Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ کشورزہرا کی گاڑی گن پوائنٹ پرچھینے جانے کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ کشورزہرا کی گاڑی گن پوائنٹ پرچھینے جانے کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 6/27/2016
حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ کشورزہرا کی گاڑی گن پوائنٹ پرچھینے جانے کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
شہر میں جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گرد آج بھی سرگرم ہیں اور قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
د شہر میں امن و امان کے دعویدار قانون نافذ کرنیو الے ادارے ، حکومت اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔27، جون 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گلشن اقبال کے علاقے سے حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ کشورزہرا کی گاڑی گن پوائنٹ پرچھینے جانے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ محترمہ کشور زہرا کی گاڑی نامعلوم مسلح دہشت گرد وں کی جانب سے گن پوائنٹ پر دن دہاڑے چھیننا باعث تشویش ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ معروف قوال امجد صابری کے بہیمانہ قتل اور چیف جسٹس سندھ کے بیٹے اویس رضا کے اغواء کے بعد کشور زہرا کی گاڑی کا گن پوائنٹ پر چھینے جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گرد آج بھی سرگرم ہیں اور قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں پے درپے ہونے والی وارداتوں سے واضح ہوچکا ہے کہ ایک منظم سازشی منصوبے کے تحت شہر کے حالات کئے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود شہر میں امن و امان کے دعویدار قانون نافذ کرنیو الے ادارے ، حکومت اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں اور ہر واقعہ میں ایم کیوایم کو ملوث کرکے اپنی جان چھڑانے کی ماضی کی روش پر عمل پیرا ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ محترمہ کشور زہرا کی گاڑی کو فی الفور بازیاب کرایاجائے اور اس میں ملوث عناصر کو قرا ر واقعی سزا دی جائے ۔ 

7/19/2024 8:29:10 AM