجائے کم ہے ۔ انہوں نے انسانی خدمت میں مصروف اداروں کی سرکردہ شخصیات ، فنکاروں،ادبیوں، دانشواروں، صحافیوں، زندگی کے دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ جناح گراؤنڈ میں عبد الستار ایدھی مرحوم کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں زیادہ سے زیادہ شریک ہوں ۔

7/19/2024 6:22:10 AM