Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاکھوں روپے ٹیکس ادائیگی کے بعد بھی ڈیفنس اور کلفٹن کے اکثر علاقوں میں پانی کی لائنوں میں پانی کا ایک قطرہ بھی موجود نہیں


لاکھوں روپے ٹیکس ادائیگی کے بعد بھی ڈیفنس اور کلفٹن کے اکثر علاقوں میں پانی کی لائنوں میں پانی کا ایک قطرہ بھی موجود نہیں
 Posted on: 7/10/2016
لاکھوں روپے ٹیکس ادائیگی کے بعد بھی ڈیفنس اور کلفٹن کے اکثر علاقوں میں پانی کی لائنوں میں پانی کا ایک قطرہ بھی موجود نہیں
پانی کی قلت ڈیفنس کلفٹن کا دیرینہ مسئلہ ہے، کوجنٹ پلانٹ کو کباڑی بھی خریدنے کو تیار نہیں
ڈیفنس کلفٹن میں ٹینکر مافیا کا راج ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عوام کو لوٹنے کے لیے ٹینکر مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے
DHAپانی کی ترسیل کی بجائے RO پلانٹ کے ذریعے پانی فروخت کرکے ڈیفنس کلفٹن کے مکینوں کا استحصال کررہی ہے 
ڈیفنس کلفٹن ریزیڈینس کمیٹی، کونسل آف پروفیشنلز اور ایمیٹی انٹرنیشنل کے مشترکہ اجلاس میں شرکاء کا تبادلہ خیال
کراچی ۔۔۔ 10، جولائی 2016ء
ڈیفنس کلفٹن ریزیڈینس کمیٹی، کونسل آف پروفیشنلز اور ایمیٹی انٹرنیشنل کا ایک مشترکہ اجلاس گزشتہ روز ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی و صدر ایمیٹی انٹرنیشنل ڈاکٹر محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، ڈیفنس کلفٹن ریزیڈینس کمیٹی کے اراکین امجد اللہ خان ، اختر بلگرامی، بدر الدین خان، عمرانہ بیگ، پروین بدر، سیف اللہ خان، مظہر بیگ، ہما نوید، انور سرجیکل اور صدر کونسل آف پروفیشلز طہٰ احمد خان نے شرکت کی۔ شرکاء نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی قلت کا مسئلہ کراچی میں شدت اختیار کرگیا ہے جس سے ڈیفنس کلفٹن رہائشی بھی شدید متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیفنس کلفٹن کے رہائشوں کی جانب سے ہر ماہ کروڑوں روپے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو واٹر ٹیکس کی مد میں ادا کئے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کے باعث عوام 12 ہزار روپے فی ٹینکر پانی خریدنے پر مجبور ہیں اور اس وجہ سے ٹینکر مافیا سرگرم ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ ٹینکر مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی پانی کی ترسیل کی بجائے RO پلانٹ کے ذریعے پانی جیسی بنیادی ضرورت فروخت کرکے ڈیفنس کلفٹن کے مکینوں کا استحصال کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ DHA انتظامیہ کی جانب سے کوجنٹ پلانٹ کا دھوم دھام سے افتتاح تو کیا گیا مگر کمیشن کی بندر بانٹ کے بعد اس پلانٹ کو کباڑی بھی خریدنے کو تیار نہیں۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں ایک میمورینڈم کور کمانڈر ، اسٹیشن ماسٹر ،ایڈ منسٹریٹر DHA، کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر اور دیگر متعلقہ حکام بالا کو بھیجا جائے گا اور ایک مشترکہ وفد بدھ کو کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کا دورہ کرکے انھیں اپنی تجاویز پیش کرے گا۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مؤرخہ15، جولائی 2016ء بروز جمعہ شام 6 بجے دو تلوار پر واقع ڈیفنس کلفٹن ریزیڈینس کمیٹی کے دفتر پر اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں اس سلسلے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا ساتھ ہی انہوں نے ڈیفنس کلفٹن کے رہائشیوں سے اس اجلاس میں شرکت کی درخواست کی۔ 

7/19/2024 8:24:47 AM