Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ظلم امریکہ میں ہو یا دنیا کہ کسی خطہ میں بھی ہمیشہ سب سے پہلے قائد تحریک الطاف حسین ہی اسکے خلاف آواز بلند کرتے ہیں، متین یوسف


ظلم امریکہ میں ہو یا دنیا کہ کسی خطہ میں بھی ہمیشہ سب سے پہلے قائد تحریک الطاف حسین ہی اسکے خلاف آواز بلند کرتے ہیں، متین یوسف
 Posted on: 6/20/2016
ظلم امریکہ میں ہو یا دنیا کہ کسی خطہ میں بھی ہمیشہ سب سے پہلے قائد تحریک الطاف حسین ہی اسکے خلاف آواز بلند کرتے ہیں، متین یوسف
ایم کیو ایم انسانیت پر یقین رکھتی ہے، ظلم کے نظام سے اختلاف ہی ایم کیو ایم کا سب سے بڑا جرم ہے۔ شرکاء سے خطاب
ایم کیو ایم واشنگٹن چیپٹر کے زیر اہمتام اے پی ایم ایس او کا ۳۸واں یوم تاسیس منایا گیااور سانحہ اورلینڈو کے متاثرین اور امریکی عوام سے یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی گئیں 
واشنگٹن ۔۔۔ 20، جون 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے کہا ہے کہ انسانیت پر ظلم امریکہ میں ہو یا دنیا کہ کسی خطہ میں بھی ہمیشہ سب سے پہلے قائد تحریک الطاف حسین ہی اسکے خلاف آواز بلند کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں کسی اور سیاسی یا مذہبی رہنما کو اس کی توفیق نہیں ہوتی ، امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں دہشت گردی کے دل ہلا دینے والے واقعہ نے انسانیت پر یقین رکھنے والے ہر فرد کو دکھی کردیا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان امریکی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔وہ متحدہ قومی موومنٹ واشنگٹن چیپٹر کے زیر اہتمام اے پی ایم ایس او کے ۳۸ویں یوم تاسیس اور افطار ڈنرکے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کامران حیدر اور محفوظ حیدری، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل کے انچارج عمران حسین، ایم کیو ایم واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کے کارکنان اور بری تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن پیار او سلامتی کا دین ہے، مذہبی دہشت پسندی کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں دہشت گردی کے واقعہ نے انسانیت پر یقین رکھنے والے ہر فرد کو دکھی کردیا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم کے کارکنان امریکی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی کے باعث دنیا بھر میں بڑھتی دہشت گردی پوری دنیا اور خصوصاََ امریکہ میں بسنے والے مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بن رہے ہیں، ہمیں کسی بھی مذہب یا مسلک کا پیروکار بننے سے پہلے انسان بننا پڑے گااور انسانیت کا مذہب ہی دراصل اسلام ہے اور ایم کیو ایم انسانیت پر یقین رکھتی ہے۔ انھوں ظلم کے نظام سے اختلاف ہی ایم کیو ایم کا سب سے بڑا جرم ہے جس کی پاداش میں ایم کیو ایم کو گزشتہ کئی دہائیوں سے دیوار سے لگانے کہ پوری کوشش کی جارہی ہے، اسکے کارکنوں کو ظلم و جبر اور جھوٹے مقدمات سمیت غیر انسانی تشدد اور ماورائے عدالت قتال کا سامنا ہے، مگر ہمارا بھی یہ اٹل یقین ہے کہ ہم حق پر ہیں اور یقیناََ حقْ آنے کیلئے اور باطل مٹ جانے کیلئے ہے۔سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن محفوظ حیدری نے دنیا بھر میں پھیلے ایم کیو ایم اور اے پی ایم ایس او کے کارکنان کو اے پی ایم ایس او کی ۳۸ویں یوم تاسیس کی بھرپور مبارکباد پیش کی۔ سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن کامران حیدر نے کہا کہ ینجرز آپریشن کے باوجود کالعدم جماعتوں کو چرم قربانی اور چندہ اکھٹا کرنے کی تو اجازت ہے مگر ایم کیو ایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں اور ذکواۃ و فطرہ اور عظیات جمع کرنے پر پابندی ہے۔ انہوں نے شرکاء سے درخواست کی کے مہاجر شہداء کے لواحقین اور ضرورت مندوں کی امداد کے لئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو بڑح چڑھ کر اپنی ذکواۃ، فطرات ، صدقات اور عطیات جمع کروائیں تاکہ تمام فلاحی سرگرمیوں اور امدادی سلسلہ کو جاری رکھا جاسکے ۔ اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے ۳۸ویں یوم تاسیس کے حوالے سے کیک کاٹا گیا جبکہ اورلینڈو سانحہ کے متاثرین سے یکجہتی کیلئے مومی شمعیں روشن کی گئیں۔ تقریب میں ایم کیو ایم واشنگٹن چیپٹر کی تنظیم نو کے بعدچیپٹر انچارج شاہد معین، جوائنٹ انچارجز حفیظ الحق اور مطلوب زیدی اور اراکین کمیٹی اظہار خان، نوید حسن ، طاہر خان، عرفان جمالی، شکیل احمد اور عالیہ شیخ پر مشتمل نئی چیپٹر کمیٹی کا بھی اعلان کیا گیا۔
 

8/19/2024 2:36:23 PM