Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوابشاہ میں پولیس اور سی آئی اے کی چھاپہ مار کاروائیاں ، ایم کیوایم کے 7کارکنوں اور ہمدروں کو گرفتار کرلیا گیا ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


نوابشاہ میں پولیس اور سی آئی اے کی چھاپہ مار کاروائیاں ، ایم کیوایم کے 7کارکنوں اور ہمدروں کو گرفتار کرلیا گیا ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 6/15/2016
نوابشاہ میں پولیس اور سی آئی اے کی چھاپہ مار کاروائیاں ، ایم کیوایم کے 7کارکنوں اور ہمدروں کو گرفتار کرلیا گیا ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
گرفتار شدگان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، گرفتاریوں کے خلاف نوابشاہ میں شدید غم وغصہ اور خوف و ہراس کی فضا پائی جارہی ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
نوابشاہ میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی بلاجواز گرفتاریاں ایم کیوایم کو ختم کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم کے خاتمے کی پالیسی کی ترک کرکے کراچی آپریشن کی سمت درست کیاجائے اورآپریشن کو سیاسی مخالفین کیلئے استعمال کرنے کے بجائے جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف استعمال تک محدود رکھاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
ایم کیوایم نوابشاہ کے گرفتار کارکنان اور ہمدردوں کو فی الفور رہاکیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔15، جون 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نوابشاہ میں پولیس اور سی آئی اے کی جانب سے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور7کارکنان و ہمدردوں کی بلاجواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ غیر قانونی چھاپے و گرفتاریوں کیلئے ذریعے ایم کیوای کو دیوار سے لگانے کا عمل فی الفور بند کرایاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نوابشاہ میں اے ٹی سی کورٹ کی 2011ء کی ایک ایف آئی آر جس میں ایم کیوایم کا ایک کارکن شہید ہوگیا تھا اور اے ٹی سی کورٹ کے جج نے اس کیس میں ایم کیوایم کے دو گرفتار کارکنان کو بھی باعزت بری کردیا تھا اور 2011ء کے اس کیس کو جواز بنا کر گزشتہ دو روز سے پولیس اور سی آئی اے مشترکہ طور پر ایم کیوایم ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر چھاپہ مار کاروائیاں کررہی ہیں اور ان چھاپہ مار کاررائیوں کے دوران پولیس اور سی آئی اے نے ایم کیوایم نوابشاہ زون سیکٹر Aکے سابق رکن عطاء محمد خوجہ ، نوابشاہ یونٹ 3-Aکی یونٹ کمیٹی کے رکن عبد الغفار ، ان کے ببھائی عمران قریشی ، ایم کیوایم نوابشاہ ڈسٹرکٹ الیکشن سیل کے رکن راؤ رئیس احمد ، نوابشاہ یونٹ 3-Dکے کارکن شعیب ملک اور ہمدرد اصغرقریشی اور عمران قریشی کو گرفتار کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نوابشاہ میں پولیس اور سی آئی اے کی جانب سے بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کاررائیوں اور غیر قانونی طور پر کارکنوں کی گرفتاریوں پر شدید غم و غصہ اور خوف و ہراس کی فضا پائی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی آپریشن کی آڑ میں پولیس ، رینجرز ، سی آئی اے اور سادہ لبا س اہلکاروں نے کراچی سے لیکر حیدرآباد ، نوابشاہ ،میر پور خاص ، سکھر اور دیگر اضلاع میں ایم کیوایم کے کارکنان کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں اور چھاپے و گرفتاریوں کے ذریعے انہیں سیاسی مخالفت میں انصاف کے حصول تک سے محروم کردیا گیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نوابشاہ میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی بلاجواز گرفتاریاں ایم کیوایم کو ختم کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے اور اس کے تحت ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو گرفتار کرکے نوے نوے روزہ ریمانڈ لئے جارہے ہیں اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر سے مطالبہ کیا کہ نوابشاہ میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، گرفتار شدگان کو فی الفور رہاکیاجائے اور ایم کیوایم کے خاتمے کی پالیسی کی ترک کرکے کراچی آپریشن کی سمت درست کرکے اسے سیاسی مخالفین کیلئے استعمال کرنے کے بجائے جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف استعمال تک محدود رکھاجائے ۔ 

7/19/2024 10:24:57 AM