Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ پر عوامی مسائل کمیٹی کے اراکین کا شیلٹر ہاؤس کا دورہ، خواتین، بچوں، بچیوں اور بزرگوں سے ملاقات، چوڑیاں، ڈوپٹے، ملبوسات اور دیگر تحائف تقسیم


 Posted on: 9/16/2013
ایم کیوایم عوامی مسائل کمیٹی کی اراکین نے شیلٹر ہاؤس میں خواتین، بچوں، بچیوں اور بزرگوں کو جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے ان کے ہمراہ کیک کاٹا اور تحائف تقسیم کیے
شیلٹر ہاؤس میں موجود لوگوں نے قائد تحریک کی درازی عمر صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعائیں کیں
کراچی: ۔۔۔25، ستمبر2013ء 
ایم کیوایم عوامی مسائل کمیٹی کی اراکین زرین مجید، ناہید فاطمہ، سیما زرین،عابدہ اسماعیل اور کشور سلطانہ نے غریب مستحق اوربے سہارا افراد کو قائد تحریک الطاف حسین کی سالگرہ کی 60ویں سالگرہ کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے عائشہ منزل پرواقع پناہ شیلٹرہاؤس جا کرغریب، یتیم و بے سہارا اور مستحق لوگوں سے ملاقات کی اور انکے ہمراہ جناب الطاف حسین کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پرانہوں نے شیلٹر ہاؤس میں موجودخواتین ،معصوم بچوں،بچیوں اوربزرگوں سے ان کے مسائل معلوم کیے اورانہیں ایم کیوایم کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے شیلٹرہاؤس میں مقیم لوگوں میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کیجانب سے چوڑیاں، دوپٹے، ملبوسات اور دیگر تحائف تقسیم کیے۔ اس موقع پرشیلٹر ہاؤس میں موجود خواتین، معصوم بچوں، بچیوں اور بزرگوں نے عوامی مسائل کمیٹی کے اراکین کواپنے مسائل سے آگاہ کیا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں کیں۔

12/21/2024 6:54:20 PM