Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی اور سندھ میں میئر ، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمینز کے انتخابات کو التواء میں ڈالنے پر عدالت عظمیٰ سوموٹو نوٹس لے ، حق پرست سینیٹرز


کراچی اور سندھ میں میئر ، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمینز کے انتخابات کو التواء میں ڈالنے پر عدالت عظمیٰ سوموٹو نوٹس لے ، حق پرست سینیٹرز
 Posted on: 6/17/2016
کراچی اور سندھ میں میئر ، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمینز کے انتخابات کو التواء میں ڈالنے پر عدالت عظمیٰ سوموٹو نوٹس لے ، حق پرست سینیٹرز 
سندھ حکومت ، وفاقی اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کے گٹھ جوڑکے باعث کراچی اور سندھ میں بلدیاتی نمائندوں کے حلف اٹھانے کے معاملے پر روڑے اٹکائے جارہے ہیں، حق پرست سینیٹرز
الیکشن کمیشن آف پاکستان حکومت کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے اور ملکی مفاد اور جمہوریت کی ورایت کو مقدم رکھنے کے بجائے غلامانہ کردارادا کررہا ہے، حق پرست سینیٹرز 
کراچی اور سندھ میں میئر ، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمینز کے انتخابات جلد از جلد کرائے جائیں، حق پرست سینیٹرز
کراچی ۔۔۔17، جون 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست سینیٹرز نے عدالت عظمیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ کراچی اور سندھ میں میئر ، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمینز کے انتخابات کو التواء میں ڈالنے پر سوموٹو نوٹس لے اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات کرانے ، انہیں اختیارات اور وسائل کی منتقلی کے اپنے حکم پر عملدرآمد یقینی بنائے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پہلے حکومت سندھ نے رکاوٹیں کھڑی کیں اور آئین میں ترامیم اور حلقہ بندیوں میں ردعمل کرکے اسے التواء کا شکار رکھا اورجب سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی انتخابات کرائے گئے تو منتخب میئر ، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمینز کو حلف اٹھانے سے بھی روکاجارہا ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان مکمل طور پر جانبداری کا مظاہرہ کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میئر ، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمینز کے انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کے ارکان کی ریٹائرمنٹ کو بہانہ بنانا سراسر عوامی مسائل اور ان کے حل میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے مترادف ہے اور اس میں ملوث عناصر جمہوریت کی نرسری بلدیاتی نظام اور اس کے تحت منتخب ہوکر آنے والے عوامی نمائندوں کی توہین کررہے ہیں جو کہ جمہوریت کا مذاق اڑانے کے مصداق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت ، وفاقی اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کے گٹھ جوڑکے باعث کراچی اور سندھ میں بلدیاتی نمائندوں کے حلف اٹھانے کے معاملے پر روڑے اٹکائے جارہے ہیں اور غیر قانونی اور غیر جمہوری اقدامات کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان حکومت کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے اور ملکی مفاد اور جمہوریت کی ورایت کو مقدم رکھنے کے بجائے غلامانہ کردارادا کررہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ کے عوام کیا پاکستان کے شہری نہیں ہیں جو ان کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری تک میں حیلے بہانوں سے کام کیاجارہا ہے اور کیوں کروڑوں عوام کے مسائل کو بڑھاکر انہیں اضطرابی کیفیت میں متبلا رکھا جارہا ہے ۔حق پرست سینیٹرز نے سپریم کورٹ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی اور سندھ میں میئر ، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمینز کے انتخابات جلد از جلد کرائے جائیں اور ان انتخابات کے التواء میں ملوث ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ c

7/19/2024 10:32:53 AM