Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

19جون1992 کے شہداء کی 24ویں برسی کے سلسلے میں ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے تحت جناح ہال بلدیہ کمپلیکس میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد


19جون1992 کے شہداء کی 24ویں برسی کے سلسلے میں ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے تحت جناح ہال بلدیہ کمپلیکس میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد
 Posted on: 6/19/2016
19جون1992 کے شہداء کی 24ویں برسی کے سلسلے میں ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے تحت جناح ہال بلدیہ کمپلیکس میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد
میرپورخاص19جون 2016ء
)19جون1992 کے شہداء کی 24ویں برسی کے سلسلے میں ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے تحت جناح ہال بلدیہ کمپلیکس میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد ہوا جس میں زونل انچارج مجیب الحق،جوائنٹ زونل انچارج شہباز احمد خان و اراکین زونل کمیٹی،تمام یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان،اے پی ایم ایس او، لیبر ڈویژن،لیگل ایڈ کمیٹی،شعبہ خواتین اور دیگر تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان ،نومنتخب حق پرست کونسلرز اور حق پرست عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اختتام پر اجتماعی دعا کرائی گئی جس میں 1992کے ریاستی آپریشن کے شہداء سمیت تمام تحریکی شہداء کی مغفرت و بلند درجات کے ساتھ ساتھ قائد تحریک کی درازی عمر اور صحت و تندرستی او ر تحریک کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔علاوہ اذیں زونل انچارج مجیب الحق نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 19جون پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔اس دن پرامن اور جمہوریت پسند سیاسی جماعت ایم کیو ایم کو کچلنے کے لئے ریاستی آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا اور طاقت کے نشے میں دھت خون آشام استحصالی عناصر نے شہرقائد کی گلیوں اور کوچوں میںآگ و خون کے دریا بہا ئے جو ریاستی بربریت کی بدترین مثال ہے اسی متعصبانہ پالیسی کے تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے آج بھی مہاجروں کااستحصال کیا جارہا ہے اورقیام امن کی آڑ میں ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم کے معصوم و بے گناہ کارکنان پر جھوٹے مقدمات قائم کرکے انہیں لاپتہ کرنے کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاجر باشعور قوم ہیں اور استحصالی عناصر کی سازشوں سے بخوبی واقف ہیں۔ ضمیر فروشوں اور ان کے آقاؤں کے دعوے دیوانے کی بڑھک سے زیادہ کچھ نہیں۔ظلم وجبر کے خلاف آواز حق بلند کرتے رہیں گے


7/19/2024 10:32:27 AM