Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم یو ایس اے اور کینیڈا کی اورلینڈومیں ہونے والے دہشت گردی کے افسوسناک سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت


ایم کیو ایم یو ایس اے اور کینیڈا کی اورلینڈومیں ہونے والے دہشت گردی کے افسوسناک سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت
 Posted on: 6/13/2016
ایم کیو ایم یو ایس اے اور کینیڈا کی اورلینڈومیں ہونے والے دہشت گردی کے افسوسناک سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت
لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے ایم کیو ایم یو ایس اے اور کینیڈا کا تین روز کے لئے اپنی تمام سیاسی اور تنظیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان
مذہبی انتہا پسندی کے باعث دہشت گردی کے واقعات پوری دنیا خاص طور پر امریکہ کے مسلمانوں کے لئے مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں 
ایم کیو ایم کے کارکنان اورلینڈو میں ہونے والے دہشتگردی کے اس واقعہ پر امریکی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں 
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام امریکہ اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی
لندن۔۔13جون2016ء
ایم کیو ایم یو ایس اے اور کینیڈا نے اورلینڈومیں ہونے والے دہشت گردی کے افسوسناک سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اورمرنے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے تین روز کے لئے اپنی تمام سیاسی اور تنظیمی سرگرمیوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔اورلینڈو میں دہشت گردی کے دل دہلادینے والے اس واقعہ نے انسانیت پر یقین رکھنے والے ہر فرد کو غمگین کردیا ہے۔ اسلام کے نام پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعات اسلام کے امن ، پیار اور اخوت کے فلسفہ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ مذہبی انتہا پسندی کے باعث دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پوری دنیا خاص طور پر امریکہ کے مسلمانوں کے لئے مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے کارکنان، اورلینڈو میں ہونے والے دہشتگردی کے اس واقعہ پر امریکی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ ایم کیو ایم یو ایس اے اور کینیڈا کے زیر اہتمام امریکہ اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں اس افسوسناک واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔ 

7/19/2024 10:34:52 AM