Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون، امریکہ ، برطانیہ، یورپی یونین اورتمام مغربی ممالک خدارا مہاجروں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں ۔الطاف حسین


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون، امریکہ ، برطانیہ، یورپی یونین اورتمام مغربی ممالک خدارا مہاجروں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں ۔الطاف حسین
 Posted on: 6/18/2016
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون، امریکہ ، برطانیہ، یورپی یونین اورتمام مغربی ممالک خدارا مہاجروں پرڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں ۔الطاف حسین 
اقوام متحدہ ،صدربارک اوباما، امریکی سینیٹ اورکانگریس انسانی حقوق کے بارے میں اپنے ادارے کے نمائندوں کوکراچی بھیجیں جو ایم کیوایم کے شہیداورلاپتہ کارکنوں کے لواحقین سے ملاقاتیں کریں
انسانی حقوق کی ممتازرہنمامحترمہ عاصمہ جہانگیراپنے ساتھیوں کے ہمراہ نائن زیرو آئیں اورخوددیکھیں کہ رینجرز نے ہمارے
کتنے بے گناہ ساتھیوں کوبیدردی سے ماردیاہے 
پنجاب کے صحافی، قلمکار شہیدوں اورلاپتہ افرادکے مظلوم والدین، بھائی بہنوں اوربیوی بچوں سے ملیں تاکہ انکے دکھوں کااندازہ ہوسکے
مہاجروں کے آباؤاجداد نے لاکھوں جانیں دے کرپاکستان بنایالیکن آج انکے ساتھ ہی غیروں جیسا سلوک کیاجارہاہے 
ہندوستان کے مسلمان ہم پاکستانی مہاجروں سے لاکھ درجے بہترہیں ، ہندوستانی مسلمان دہلی اورآگرہ کی جامع مسجداوربزرگان دین کے مزارات پرجاکردعاکریں کہ اللہ تعالیٰ ہماری غیب سے مددفرمائے اورہمیں اس ظلم سے نجات دلائے
مہاجروں کے ساتھ بہت ظلم ہوگیا، اب ہمیں مہاجروں کیلئے صوبہ چاہیے، جب تک صوبہ نہیں بنے گا مہاجرچین سے نہیں بیٹھیں گے
بلوچ، سندھی، پختون،ہزارے وال، سرائیکی اورپنجابی قوم پرستوں کودعوت د یتے ہیں ہم سے مل جائیں،ہم سارے
مظلوم مل کردوفیصدظالم طبقہ سے نجات حاصل کریں 
کل مجھے ایک دھمکی بھی موصول ہوئی ہے کہ ہمارے ہاتھ بہت لمبے ہیں ، میں دھمکیوں میںآناوالا نہیں، اللہ تعالیٰ میری مددکرنے والاہے
ایم کیوایم کو زکوٰۃ فطرہ وصول کرنے پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ کالعدم تنظیموں کوچندہ جمع کرنے کی کھلی آزادی ہے
کراچی، حیدرآباد،سکھر، میرپورخاص، نوابشاہ ،ٹنڈوالہ یاراورسانگھڑمیں خواتین اور بزرگوں کے اجلاسوں سے خطاب

