Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہماری خدمت اوروفا پر شک کر نے والے دراصل ملک دشمنوں کے ایجنٹ ہیں ،رشید بھیاء


ہماری خدمت اوروفا پر شک کر نے والے دراصل ملک دشمنوں کے ایجنٹ ہیں ،رشید بھیاء
 Posted on: 7/12/2016
ہماری خدمت اوروفا پر شک کر نے والے دراصل ملک دشمنوں کے ایجنٹ ہیں ،رشید بھیاء
را کے ایجنٹ نوازشریف اور محمود خان اچکزئی جیسے لوگ ہیں جو ملک دشمن قوتوں کے خلاف ایک لفظ تک نہیں بولتے ہیں،رشید بھیاء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں سے وفاداریاں تبدیل کرانے والے بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گے،رعنا انصار
قائد تحریک جناب الطاف حسین ہمارے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں اور ملک کے حکمران دلوں پر حکمرانی کرنے والے الطاف حسین کے خلاف سازشیں کر رہے ،رعنا انصار
کسی قوم کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا اور مہاجر قوم وہ قوم ہے جس نے قیام پاکستان کیلئے سر کٹنا تو قبول کیا مگر باطل قوتوں کے آگے سر نہیں جھکایا،محمدظفر خان
ظلم و جبر اور گرفتاریاں ہمیں قائد تحریک جناب الطاف حسین سے جدا نہیں کرسکتی اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی رکن اظہار احمد کی بلاجواز گرفتاری مہاجر قو م سے ارباب اختیار کی دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،محمد ظفرخان
اظہار احمد کی گرفتاری ،ریاض الحق کا ماورائے عدالت قتل مہاجر قوم سے تعصب برتنے کی بدترین مثال ہے،روبینہ رضی
پاکستان کا آئین و قانون ہرشہری کے تحفظ اور حفاظت کا ضامن ہے مگر بد قسمتی سے ہمارے ملک کے سیکیورٹی ادارے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،انجینئر صابر حسین قائم خانی
بانیان پاکستان کا سوال ہے صاحب اقتدار سے ہمیں کس جرم کی سزا دی جارہی ہے،راشد خلجی
ہمارا احتجاج قانون و انصاف کی بالادستی کیلئے ہے ہم ظلم و جبر کے خلاف صدا احتجاج بلند کرتے رہنگے،دلاور قریشی
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کارکنان کا ماورائے عدالت قتل ،اغواء و لاپتہ اور ظلم و تشدد کر کے ان کی وفاداریاں تبدیل کرانے کے گھناؤنے عمل کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر پرامن احتجاجی مظاہرہ 
حیدرآباد ۔۔۔12جولائی ، 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کارکنان کا ماورائے عدالت قتل ،اغواء و لاپتہ اور ظلم و تشدد کر کے ان کی وفاداریاں تبدیل کرانے کے گھناؤنے عمل کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرہ میں سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین رشید بھیاء ،رعنا انصار ، ڈاکٹر فوزیہ ،رضوانہ اسلم ،ایم کیوایم حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج محمد ظفرخان واراکین زونل کمیٹی ، حق پرست ارکان اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی، راشد خلجی ، دلاور قریشی ،سیکٹرزو یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان اور حیدرآباد کی حق پرست عوام نے بھر پور شرکت کی ۔احتجاجی مظاہر ئے سے رکن سندھ تنظیمی کمیٹی رشید بھیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری خدمت اوروفا پر شک کر نے والے دراصل ملک دشمنوں کے ایجنٹ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مہاجر قوم نے غدار نہیں بلکہ فخر خدمت عبدالستار ایدھی ، ڈاکٹر عبدالقدیر جیسے محب وطن پیدا کیئے ۔ انہوں نے کہا کہ را کے ایجنٹ نوازشریف اور محمود خان اچکزئی جیسے لوگ ہیں جو ملک دشمن قوتوں کے خلاف ایک لفظ تک نہیں بولتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سچائی اور حق کی علامت ہیں وہ ہمارے کل بھی قائد تھے اور آج بھی قائد ہیں اور کوئی ضمیر فروش اور تعصب پرست حکمران طاقت کے زور پر ہمیں ان سے جد ا نہیں کر سکتا ۔احتجاجی مظاہرے سے رکن سندھ تنظیمی کمیٹی و حق پرست ایم پی اے رعناانصار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں سے وفاداریاں تبدیل کرانے والے بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ہمارے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں اور ملک کے حکمران دلوں پر حکمرانی کرنے والے الطاف حسین کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سمیت نیشنل اور انٹر نیشنل قوتوں سے مہاجر نسل کشی اور مہاجر پر ہونے والے ظلم و ستم کی نوٹس لینے کی اپیل کی۔احتجاجی مظاہرے سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج محمد ظفر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی قوم کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا اور مہاجر قوم وہ قوم ہے جس نے قیام پاکستان کیلئے سر کٹنا تو قبول کیا مگر باطل قوتوں کے آگے سر نہیں جھکایا ۔انہوں نے کہا کہ ظلم و جبر اور گرفتاریاں ہمیں قائد تحریک جناب الطاف حسین سے جدا نہیں کرسکتی اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی رکن اظہار احمد کی بلاجواز گرفتاری مہاجر قو م سے ارباب اختیار کی دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ احتجاجی مظاہرے سے ایم کیو ایم حیدرآباد شعبہ خواتین کی انچارج روبینہ رضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اظہار احمد کی گرفتاری ،ریاض الحق کا ماورائے عدالت قتل مہاجر قوم سے تعصب برتنے کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف مہاجر قوم پر ہونے والے مظالم ،مہاجر نوجوانوں ماورائے عدالت قتل اور ان کی بلاجواز گرفتاریوں کا نوٹس لیں تاکہ مہاجر قوم میں پیدا ہونے والی بے چینی اور احساس محرومی کا خاتمہ ہوسکے۔احتجاجی مظاہرے سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین و قانون ہرشہری کے تحفظ اور حفاظت کا ضامن ہے مگر بد قسمتی سے ہمارے ملک کے سیکیورٹی ادارے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سے جدا کرنے کیلئے سیکیورٹی اداروں نے آفتاب احمد ، ریاض الحق و دیگر ایم کیو ایم کے کارکنان کے چراغ گل کر دیئے ان کے لواحقین انصاف کے طلبگا ر ہیں۔احتجاجی مظاہرے سے رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانیان پاکستان کا سوال ہے صاحب اقتدار سے ہمیں کس جرم کی سزا دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار جو ہمارے تحفظ اور حفاظت کیلئے ہونا چاہیئے وہ ہماری نسل کشی پر کیوں استعمال ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاجروں کے ساتھ ظلم و ستم کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے ۔احتجاجی مظاہرے سے رکن صوبائی اسمبلی دلاور قریشی ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی آئین و قانون کی بالادستی سے وابستہ ہے اور ایسے پامال کرنے والے سیکیورٹی اداروں کے بعص عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج قانون و انصاف کی بالادستی کیلئے ہے ہم ظلم و جبر کے خلاف صدا احتجاج بلند کرتے رہنگے۔ 





7/19/2024 6:27:06 AM