Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک کی کرپشن سے نجات دلائی جائے، وسیم اختر


کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک کی کرپشن سے نجات دلائی جائے، وسیم اختر
 Posted on: 6/29/2016
کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک کی کرپشن سے نجات دلائی جائے، وسیم اختر
15 منٹ کی بارش نے کے الیکٹرک کے بلند وبانگ دعوے کی پول کھول کررکھ دی ہے ،وسیم اختر
بارش کے بعد 1200 میں سے 750 فیڈر ٹرپ کرگئے اور کراچی کے مختلف علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ،وسیم اختر
عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے 18 روپے فی یونٹ وصول کیے جارہے ہیں، وسیم اختر
وزیراعلیٰ سندھ کے الیکٹرک کی لوٹ ماراورکرپشن کا فوری نوٹس لیں، وسیم اختر
کراچی ۔۔۔ 29، جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد میئرکراچی وسیم اختر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین سے زائد بلوں کی وصولی کے باوجود بجلی کی عدم فراہمی کا نوٹس لیاجائے اور کراچی کے شہریوں کو کے الیکٹرک کی کرپشن سے نجات دلائی جائے ۔ ایک بیان میں وسیم اختر نے کے الیکٹرک کے کراچی دشمن اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز محض 15 منٹ کی بارش نے کے الیکٹرک کے بلند وبانگ دعوے کی پول کھول کررکھ دی ہے ، مون سون کی پہلی بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 1200 میں سے 750 فیڈر ٹرپ کرگئے اور آج بھی بارش کے ساتھ ہی نصف کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا۔کئی گھنٹے گزرجانے کے باوجود ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال نہیں کی گئی اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہریوں کو افطار اورسحری کے وقت شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کاکہا کہ ایک جانب کراچی کے شہریوں کو بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم کیاجارہا ہے اور شہریوں کو طویل دورانیے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین سے 300 فیصد سے زائد چارجز بھی وصول کیے جارہے ہیں اور17 فیصد جی ایس ٹی وصول کرکے کھلی کرپشن کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے 18 روپے فی یونٹ وصول کیے جارہے ہیں اور گرمی کے موسم میں صارفین کیلئے 700 سے کم یونٹ استعمال کرنا ناممکن ہے جس کے باعث کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے عوام کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔وسیم اختر نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ کے الیکٹرک کی لوٹ ماراورکرپشن کا فوری نوٹس لیاجائے ، کراچی کے عوام سے زائد چارجز وصول کرنے کے باوجود انہیں بجلی سے محروم کرنے کا سلسلہ بند کرایا جائے اور کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک کی کرپشن سے نجات دلائی جائے ۔

7/19/2024 8:31:06 AM