Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سیکورٹی کا جواز پیش کرکے عید الفطر کے موقع پر سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں سے ان کے اہل خانہ کی ملاقاتیں نہ کرانے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


سیکورٹی کا جواز پیش کرکے عید الفطر کے موقع پر سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں سے ان کے اہل خانہ کی ملاقاتیں نہ کرانے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 7/6/2016 1
سیکورٹی کا جواز پیش کرکے عید الفطر کے موقع پر سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں سے ان کے اہل خانہ کی ملاقاتیں نہ کرانے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
عید الفطر کے موقع پر قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کو ملاقاتوں سے محروم رکھنا سر اسر ظلم ہے ، رابطہ کمیٹی
عید الفطر کے دن سینٹرل جیل کراچی میں اسیروں کے اہل خانہ کو ان سے ملنے نہ دینا بنیادی حق چھیننے کے مترادف ہے، رابطہ کمیٹی
سیکورٹی کا جواز پیش کرکے ظالمانہ اقدام کرنے والی جیل انتظامیہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ، رابطہ کمیٹی
قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی عید الفطر کے موقع پر ملاقاتوں کو یقینی بنایاجائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔06،جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سیکورٹی کا جواز پیش کرکے عید الفطرکے موقع پر سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں سے ان کے اہل خانہ کی ملاقاتیں نہ کرانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے سراسر ظلم قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عید الفطر کے دن سینٹرل جیل کراچی میں اسیروں کے اہل خانہ کو ان سے ملنے نہ دینا بنیادی حق چھیننے کے مترادف ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عید الفطر کے موقع پر مسلم ممالک میں جیلوں میں اسیر قیدیوں کی سزائیں معاف کی جاتی ہیں اور انہیں ریلیف فراہم کیا جاتا ہے لیکن سینٹرل جیل کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے جیل میں اسیروں سے ان کے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت نہ دینا اور اس سلسلے میں سیکورٹی کا جواز پیش کرنا کھلا تعصب ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عید الفطر خوشی کا تہوار ہے اور اس دن لوگ ایک دوسرے سے مل کر خوشیاں بانٹتے ہیں تاہم کراچی سینٹرل جیل کی انتظامیہ نے عید کے دن بھی قیدیوں کو ان کے اہل خانہ سے دور رکھا جو قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کیلئے شدید صدمے اور دکھ کا باعث ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی سینٹرل جیل انتظامیہ کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر قیدیوں پر ان کے اہلخانہ سے ملاقاتوں سے محروم رکھنے کا سختی سے نوٹس لیاجائے، سیکورٹی کا جواز پیش کرکے ظالمانہ اقدام کرنے والی جیل انتظامیہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی عید الفطر کے موقع پر ملاقاتوں کو یقینی بنایاجائے ۔

7/19/2024 8:28:49 AM