Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ نے ایم کیوایم کے طبّی امدادی شعبے میڈیکل ایڈکمیٹی کی تنظیم نوکردی


متحدہ قومی موومنٹ نے ایم کیوایم کے طبّی امدادی شعبے میڈیکل ایڈکمیٹی کی تنظیم نوکردی
 Posted on: 6/26/2016
متحدہ قومی موومنٹ نے ایم کیوایم کے طبّی امدادی شعبے میڈیکل ایڈکمیٹی کی تنظیم نوکردی
میڈیکل ایڈکمیٹی کے نئے انچارج ڈاکٹرسیدذاکرعلی ،تین جوائنٹ انچارجزاوردیگراراکین شامل ہیں
نومنتخب ذمہ داران قائد تحریک کے فکروفلسفے کے مطابق دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں، ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
دکھی انسانیت کی خدمت میڈیکل ایڈکمیٹی کا اولین فریضہ ہے،شبیراحمد قائمخانی
ڈاکٹرمحمدفاروق ستار، شبیر احمد قائمخانی اور دیگر کا میڈیکل ایڈ کمیٹی کی تنظیم نوکے موقع پرتقریب کے شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔ 26؍ جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے طبّی و امدادی شعبے میڈیکل ایڈ کمیٹی کی تنظیم نو کردی ہے۔ میڈیکل ایڈکی نئی کمیٹی 20 ارکان پر مشتمل ہے جبکہ پیرامیڈیکل اسٹاف کو میڈیکل ایڈ سے علیحدہ کرتے ہوئے 14 رکنی پیرامیڈیکل اسٹاف کمیٹی کا بھی اعلان کردیا ہے۔ ڈاکٹر سید ذاکر علی کو ایم کیوا یم میڈیکل ایڈ کمیٹی کا انچارج مقرر کردیا گیا ہے جبکہ جوائنٹ انچارجز میں ڈاکٹر سید راحیل ہاشمی، ڈاکٹر فہیم عامر، ڈاکٹر محمد آصف غوری اور اراکین میں ڈاکٹر نگہت شکیل، ڈاکٹر فوزیہ حمید، ڈاکٹر محمد انور، پروفیسر ڈاکٹر محمد صابر، ڈاکٹر فہیم بھٹی، ڈاکٹر عمران صمدانی، ڈاکٹر اظہر حیات، ڈاکٹر مشہود ظفر، ڈاکٹر شفیق، ڈاکٹر جمیل اشفاق، ڈاکٹر ریحان مغل، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد، ڈاکٹر راحیلہ رحمن، ڈاکٹر ناہید شاہد اور ڈاکٹر غلام عباس شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ناصرعلی کو پیرا میڈیکل اسٹاف کمیٹی کا سینئر جوائنٹ انچارج مقرر کردیا گیا ہے جبکہ جوائنٹ انچارجز میں محمد رضوان، سرور جمال اور کمیٹی ممبران میں اشفاق، زبیر اشرف، سرفرازاحمد، ایس ایم طاہر، آصف افتخار، سید اقبال پرویز، محمد کامران صابر، خالد احمد، سرور، محمدشاکر اور وصی الدین عباسی شامل ہیں۔ میڈیکل ایڈ و پیرا میڈیکل ایڈ کمیٹی کا اعلان ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔ تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان شبیر احمد قائمخانی، عارف خان ایڈووکیٹ، محمد کمال ملک، اسلم آفریدی، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان، ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے سابقہ ذمہ داران اور مختلف اسپتال سے تعلق رکھنے والے میڈیکل ایڈ و پیرا میڈیکل اسٹاف کے ارکان موجود تھے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے میڈیکل ایڈ کمیٹی کے نومنتخب انچارج ڈاکٹر سید ذاکر علی سمیت تمام نومنتخب عہدیداران کو قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد دی اور کہا کہ ان پربھاری ذمہ داری ہے لہٰذا وہ قائد تحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے پرعمل پیرا ہوکر بلاتفریق رنگ ونسل لوگوں کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے قیام کا مقصد دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی آئی کیمپس اور دیگر طبی کیمپس کا باقاعدہ اور لوگوں کو مفت علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریکوں میں تنظیم نوکاعمل ہوتارہناچاہئے اورجن تحریکوں میںیہ عمل نہیں ہوتاوہ تحریکیں جمود کا شکار ہوجاتی ہیں اوردم توڑدیتی ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر فاروق جمیل اورجوائنٹ انچارج منورحسین سمیت میڈیکل ایڈتمام کی سابقہ کمیٹی کے کام کی تعریف کی اورانہیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے شاباش دی۔ تنظیم نو کی تقریب سے رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائمخانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں جتنی بھی قدرتی آفات آئی ہیں اس میں ایم کیوایم کے ساتھ ساتھ میڈیکل ایڈکمیٹی کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔ انہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت میڈیکل ایڈکمیٹی کا اولین فریضہ ہے،میڈیکل ایڈکاشعبہ اپنی جگہ افادیت رکھتاہے تھرمیں میڈیکل ایڈ کو متحرک رکھنے کا مقصددکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے میڈیکل ایڈ کمیٹی اور پیر امیڈیکل اسٹاف کے نو منتخب ذمہ ادرن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ نومنتخب ذمہ داران قائدتحریک الطاف حسین کے خدمت کے فلسفے پر زیادہ سے زیادہ عمل پیرا ہوں اور دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت فرض سمجھ کر انجام دیں ۔تقریب سے میڈیکل ایڈکے سابقہ انچارج ڈاکٹرفاروق جمیل نے بھی خطاب کیا۔



7/19/2024 8:24:41 AM