رینجرز کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے کارکن ریاض الحق شہیدکی تدفین کلبروز ہفتہ ہوگی ، نمازجنازہ لانڈھی میں ادا کی جائے گی
ریاض شہید کی تدفین کے بعد رابطہ کمیٹی ایک پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کرے گی
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان گلفرازخان خٹک، عادل خان، ارکان اسمبلی آصف حسنین، خالدافتخار،فیصل رفیق اورسینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ار کان اورلانڈھی ٹاؤن کے ذمہ داران کی ریاض شہید کے بھائی اوردیگرلواحقین سے تعزیت
ایم کیوایم کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اورلانڈھی ٹاؤن کے ذمہ داروں نے ریاض الحق شہید کے گھرجاکران کے لواحقین سے تعزیت کی
کراچی ۔۔۔ 8 جولائی 2016ء
رینجرز کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے کارکن ریاض الحق شہیدکی تدفین کل بروز ہفتہ ہوگی اوران کی نمازجنازہ لانڈھی میں ادا کی جائے گی ۔ ریاض شہید کی تدفین کے بعد رابطہ کمیٹی ایک پریس کانفرنس میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کرے گی ۔شہیدکی میت کوسرجانی ٹاؤن سے شارع فیصل پر واقع چھیپا کے سردخانے منتقل کیاگیا۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان گلفرازخان خٹک، عادل خان، ارکان اسمبلی آصف حسنین، خالدافتخار،فیصل رفیق اورسینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ار کان اورلانڈھی ٹاؤن کے ذمہ داران نے سردخانے پہنچ کرریاض شہید کے بھائی عامر اوردیگرلواحقین کودلاسہ دیا۔ میت کوسردخانے میں ہی غسل دیا گیا ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اورلانڈھی ٹاؤن کے ذمہ داروں نے لانڈھی میں واقع ریاض الحق شہید کے گھرجاکران کے لواحقین سے تعزیت کی ۔