Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرقدغن لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرقدغن لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/29/2016
ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرقدغن لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی
منتخب نمائندوں اورکارکنوں کے گھروں پر رینجرزاورپولیس کے غیرقانونی چھاپوں اورگرفتاریوں کانوٹس لیاجائے ،رابطہ کمیٹی
کراچی اور حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے ذمہ داروں، منتخب نمائندوں اورکارکنوں کی گرفتاریوں پر اظہارمذمت
کراچی ۔۔۔ 29، جون 2016ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنان اورمنتخب عوامی نمائندوں کے گھروں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیرقانونی چھاپوں اورگرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دنوں سرکاری اہلکاروں نے رنچھوڑلائن ٹاؤن یوسی 23 کے وائس چیئرمین وسیم قادری، فیڈرل بی ایریا یوسی 29 کے جنرل کونسلر سمیرمحموداوریوسی 46 کے جنرل کونسلرسیدحسنین نقوی اورلیاقت آباد ٹاؤن یوسی 43 کے سرکل انچارج محمدعلی کوگرفتارکرلیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسی طرح سرکاری اہلکاروں نے حیدرآباد میں چھاپہ مارکر ایم کیوایم سوشل میڈیا کے انچارج فہد خان اوریونٹ B-11 کی یونٹ کمیٹی کے رکن محمدسلیم کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ایم کیوایم نارتھ کراچی ٹاؤن یونٹ 133-A کے کارکن آصف سعید ولد محمد سعید کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ واقع R-105 الیون سی 2 ، گلشن سرسید نارتھ کراچی میں چھاپہ مارا اور آصف سعید کے نہ ملنے پر اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داروں ، منتخب نمائندوں اورکارکنوں کے گھروں پرچھاپے اورغیرقانونی گرفتاریاں اس بات کاکھلا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرقدغن لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اورمنتخب عوامی نمائندوں کے گھروں پر غیرقانونی چھاپوں اورگرفتاریوں کانوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم کو سیاسی سرگرمیوں کی آزادی دی جائے اور تمام گرفتارشدگان کوفی الفور رہا کیاجائے ۔

7/19/2024 8:36:39 AM