Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام قائد تحریک الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ کے سلسلے میں ’’ہر شام قائد کے نام ۔۔۔ 17 ستمبر کی شام ہمارے نام‘‘ کے عنوان سے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں تقریب کا انعقاد


ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام قائد تحریک الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ کے سلسلے میں ’’ہر شام قائد کے نام ۔۔۔ 17 ستمبر کی شام ہمارے نام‘‘ کے عنوان سے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں تقریب کا انعقاد
 Posted on: 9/16/2013
ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام قائد تحریک الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ کے سلسلے میں ’’ہر شام قائد کے نام ۔۔۔ 17 ستمبر کی شام ہمارے نام‘‘ کے عنوان سے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں تقریب کا انعقاد 
تقریب میں قائد تحریک کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون اور شہید انقلاب ڈاکٹر عمران کی والدہ محترمہ سمیت خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت 
خواتین نے سالگرہ کے حوالے سے گیت گائے اور نظمیں پڑھیں
تصاویر
کراچی ۔۔۔16، ستمبر2013ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے سلسلے میں گزشتہ روز لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ’’ہر شام قائد کے نام۔۔۔17ستمبر کی شام ہمارے نام ‘‘ کے عنوان سے پروگرام منعقد ہوا جس میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ خاتون اور شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ محترمہ سمیت خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ سالگرہ کی تقریب میں شریک خواتین سے ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج و حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرا ،جوائنٹ انچارج محترمہ نائلہ لطیف اور مرکزی کمیٹی کی اراکین زریں مجید ، نسیم محمد علی اور رفعت ایڈووکیٹ نے خطاب کیا اور خواتین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر شعبہ خواتین کی اراکین شاہانہ اشعر، خالدہ اطیب، شبینہ طلعت اور پی ڈبلیو ڈی کی اراکین شبانہ سرور اور زینب عمران نے قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی سالگرہ کے حوالے سے گیت گائے اور نظمیں بھی پڑھیں۔ سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ کشور زہرا نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سالگرہ کا دن حق پرستی کی تحریک سے وابستہ ہر فرد ہی نہیں ملک بھر کے مظلوم عوام کیلئے خوشی کا دن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج سالگرہ کے پروگرام میں خواتین نے اپنے گیتوں ، نظموں اور تقاریر کے ذریعے جناب الطاف حسین سے جس والہانہ محبت اور عقیدت کااظہار کیا ہے وہ بے مثال جذبہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ ایک ایسے موقع پر آئی ہے جب ایم کیوایم کے خلاف ایک بار پھر باطل قوتیں سازشوں میں سرگرم ہیں لیکن ہم اُن تمام سازشی عناصر کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اب کوئی بھی سازش اور منفی پروپیگنڈہ ملک بھر کے مظلوم عوام کو قائد تحریک جناب الطاف حسین سے ہرگز دور نہیں کرسکتا ۔ قبل ازیں تقریب میں شہید انقلاب ڈاکٹر عمران سمیت تمام حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبرجمیل ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

12/21/2024 7:35:07 PM