Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی اورسندھ کے میئر، ڈپٹی میئر، ڈسٹرکٹ چیئرمین اوروائس چیئرمین کے انتخابات کے التواء کے خلاف الیکشن کمیشن پاکستان کراچی کے دفتر کے سامنے ایم کیوایم کے تحت منتخب حق پرست بلدیاتی چیئرمینز ، وائس چیئرمینز کا احتجاجی مظاہرہ


کراچی اورسندھ کے میئر، ڈپٹی میئر، ڈسٹرکٹ چیئرمین اوروائس چیئرمین کے انتخابات کے التواء کے خلاف الیکشن کمیشن پاکستان کراچی کے دفتر کے سامنے ایم کیوایم کے تحت منتخب حق پرست بلدیاتی چیئرمینز ، وائس چیئرمینز کا احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 6/16/2016
کراچی اورسندھ کے میئر، ڈپٹی میئر، ڈسٹرکٹ چیئرمین اوروائس چیئرمین کے انتخابات کے التواء کے خلاف الیکشن کمیشن پاکستان کراچی کے دفتر کے سامنے ایم کیوایم کے تحت منتخب حق پرست بلدیاتی چیئرمینز ، وائس چیئرمینز کا احتجاجی مظاہرہ 
مظاہرے کے شرکاء نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے کھڑے ہوکر کڑی دھوپ اور وزے کی حالت میں انتخابات کے التواء کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا
’’الیکشن کمیشن کا متعصبانہ فیصلہ نامنظور نامنظور ‘‘’’بلدیاتی سسٹم کو بحال کرو ‘‘’’کراچی کو اس کا حق دو ‘‘’’سپریم کورٹ جلد از جلد الیکشن کروائے ، میئر ہمارا بحال کرو ‘‘، شرکاء کے پلے کارڈز 
کراچی ۔۔۔16، جون 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی اور سندھ کے میئر ، ڈپٹی میئر ، ڈسٹرکٹ چیئرمین اوروائس چیئرمین کے انتخابات کے التواء کے خلاف الیکشن کمیشن پاکستان کراچی کے دفتر کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر ، ڈپٹی حق پرست میئر کراچی ارشد وہرا ، یوسیز کے نومنتخب چیئرمینز ، وائس چیئرمینز نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اور الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے کھڑے ہوکر کڑی دھوپ اور وزے کی حالت میں انتخابات کے التواء کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر ’’الیکشن کمیشن کا متعصبانہ فیصلہ نامنظور نامنظور ‘‘’’بلدیاتی سسٹم کو بحال کرو ‘‘’’کراچی کو اس کا حق دو ‘‘’’سپریم کورٹ جلد از جلد الیکشن کروائے ، میئر ہمارا بحال کرو ‘‘ کے کلمات اور مطالبات جلی حروف میں تحریر تھے جبکہ مظاہرے کے شرکاء نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے کھڑے ہوکر ’’جاری جاری کرو انتخابات کا نوٹی فکیشن جاری کرو ‘‘’’وی وانٹ جسٹس ‘‘’’بحال کرو بحال کرو بلدیاتی سسٹم بحال کرو ‘‘’’الیکشن کمیشن ہائے ہائے ‘‘’’سندھ حکومت ہائے ہائے ‘‘’’الیکشن کمیشن مردہ باد ‘‘’’اختیار دو اختیار دو میئر کو اختیار دو ‘‘ ’’نعرہ الطاف جئے الطاف ‘‘’’نعرہ متحدہ جئے متحدہ ‘‘ اور دیگر نعرے پرجوش انداز میں لگاتے رہے ۔ منتخب بلدیاتی نمائندوں نے ددپہر 1بجے سے لیکر 3:30بجے تک میئر ، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات کے التواء کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور پرامن طور پر الیکشن کمیشن کے گیٹ کے اوپر چرھ کر پلے کارڈ بھی باندھے جن پر میر ، ڈپٹی میر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات کے التواء کے خلاف مطالبات درج تھے ۔ احتجاجی مظاہرے کا باقاعد آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ ، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر ، ڈپٹی مئیر ارشد وہرا، نامزد چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی اور یوسیز چیئرمین نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان زاہد منصوری ، ارشد حسن ، اظہار احمد خان ، حق پرست اراکین اسمبلی بھی موجود تھے ۔ 

7/19/2024 10:28:57 AM