Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہر شہری کو بلاامتیاز انصاف کی فراہمی میں پاکستان کی بقاء و سلامتی کا راز پنہاں ہے، الطاف حسین


ہر شہری کو بلاامتیاز انصاف کی فراہمی میں پاکستان کی بقاء و سلامتی کا راز پنہاں ہے، الطاف حسین
 Posted on: 7/6/2016 1
ہر شہری کو بلاامتیاز انصاف کی فراہمی میں پاکستان کی بقاء و سلامتی کا راز پنہاں ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم، پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے، الطاف حسین
جن ممالک میں عوام کو انصاف میسر نہ ہو وہ ملک دنیا کے نقشے سے مٹ جایاکرتے ہیں، الطاف حسین
ریاستی مظالم کا شکارہزاروں خاندان عیدالفطر کی خوشیوں سے محروم کردیئے گئے ہیں، الطاف حسین
عیدالفطر کے موقع پر حق پرست شہداء، لاپتہ اوراسیرکارکنان کے گھر جاکر انکا غم بانٹیں اورمیری جانب سے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کریں، ایم کیوایم کے ذمہ داران کوقائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت
عیدالفطر کی صبح نائن زیرو پر ایم کیوایم کے ذمہ داران اور شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن ۔۔۔ 06، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہرشہری کو بلاامتیاز انصاف کی فراہمی میں پاکستان کی بقاء وسلامتی کا راز پنہاں ہے ۔ یہ بات انہوں نے عید الفطر کی صبح ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست ارکان سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی اور ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ایم کیوایم کے ایک ایک ذمہ دار ، کارکن،حق پرست اراکین سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی، منتخب بلدیاتی نمائندوں، ہمدرد عوام، حق پرست شہداء ، لاپتہ اور اسیر کارکنان کے اہل خانہ کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ،پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ کرکے ملک بھرمیں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم کرنا چاہتی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ یہ تاریخی حقیقت ہے کہ جس ملک میں امیروں کے بچوں کو زندگی کی تمام آسائشیں ، آرام ، صحت وتعلیم کی بہترین سہولیات ، آرام دہ گاڑیوں ، اعلیٰ غذا اور لباس میسر ہوں جبکہ دوسری طرف غریب کے بچوں کی طویل قطار ہوجن کے پاس پہننے کیلئے صاف کپڑے اورچپل تک نہ ہوں اور عیدکے ایام میں بھی وہ اچھی غذا کو ترسیں تو یہ سراسر ناانصافی ہے ۔ جہاں ناانصافی کا دور دورہ ہو، عوام کو انصاف اور جائز حقوق میسر نہ ہو وہ ملک قائم ودائم نہیں رہتے بلکہ جلد یا بدیردنیا کے نقشے سے مٹ جایاکرتے ہیں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ بانیان پاکستان نے تحریک پاکستان کے دوران لاکھوں قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے ،خواتین نے اپنی آبرو کے تحفظ کیلئے کنوؤں میں کود کراپنی جانیں دیکرمسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن ،پاکستان بنایا، برصغیرکے مسلم اقلیتی صوبوں کے مسلمانوں نے ہندوؤں کے ظلم وستم سے بچنے کیلئے تاریخ انسانی کی سب سے بڑی ہجرت کی اورپاکستان آئے لیکن انہیں یہ علم نہیں تھا کہ وہ جس جگہ وطن بنارہے ہیں وہاں انہیں اوران کی اولادوں کو ہندوؤں سے بدترمظالم ، ناانصافیوں اورنارواسلوک کا سامنا کرناپڑے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک کے ہرشہرکو بلاامتیاز انصاف کی فراہمی میں پاکستان کی بقاء وسلامتی اور ترقی وخوشحالی کاراز پنہاں ہے اور ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ملک میں ایسا منصفانہ نظام قائم ہو جہاں تمام پاکستانیوں کو بلاامتیاز رنگ ونسل ، زبان،جنس، قومیت ، مسلک ، عقائد اورمذہب سب کو برابری کی بنیاد پر حقوق میسر ہوں اور سب کو فوری اورسستا انصاف فراہم کیاجاسکے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ریاستی مظالم کا شکارہزاروں خاندان عیدالفطر کی خوشیوں سے محروم کردیئے گئے ہیں اور دکھی دلوں پر مرہم رکھنا اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کااظہارکرنا بڑے ثواب کا کام ہے ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ عیدالفطر کے موقع پر حق پرست شہداء، لاپتہ اوراسیرکارکنان کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کریں ، ان کا غم بانٹیں،جیلوں میں اسیرساتھیوں سے ملیں ، میری جانب سے انہیں سلام ،عید کی مبارکباداوردعائیں پیش کریں۔







تصاویر

7/19/2024 8:33:39 AM