Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائداعظم کے وژن کے مطابق ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں فوج کی نہیں عوام کی حکومت ہو۔ الطاف حسین


قائداعظم کے وژن کے مطابق ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں فوج کی نہیں عوام کی حکومت ہو۔ الطاف حسین
 Posted on: 7/8/2016 1
قائداعظم کے وژن کے مطابق ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں فوج کی نہیں عوام کی حکومت ہو۔ الطاف حسین
ملک فوج نے نہیں عوام نے بنایا تھا، آج پورے ملک پر فوج کا کنٹرول ہے، فوج ہی پاکستان کی اصل حاکم ہے جبکہ عوام غلام بنے ہوئے ہیں
موجودہ پاکستان میں فوج کی حکمرانی ہے، نہ عدالتیں آزاد ہیں نہ میڈیا، منتخب پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، ہر ادارے پر فوج کا کنٹرول ہے
ہمیں ایسامحکوم اور مقبوضہ پاکستان قبول نہیں ہے، ہم پاکستان کو اس قبضہ سے نجات دلانا چاہتے ہیں
ہم چاہتے ہیں کہ فوج ملک کی حاکم نہیں بلکہ عوام کی منتخب حکومت کے ماتحت ہو اور آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرے
ہم پرامن اندازمیں اپناحق مانگ رہے ہیں توہماری بات سننے کے بجائے ہمیں ریاستی مظالم کانشانہ بنایا جارہا ہے،
ہماری اصل عیداس وقت ہوگی جب ہم قائداعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو ایک آزاد اور خودمختار وطن بنائیں گے، جب ہمارا اپنا صوبہ ہوگا، جہاں کوئی ہمیں بے زمینی کاطعنہ دینے والا نہیں ہوگا، 
ہماری غریب سندھی ہاریوں،کسانوں اور مڈل کلاس سندھیوں سے کوئی منافرت نہیں
ہماری مخالفت بڑے بڑے جاگیرداروں، وڈیروں اور پتھاریداروں سے ہے جنہوں نے غریب سندھیوں کو بھی اپنا غلام بنایا ہوا ہے 
ہماراصوبہ ہوگا تو تمام مذاہب کے ماننے والوں کواپنے اپنے مذہبی عقائدکے مطابق عبادت کرنے اورزندگی گزارنے کی آزادی ہوگی 
حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، نوابشاہ اورٹنڈوالہ یارکے زونوں میں کارکنوں اورذمہ داروں سے خطاب
لندن ۔۔۔ 8 جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم ایسانیا پاکستان بناناچاہتے ہیں جوقائداعظم محمدعلی جناح کے وژن اور تصور کے مطابق ہو اور جہاں فوج کی نہیں بلکہ عوام کی حکومت ہو۔انہوں نے یہ بات حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، نوابشاہ اورٹنڈوالہ یار کے زونوں میں کارکنوں اورذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان برصغیرکے مسلم اقلیتی صوبوں کے مسلمانوں نے 20لاکھ جانوں کی قربانی دے کربنایاتھااوراس کے قیام کے لئے کسی ایک فوجی نے بھی اپنی جان کانذرانہ پیش نہیں کیا تھا، کسی فوجی نے اپنے خون کاقطرہ نہیں بہایاتھا،ملک فوج نے نہیں عوام نے بنایا تھا لیکن آج پورے ملک پرفوج کاکنٹرول ہے،فوج ہی پاکستان کی اصل حاکم ہے جبکہ ملک کے عوام غلام بنے ہوئے ہیں اورجوچندلوگ آزاد ہیں وہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے کاسہ لیس یاان کے ایجنٹ ہیں جن میں بڑے بڑے جاگیردار، وڈیرے، سرداراوربڑے بڑے سرمایہ دار شامل ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ موجودہ پاکستان وہ پاکستان نہیں ہے جو قائداعظم نے بنایا تھا، جس کے لئے برصغیرکے 20لاکھ مسلمانوں نے یہ سوچ کراپنی جانوں کے نذرانہ پیش کئے تھے کہ علیحدہ وطن ہوگاتووہاں عوام کی حکمرانی ہوگی،آئین وقانون کی حکمرانی ہوگی، سب کے ساتھ یکساں سلوک ہوگا، سب کے ساتھ انصاف ہوگا لیکن موجودہ پاکستان قائداعظم کے وژن کے قطعی برعکس ہے ، یہاں عوام کی نہیں بلکہ فوج کی حکمرانی ہے ، یہاں نہ عدالتیں آزاد ہیں، نہ میڈیا آزادہے اورنہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت ہے ،ملک کی اصل مالک اورحاکم فوج ہے،ہرادارے پر فوج کاکنٹرول ہے۔