لندن ۔۔۔ 18 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون، امریکہ کے صدربارک اوباما، برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈکیمرون، یورپی یونین اورتمام مغربی ممالک سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ خدارا انسانیت کے نام پر آگے آئیں اور مہاجروں پرڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں ۔ انہوں نے یہ بات آج کراچی، حیدرآباد،سکھر، میرپورخاص، نوابشاہ ،ٹنڈوالہ یاراورسانگھڑمیں خواتین اور بزرگوں کے اجلاسوں سے بیک وقت خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مہاجروں کوریاستی مظالم کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے اورکوئی انہیں انصاف فراہم کرنے والانہیں ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ،امریکہ کے صدربارک اوباما، امریکی سینیٹ اورکانگریس سے اپیل کی کہ وہ انسانی حقوق کے بارے میں اپنے ادارے کے نمائندوں کو پاکستان بھیجیں ، وہ کراچی کادورہ کریں اورخود ایم کیوایم کے شہیداورلاپتہ کارکنوں کے لواحقین سے ملاقاتیں کریں اوردیکھیں کہ کس طرح ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کرکے سرکاری حراست میں بہیمانہ تشددکرکے ان کوشہیدکیاگیاہے، کس طرح ان کی آنکھیں نکالی گئیں، کھالیں اتاری گئیں ۔ انہوں نے اقوام متحدہ، امریکی سینیٹ اورکانگریس سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں مہاجروں، بلوچوں، سندھیوں اورپختونوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لیں اوراس ظلم کورکوائیں۔ جناب الطاف حسین نے انسانی حقوق کی ممتازرہنمامحترمہ عاصمہ جہانگیرسے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نائن زیرو آئیں اورخوددیکھیں کہ رینجرز نے ہمارے کتنے بے گناہ ساتھیوں کوبیدردی سے ماردیاہے، کتنے ہی ساتھی کافی عرصہ سے گرفتاری کے بعد سے لاپتہ ہیں،جن کے بچے اپنے باپ کو تلاش کررہے ہیں۔انہوں نے پنجاب کے صحافیوں، قلمکاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی شہیدوں اورلاپتہ افرادکے مظلوم والدین، بھائی بہنوں اوربیوی بچوں سے ملیں تاکہ انہیں بھی ان کے دکھوں کااندازہ ہوسکے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مہاجروں کے آباؤاجداد نے لاکھوں جانیں دے کرپاکستان بنایالیکن آج ان کے ساتھ ہی غیروں جیسا سلوک کیاجارہاہے ۔ مہاجروں کو ہرقسم کے اختیارات اورحقوق سے محروم رکھاجارہاہے ۔ ہندوستان کے مسلمان ہم پاکستانی مہاجروں سے لاکھ درجے بہترہیں۔انہوں نے ہندوستانی مسلمانوں سے کہاکہ وہ دہلی اورآگرہ کی جامع مسجداوربزرگان دین کے مزارات پرجاکردعاکریں کہ اللہ تعالیٰ ہماری غیب سے مددفرمائے اورہمیں اس ظلم سے نجات دلائے ۔ انہوں نے کہاکہ مہاجروں کے ساتھ بہت ظلم ہوگیا، اب ہمیں مہاجروں کیلئے صوبہ چاہیے، جب تک صوبہ نہیں بنے گا مہاجرچین سے نہیں بیٹھیں گے۔جناب الطاف حسین نے بلوچ، سندھی، پختون ، ہزارے وال، سرائیکی اورپنجابی قوم پرستوں کودعوت دیتے ہوئے کہاکہ آئیں ہم سے مل جائیں،ہم سارے مظلوم مل کردوفیصدظالم طبقہ سے نجات حاصل کریں ، ملک کومضبوط کریں اورپاکستان کوایسابنائیں کہ جس کی فوج پاکستان کی فوج ہوپنجاب کی فوج نہ ہو۔ انہوں نے قسم کھاکرکہاکہ وہ کسی بھی پنجابی ، پختون، بلوچ ، سندھی ، ہزارے وال، سرائیکی کشمیری ماں بہن بیٹی ،بزرگ یانوجوان سے نفرت نہیں کرتے، سب کواپناسمجھتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے انکشاف کیاکہ کل انہیں ایک دھمکی بھی موصول ہوئی ہے کہ ہمارے ہاتھ بہت لمبے ہیں، انہوں نے کہاکہ میں دھمکیوں میںآناوالا نہیں، اللہ تعالیٰ سب کچھ دیکھ رہاہے ،وہی میری مددکرنے والاہے ۔ انہوں نے خواتین اوربزرگ کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہ اگرمجھے شہیدکردیا جائے توآپ تحریک کوجاری رکھنا ۔ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ اورفوج کے ارباب اختیارکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سوویت یونین دنیاکی بہت بڑی سپرپاور تھا اس کے پاس سب سے زیادہ ایٹم بم تھے لیکن سوویت یونین ٹوٹ گیا، آپ کے پاس سوویت یونین جتنے ایٹم بم تونہیں ہیں،خدارا ہوش کے ناخن لیں اور مہاجروں کاقتل عام بند کریں اور مہاجروں اوردیگرمظلوم قوموں کوطاقت سے دبانے کی روش ترک کردیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اورمغرب فوج کو اربوں روپے کی امداداسلئے نہیں دیتے کہ آپ سندھیوں، بلوچوں،پختونوں اورمہاجروں کوماریں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کردیا گیا لہٰذاجب تک فوج کے حکام ان مہاجربزرگوں سے جن کے بچے شہیدکئے گئے ہیں معافی نہیں مانگیں گے تووہ پاک فوج زندہ باد کے نعرے نہیں لگائیں گے۔انہوں نے کہاکہ رینجرزنے ایم کیوایم کے فلاحی ادارے کوقربانی کی کھالیں بھی جمع کرنے نہیں دیں اوراب زکوٰۃ فطرہ وصول کرنے پر بھی پابندی عائدکررکھی ہے جبکہ لشکرطیبہ، لشکرجھنگوی،جماعت الدعوۃ اوردیگرکالعدم تنظیموں کوچندہ جمع کرنے کی کھلی آزادی ہے ۔انہوں نے کہاکہ فوج اوراسٹیبلشمنٹ نے میری تقریروں کی نشرواشاعت پرپابندی اسلئے نہیں لگائی کہ میں سخت باتیں کرتاہوں بلکہ اسلئے لگائی کہ میری باتوں کی وجہ سے سندھی ، بلوچ، پنجابی، پختون، ہزارے وال، سرائیکی، کشمیری سب جاگ رہے تھے اورملک میں حقیقی معنوں میں نظام کی تبدیلی کیلئے ایم کیوایم کے قریب آرہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ میں ہندو،سکھ، عیسائی، پارسی، اسماعیلی، بوہری حتیٰ کہ احمدی سب کواپنابھائی سمجھتاہوں اورچاہتاہوں کہ ان سب کوبرابرکاپاکستانی سمجھاجائے اورسب کے ساتھ مساوی سلوک کیاجائے ۔ سرکاردوعالمؐ کاآخری خطبہ میرامنشورہے کہ امیرکوغریب پر، غریب کوامیرپر، گورے کوکالے پر، کالے کوگورے پر، عربی کوعجمی پر ، عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت نہیں ہے۔جناب الطاف حسین نے آخرمیں دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہم مظلوم مہاجروں کی غیب سے مدد فرمائے اورہمیں ظلم سے نجات دلائے ۔ 
 حیدرآباد

7/19/2024 10:28:49 AM