Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز کے تمام الزامات بے بنیاد اورگمراہ کن ہیں، ترجمان ایم کیوایم


رینجرز کے تمام الزامات بے بنیاد اورگمراہ کن ہیں، ترجمان ایم کیوایم
 Posted on: 7/5/2016 1
رینجرز کے تمام الزامات بے بنیاد اورگمراہ کن ہیں، ترجمان ایم کیوایم 
ترجمان رینجرز کی جانب سے قوم کو گمراہ کرنے کا مسلسل عمل انتہائی قابل مذمت ہے،ترجمان
عوامی مینڈیٹ رکھنے والی جماعت پر گھٹیا اور بیہودہ الزامات عائد کرناانتہائی افسوسناک ہے، ترجمان
رینجرز کراچی میں قیام امن میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور اپنی ناکامی کا ساراملبہ ایم کیوایم پر ڈالنے کی کوشش کررہی ہے، ترجمان
رینجرز، کراچی میں اپنے بنیادی فرائض کی ادائیگی کے بجائے خود ایک پارٹی بن کر سیاسی کردارادا کررہی ہے، ترجمان
ایم کیوایم کے رہنماؤں اور منتخب نمائندوں کو رینجرزہیڈکوارٹرز میں بلاکر انہیں دھمکایاجاتا ہے کہ اگر وہخیابان سحر نہیں گئے تو انہیں گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیاجائے گا،ترجمان
رینجرزکے ترجمان ، قوم کو جواب دیں کہ رینجرز نے بم دھماکے کرنے اورخود کش حملوں کے کتنے ماسٹرمائنڈگرفتارکیے ہیں ؟ترجمان
کراچی میں کالعدم جہادی تنظیموں کو رینجرز کی موجودگی میں زکوٰۃ فطرہ جمع کرنے کی چھوٹ کن مقاصد کے تحت دی جارہی ہے ؟ترجمان
آفتاب احمد کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کے نام اورچہرے کیوں پوشیدہ رکھے جارہے ہیں ؟ترجمان

کراچی ۔۔۔5، جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے رینجرز ترجمان کے بیان کی سختی سے تردید کی ہے اور تمام الزامات کوبے بنیاد ، جھوٹے اور گمراہ کن قراردیا ہے ۔ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ رینجرز کی جانب سے قوم کو گمراہ کرنے کا مسلسل عمل انتہائی قابل مذمت ہے، ایم کیوایم ایک قانون پسند اور امن پسند جماعت ہے اور اسے لاکھوں کروڑوں عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے ، عوامی مینڈیٹ رکھنے والی جماعت پر گھٹیا اور بیہودہ الزامات عائد کرناانتہائی افسوسناک ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ رینجرز کراچی میں قیام امن میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور اپنی ناکامی کا ساراملبہ ایم کیوایم پر ڈالنے کی کوشش کررہی ہے ۔ترجمان نے کہاکہ قیام امن کیلئے کوششیں کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے رہنماؤں اور منتخب نمائندوں کودھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ ایم کیوایم چھوڑدیں اور پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوجائیں انہیں دھمکایاجاتا ہے کہ اگر وہ خیابان سحر نہیں گئے تو انہیں گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیاجائے گا، رینجرز کی سرپرستی میں ایم کیوایم کے رہنماؤں ، عہدیداروں ، منتخب نمائندوں اورکارکنوں کو گرفتارکرکے ان کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں،جیلوں اور سرکاری حراست میں اسیرکارکنان پر دباؤ ڈالاجارہا ہے کہ وہ ضمیرفروشوں کی پارٹی میں شمولیت اختیارکرلیں ورنہ انہیں ساری زندگی اسیری میں کاٹنی پڑے گی ، ایم کیوایم کے اسیراورلاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کو ٹیلی فون کر کے دباؤ ڈالاجارہا ہے کہ اگر ان کے بیٹے اور بھائی، خیابان سحر جاکر اپنی سیاسی وفاداری تبدیل کرلیں تو ان کی رہائی اوربازیابی یقینی ہوجائے گی اور انکارکرنے والوں کو حراست کے دوران انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کیاجارہا ہے۔مسلح حقیقی دہشت گردوں کی کھلم کھلا سرپرستی کی جارہی ہے ، رینجرز کی موجودگی میں حقیقی دہشت گرد ، ایم کیوایم کے کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کو تشدد کانشانہ بنارہے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم کے کارکنان کا سیاسی ، تعلیمی اور جسمانی قتل عام کیاجارہا ہے اور دوسری جانب کارکنان وہمدردوں کے معاشی قتل عام کا سلسلہ بھی شروع کردیاگیا ہے ،سرکاری ونیم سرکاری اداروں اوربنکوں میں ایم کیوایم کی سرگرمیوں اور مزدوریونین پر پابندی عائد کی جارہی ہے اور ان اداروں کے سربراہان پر دباؤ ڈالاجارہا ہے کہ ان اداروں سے ایم کیوایم اوراس کی حامی یونینوں کے دفاتر ختم کر کے ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کو ملازمتوں سے برطرف کردیاجائے ۔ترجمان نے کہاکہ پیراملٹری رینجرز کا جانبدارانہ کردارپاکستان سمیت دنیا بھرمیں بے نقاب ہوچکاہے اور یہ حقیقت پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوچکی ہے کہ رینجرز، کراچی میں اپنے بنیادی فرائض کی ادائیگی کے بجائے خود ایک پارٹی بن کر سیاسی کردارادا کررہی ہے اور کراچی میں امن عامہ کی صورتحال بہتربنانے کے بجائے ایم کیوایم کو کچلنے اورصفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کررہی ہے ۔ترجمان نے کہاکہ رینجرزکے ترجمان ، قوم کو جواب دیں کہ رینجرز نے بم دھماکے کرنے اورخود کش حملوں کے کتنے ماسٹرمائنڈگرفتارکیے ہیں ؟ کراچی میں کالعدم جہادی تنظیموں کو رینجرز کی موجودگی میں زکوٰۃ فطرہ جمع کرنے کی چھوٹ کن مقاصد کے تحت دی جارہی ہے ؟اورایم کیوایم کے سینئر کارکن آفتاب احمد کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کے نام اورچہرے کیوں پوشیدہ رکھے جارہے ہیں ؟آفتاب احمد شہید کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کو اب تک قانون کے کٹہرے میں کیوں نہیں لایاگیا؟ انہیں قانون کے تحت سزا کیوں نہیں دی گئی۔ ترجمان نے کہاکہ رینجرز کو چاہیے کہ وہ ایم کیوایم کے خلاف انتقامی کارروائیوں اور سیاسی بیان بازی کے بجائے کراچی میں قیام امن پر توجہ مرکوز رکھے اور ایم کیوایم دشمنی کا طرزعمل ترک کردے۔


7/19/2024 8:24:39 AM