ملک میں انصاف ناپید ہے اورعوام اپنے حقوق کیلئے چیخ رہے ہیں لیکن ان کی سننے والاکوئی نہیں ہے،وہ باہرنکلتے ہیں توانہیں ریاستی مظالم کانشانہ بنایاجاتاہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمیں ایسامحکوم اورمقبوضہ پاکستان قبول نہیں ہے، ہم پاکستان کواس قبضہ سے نجات دلا کر قائداعظم محمدعلی جناح کے وژن کے مطابق ایسا وطن بناناچاہتے ہیں جہاں فوج کی نہیں بلکہ عوام کے منتخب نمائندوں کی حکومت ہو، جہاں فوج ملک کی حاکم نہیں بلکہ عوام کی منتخب حکومت کے ماتحت ہو اور آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرے، جہاں فوج کسی بھی طرح جمہوریت کی بساط لپیٹ کرملک میں مارشل لاء نہ لگاسکے بلکہ پارلیمنٹ کی منظوری اوراجازت کے بغیرکوئی کام نہ کرتی ہو، جہاں عدالتیں آزادہوں ا ورکسی دباؤکے بغیرعوام کو انصاف فراہم کررہی ہوں،جہاں تمام عوام کورنگ ، نسل، زبان، علاقہ، جنس فقہ، مسلک حتیٰ کہ مذہب کے امتیازسے بالاترہوکریکساں حقوق حاصل ہوں۔جناب الطاف حسین نے کارکنوں وذمہ داروں کوعید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ عیدرسمی تہوار ہے، ہماری اصل عیداس وقت ہوگی جب ہم قائداعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کوایک آزاد اور خودمختار وطن بنائیں گے، جب ہمارااپناصوبہ ہوگا، جہاں کوئی ہمیں بے زمینی کاطعنہ دینے والانہیں ہوگا، جہاں سب کے ساتھ مساوی سلوک ہوگا، جہاں نہ کوئی آقا ہوگا نہ کوئی غلام ہوگا، نہ کوئی بڑاہوگا نہ چھوٹاہوگا، جہاں نہ امیرہوگااورنہ غریب ہوگا، جہاں سب کے ساتھ انصاف ہوگا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ابھی ہم پرامن اندازمیں اپناحق مانگ رہے ہیں توہماری بات سننے کے بجائے ہمیں ریاستی مظالم کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ہمارے بے گناہ ساتھیوں کوگرفتارکرکے انہیں تشددکانشانہ بنایاجارہاہے، ان کاماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے۔ اگرچہ پاکستان میں ہماری آواز دبائی جارہی ہے لیکن اقوام متحدہ، انسانی حقوق کمیشن، اسٹیٹ ڈپپارٹمنٹ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اورانسانی حقوق کے دیگر بین الاقوامی ادارے ایم کیوایم کے کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف کھل کرمذمت کررہے ہیں۔ تمام ترمظالم اور پروپیگنڈوں کے باوجود پڑھے لکھے اوراپنے اپنے شعبوں کے باصلاحیت اورتجربہ کارلوگ ایم کیوایم میں شامل ہورہے ہیں اورانشاء اللہ ایسے ہی لوگوں کے ذریعے ایسے راستے بنائے گاکہ پاکستان سے ظلم کا نظام ختم ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں سندھ دھرتی کی قسم کھاکرسندھی بولنے والے ساتھیوں اورعوام کویقین دلاتاہوں کہ ہماری غریب سندھی، ہاریوں،کسانوں اورمڈل کلاس کے سندھیوں سے کوئی منافرت نہیں، ہماری مخالفت بڑے بڑے جاگیرداروں،وڈیروں اورپتھاریداروں سے ہے جنہوں نے غریب سندھیوں کوبھی اپناغلام بنایا ہوا ہے، ہم غریب سندھیوں کوبھی ان کی غلامی سے نجات دلاناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم تمام زبانیں بولنے والوں اورتمام مذاہب کے ماننے والوں کوبھی یقین دلاتے ہیں کہ اگرہماراصوبہ ہوگا تووہاں سب کواپنے اپنے مذہبی عقائدکے مطابق عبادت کرنے اورزندگی گزارنے کی آزادی ہوگی اورکوئی بھی کسی کے ساتھ کسی قسم کی زبردستی نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے تمام ترنامساعدحالات کے باوجود ثابت قدم رہنے اورتحریکی جدوجہدجاری رکھنے پراندرون سندھ کے تمام زونوں کے کارکنوں کوبھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 


7/19/2024 8:26:35 AM